A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

تختِ بہی (Takht-i-Bahi)

English Version

تختِ بہی ایک بُدھ خانقاہی کمپلیکس ہے جو پہلی صدی قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا، اور بُدھ مت کے راہبوں کے لیے آج بھی زیارت کا ایک مقام ہے۔

Last Updated: 29 Apr. 2014

(Overview) عمومی جائزہ

تختِ بہی، جس کے معنی ہیں بہار کا تخت، خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کے جنوب مغرب میں تقریباً 16 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بُدھ خانقاہی کمپلیکس کا ایک مقام ہے۔ یہ ایک پہاڑی سلسلے کی چوٹیوں پر تعمیر کیا گیا تھا۔ کمپلیکس بہت سی عمارتوں پر مشتمل ہے جو زمین کے اُوپر، 36 میٹر سے 152 میٹر کی بلندی کے درمیان، مختلف بلندیوں پر واقع ہیں۔

thkte 1 Takht-I-Bahi
(Wikimapia)

تختِ بہی کے کھنڈرات پہلی صدی عیسوی کی تاریخ بتاتے ہیں اور ابھی تک غیر معمولی طور پر محفوظ ہیں۔ ایک قریبی ٹیلے پر ایک قدیم شہر سحرِ بہلول کے کھنڈرات ہیں۔ اسی نام کے ساتھ ایک جدید گاؤں اب اس ٹیلے پر قائم ہے۔ یہ دونوں مقامات اُس دور میں بُدھ مت کے تعمیراتی ڈھانچے کی شاندار مثالیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 1980ء میں یہ مشترکہ طور پر یونیسکو کا ایک عالمی ثقافتی ورثہ قرار دئیے گئے۔ اب بھی، مشرقِ بعید سے بُدھ مت کے راہب اپنے روحانی ورثے کی کھوج میں پاکستان کا سفر کرتے ہیں۔

(History) تاریخ

تختِ بہی کمپلیکس چار مرحلوں میں تقریباً 800 سال کے وقت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ سخی بادشاہوں اور امیر سرپرستوں نے خانقاہ کو آراستہ کرنے، اس کی تعمیر اور وسعت کے لیے فنڈ مہیا کیے، جبکہ پُر خلوص عوام نے راہبوں اور راہباؤں کے لیے کھانا فراہم کیا۔

thkte 3 Birth of Buddha, Kushan Period
(©Metropolitan Museum of Art)

تختِ بہی، ایک ملحقہ صحن کے ساتھ جس میں بہت سے سٹوپا موجود تھے، ایک چھوٹی اور د ومنزلہ خانقاہ کی شکل میں شروع ہوا۔صحن کی دیواروں میں طاقچے تھے جہاں بُدھا کے مجسمے رکھے گئے تھے۔ خانقاہ میں چھوٹے رہائشی کمرے تھے جہاں 34راہب رہ سکتے تھے۔اسی مرحلے میں ایک باورچی خانہ اور کھانے کا ہال بھی تعمیر کیا گیا تھا۔اس کی تعمیر پہلی صدی قبل مسیح میں انڈو—پارتھیائی حکومت کے دوران شروع ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ ایک کتبہ، جو مشہور انڈو—پارتھیائی بادشاہ، گنڈوفیئرز ، کا حوالہ دیتا ہے، بھی خانقاہ میں پایا گیا ہے، اور اس کا تعلق 46عیسوی سے ہے۔ یہ کتبہ تختِ بہی کی بنیاد کے حوالے سے کسی تاریخ کا اندازہ لگانے کے لیے مددگار تھا۔کُشن خاندان کے بادشاہ کنشک نے دوسری صدی عیسوی میں اس علاقے پر حکومت کی، اور وہ بُدھ مت کا ایک عظیم سرپرست تھا۔اس کے دورِ حکومت میں تختِ بہی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا تھا۔

بُدھ مت اشرافیہ کی سرپرستی اور عوام کی پُر خلوص پیروی کے ساتھ، تختِ بہی، اس وقت کی دیگر خانقاہوں کی طرح پھلا پھولا۔قدیم شہر سحرِ بہلول ایک براہِ راست راستے کے ذریعے تختِ بہی سے منسلک تھا۔اس شہر کے لوگ وہاں رہنے والے راہبوں، راہباؤں اور طلبہ کے لیے کھانا اور نذرانے لاتے۔

اگرچہ کنشک کی موت کے کچھ عرصہ بعد بھی بُدھ مت اس علاقے میں غالب رہا، مسلسل حملوں کا نتیجہ اس کے بتدریج زوال کی صورت میں نکلا۔ خاص طور پر وسطی ایشیاء سے ہنوں (450 عیسوی) نے اس علاقے کی بُدھ آبادی کا قتلِ عام کیا اور بہت سی خانقاہیں اور سٹوپا تباہ کر دئیے۔مؤرخین اس بات پر متفق نہیں کہ ہُنوں نے تختِ بہی کو چھوڑ دیا تھا یا نہیں۔لیکن اس کے پیشِ نظر کہ پاکستان میں تختِ بہی کے علاوہ بُدھ مت کی کوئی بھی خانقاہ اتنی محفوظ نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ اسے چھوڑ دیا گیا تھا، قوی امکان ہے کہ اس کے ایک بلند پہاڑی چوٹی پر واقع ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑا گیا ہو۔

حملہ آوروں کے باوجود، تختِ بہی وسعت اختیار کرتا گیا۔ سٹوپوں کے ساتھ اضافی صحن،ماہانہ اجلاس کے استعمال کے لیے ایک اسمبلی ہال، اور مراقبے کےلیے حجرے بھی وقت کے ساتھ ساتھ بنائے گئے۔ بُدھ راہب ساتویں صدی عیسوی تک وہاں رہتے رہے۔ لیکن اُس وقت ہندومت کی وجہ سے بُدھ مت کی اہمیت ختم ہو رہی تھی اور آخر میں تختِ بہی کی دیکھ بھال کے لیے آنے والے خیراتی عطیات بند ہو گئے اور راہب اس جگہ کو ویران کرتے چلے گئے۔

1907 ء میں اس مقام کی منظم طریقے سے کھدائی کی گئی تھی۔ وہاں سے دریافت ہوئے بہت سے مجسمے لاہور اور پشاور کے عجائب گھروں کے ساتھ ساتھ دُنیا بھر میں نمائش کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔ یونیسکو کی مدد کے ساتھ تختِ بہی کی بحالی کا کام شروع ہو گیا ہے۔

(Sculptures) مجسمے

خانقاہ کے ابتدائی سال گندھارا آرٹ سٹائل سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اس فن کا بنیادی تصور بُدھا کا ایک خُدا کے طور پر نقشہ کھینچنا تھا۔ یہ فن کا ایک نیا انداز تھا کیونکہ اس وقت سے پہلے بُدھا کے مجسمے اور تصاویر برصغیر میں نہیں ملے۔ تختِ بہی سے ملنے والے مجسمے واضح طور پر گندھارا آرٹ کی صدیوں میں ہوئی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔

thkte 2 Standing Buddha
(©Trustees of the British Museum)

مجسموں میں بہت سی بُدھا کی انفرادی تصاویر ہیں، کھڑے ہوئے یا بیٹھے ہوئے۔ ایسی ہی ایک شبیہ برٹش عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھی ہوئی ہے۔ بُدھا سکون کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کا دایاں ہاتھ، اب ضائع ہو چکا، یقین دہانی کے ایک اشارے کے طور پر کھڑا ہے۔

دیگر مجسمے بُدھا کی زندگی کے مناظر دکھاتے ہیں۔ بُدھا کی پیدائش، تختِ بہی سے دریافت ہوا ایک بہت اہم مجسمہ، نیو یارک کے میٹروپولیٹن آرٹ میوزیم میں نمائش کے لیے موجود ہے۔

Find out more

Books & Articles

Ali, Zuhaib. "Ancient Ruins of Takht-I-Bahi." CulturenHeritage, 9 Feb. 2014.

Darwaish. "The Treasures of Takht-i-Bahi." Pakistaniat. 25 Apr. 2007.

Khan, Tahir Ali. "Takht Bhai’s Magnificent Buddhist remains." Weblog post. Tahirkatlang. 6 July 2010.

Sehrai, Fidaullah. A Guide to Takht-i-Bahi. Peshawar: F. Sehrai, 1982.

"Buddhist Ruins of Takht-i-Bahi and Neighbouring City Remains at Sahr-i-Bahlol." UNESCO.

Websites

“Birth of the Buddha [Pakistan (ancient region of Gandhara, probably Takht-i-Bahi)]” (1987.417.1) In Heilbrunn Timeline of Art History. New York: The Metropolitan Museum of Art, 2000—.http://www.metmuseum.org/toah/works-of-art/1987.417.1. (October 2006)

Cobtribute
p5