سندھ پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پر مشتمل ہے۔
سندھ ملکی GDP میں 33 فیصد حصہ ادا کر رہا ہے۔ اس کا سب سے بڑا شہر، کراچی، پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ پر مشتمل ہے اور ملک کا مالیاتی دارالحکومت بھی ہے۔
سندھ کی زراعت کاپاکستان کی GDP میں تقریباً 23 فیصد حصہ ہے۔ یہاں پر کپاس، چاول، آم اور گنا اُگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، برآمد ہونے والی تقریباً 48 فیصد مچھلی سندھ سے آتی ہے، اور مویشیوں کی ایک معقول شرح سندھ میں پائی جاتی ہے، جو اسے ڈیری اور گوشت پراسیسنگ صنعتوں کے لیے مضبوط بنیاد تیار کرنے کے قابل بناتی ہے۔
سندھ میں قدرتی وسائل کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ سندھ میں معدنیات کی کافی مقدار موجود ہے اور اس وقت کان کُنی کے ذریعے چوبیس مختلف معدنیات نکالی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے 60 فیصد تیل کے ذخائر اور 44 فیصدگیس کے ذخائر اس صوبے میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سندھ پاکستان کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر پر مشتمل ہے۔ توانائی کے ایک ممکنہ ذریعہ کے طور پر کوئلے کے تقریباً 185.5 ارب ٹن ذخائر موجود ہیں۔
کم لاگت والی تعمیرات تیزی سے بڑھتے ہوئے شہری مراکز کی ضرورت ہے۔ اگلے بیس سالوں میں 50,000 یونٹوں کی سالانہ مانگ نے تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آبادی میں اضافے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ٹی، بینکاری، صحت اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مختلف انداز میں اور تیزی سے توسیع ہوئی ہے۔
"Sindh – The Land of Endless Opportunities." Sindh Board of Investment. Government of Sindh.
"Sindh Economy." Sindh Board of Investment. Government of Sindh.
Sindh Board of Investment, Finance Department, Government of Sindh