ٹھٹھہ سندھ میں موجود ایک تاریخی شہر ہے۔ یہ کبھی ثقافت اور علم کا مرکز تھا، اور اس کی شہرت نے پادریوں، قزاقوں، علمائے کرام اور بادشاہوں سب کو ہی یکساں طور پر اس رنگین شہر کی جانب متوجہ کیا۔
ٹھٹھہ شہر کراچی کے مشرق میں تقریباً 89 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کا دارالحکومت ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح، ٹھٹھہ دریائے سندھ کے کنارے پر موجود ہے۔ یہ نگر ٹھٹھہ کے نام سے مقبول ہے، نگر کا مطلب شہر اورلفظ ٹھٹھہ ایک ایسی بستی کا بتاتا ہے جو کہ دریا کے کنارے واقع ہے۔
Thatta location اگرچہ مؤرخین ابھی بھی ٹھٹھہ کے آغاز پر بحث کرتے ہیں، لیکن وہ اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ اپنی شان و شوکت کی اونچائی پر ٹھٹھہ ایک کامیاب اندرونی بندرگاہ اور تعلیم یافتہ اور دولتمند آبادی کے ساتھ ایک خوشحال شہر تھا۔
اس بات پر دلائل پیش کیے جاتے ہیں کہ جب سکندرِ اعظم سندھ میں آیا اس وقت ٹھٹھہ موجود تھا یا نہیں۔ کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ٹھٹھہ درحقیقت پٹالہ تھا، ایک شہر جس کا یونانی مؤرخین نے سکندر کے حوالے سے ذکر کیا ہے۔ دیگر یہ حوالہ دیتے ہوئے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہیں کہ 325 قبل مسیح سے سندھ کے زیریں اضلاع بہت سے جیوفزیکل تبدیلیوں سے گزرے ہیں۔ سندھ پر عرب حملے سے پہلے، اسے سمیع نگر کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے، جو کہ موجودہ ٹھٹھہ سے شمال میں پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ اس کے باوجود دیگر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ٹھٹھہ عرب ریاست المنصورہ کا شہر دیبل تھا۔ اب یہ رائے قائم کر لی گئی ہے کہ دیبل اور ٹھٹھہ اتنے قریب تھے کہ ان کو ایک دوسرے سے پہچانا جا سکتا تھا۔ انڈس نے دیبل کی بندرگاہ سے اپنا رُخ تبدیل کر دیا، جو اس کی تباہی کا باعث بنا، اور ٹھٹھہ شہر کی طرف لاری بندر کے نام سے ایک نئی بندرگاہ کو جنم دیا۔ ہائیڈروگرافک علامت انڈس کا رُخ تبدیل ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔
ٹھٹھہ نام پہلی مرتبہ مناسب طریقے سے 1025ء میں سندھ پر محمود غزنوی کی فتح کے حوالے سے ظاہر ہوا۔ برصغیر کے ایک مشہور شاعر امیر خسرو (1325-1253ء) نے اپنے ایک شعر میں ٹھٹھہ کا ذکر کیا، اوراس طرح اسے شہرت اور نام بخشا۔
1351ء میں، سماء خاندان نے زیریں سندھ میں سمراؤں کا تخت اُلٹ دیا اور ٹھٹھہ کو اپنا دارالحکومت بنایا۔ شہزادہ جام نظام الدین کی سرپرستی میں ٹھٹھہ ایک اہم تجارتی اور ثقافتی مرکز بن گیا۔ جام نظام الدین ایک عادل اور اعتدال پسند حکمران ہونے کے لیے جانا جاتا تھا جس کا چالیس سالہ دورِ حکومت سندھ کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے ۔ سیکھنے کی جانب اس کی لگن اور خیر اندیشی نے بہت سے علمائے کرام اور نیک لوگوں کو ٹھٹھہ میں بسنے کی ترغیب دی۔
1512ء میں اس کی موت کے بعد ایک مختصر مدت میں ہی، سندھ ایک بار پھر حالتِ جنگ میں تھا کیونکہ بہت سے خاندانوں نے اقتدار کے لیے مقابلہ کیا۔ سماء خاندان نے 1520ء تک حکومت کی، جس کے بعد ارغون(1554-1520ء) اقتدار میں آئے ، اور ان کے بعد ترخان (1593-1554ء) ۔1555ء میں ، پرتگلالی ملاحوں نے ٹھٹھہ کو لوٹا، ہزاروں معصوم لوگوں کو ہلاک کیا اور شہر کے خزانے میں لوٹ مار کی۔ یورپی ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پرتگالیوں کا ترخان شہزادے مرزا عیسیٰ کے ساتھ ایک معاہدہ تھا جو اپنے وعدے کے مطابق عمل نہیں کر سکا اور اس طرح پرتگالیوں نے اپنی وصولی کے لیے لوٹ مار کرنے کا فیصلہ کیا۔
1612ء سے 1736ء کے درمیان، مغلوں نے سندھ پر حکومت کی، جس کے بعد کلہورا اقتدار میں آئے اور حیدر آباد کو اپنا دارالحکومت بنایا جو ٹھٹھہ کے خاتمے کا سبب بنا۔ 1843ء میں سندھ پر برطانوی قبضہ ہو گیا اور ٹھٹھہ ان کے ہاتھ آ گیا۔
شاہ جہان مسجد 1647ء میں مغل بادشاہ شاہ جہان کی جانب سے ٹھٹھہ شہر کے لیے ایک خراجِ عقیدت کے طور پر تعمیر کی گئی،جس نے اسے ایسے وقت میں پناہ بخشی جب اس کے باپ، جہانگیر، کی طرف سے اسے جلا وطن کیا گیا تھا۔ مغلوں کی تعمیر کردہ دیگر مساجد کے برعکس، اس کی تعمیر میں سنگِ مرمر کا بالکل استعمال نہیں کیا گیا۔ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی سائٹ نے اسے ایسے بیان کیا :” ایک صحن کے اردگرد مرکوز، بھاری مربع ستونوں اور عظیم الشان دیواروں کے ساتھ، ایک پتھر کے ستون پرتعمیر کی گئی، بھاری اینٹوں کے ڈھانچے والی سادہ عمارت…"۔اس کا کوئی مینار نہیں ہے، اور نماز کے ہال میں تین مخصوص گنبدوں کی بجائے صرف ایک گنبد ہے۔ پوری مسجد میں 93گنبد اور 33 محراب ہیں، جو حیرت انگیز صوتی اثر پیدا کرتے ہیں۔ اس مسجد میں کیا گیا ٹائل کا کام غالباً پورے برصغیر میں سب سے زیادہ مفصل ہے۔
Ghafur, M.A. The Calligraphers of Thatta. Karachi: Indus Publications, 2004.
Lari, Yasmeen. Traditional Architecture of Thatta. Karachi: Heritage Foundation, 1989.
Nadiem, Ihsan. Makli: The Necropolis at Thatta. Lahore: Sang-e-Meel Publications, 2000.
"Shah Jahan Mosque, Thatta." - UNESCO World Heritage Centre.