A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

سندھ کی زراعت (Sindh Agriculture)

English Version

سندھ میدانی اور باغبانی فصلوں کی بہت سی اقسام پیدا کر رہا ہے؛لیکن چاول اور کپاس دو نمایاں فصلیں ہیں۔

Last Updated: 13 Sep. 2013

(Introduction) تعارف

Indus River Basin Indus River Basin
(NASA)

یہ کہا جاتا ہے کہ سندھ انڈس کی جانب سے ایک تحفہ ہے، انڈس کے بغیر سندھ ایک بنجر اور ناکارہ زمین ہوگی۔ لیکن انڈس نے ایک ایسی زمین پیدا کی جو قابلِ کاشت، زرخیز اور خواہش کے مطابق تھی۔ انڈس کے دونوں اطراف میں موجود سیلابی میدانوں کی زرخیز اور پیداواری مٹی ، اس وقت زیادہ نمایاں ہو گئی جب مغرب میں بنجر پہاڑوں اور مشرق میں تھر صحرا سے اس کا موازنہ کیا گیا۔ اس طرح، اس علاقے نے نہ صرف خشک سالی کے دنوں میں نو آباد کاروں اور مہاجروں کو بلکہ حملہ آوروں کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا۔دریائے سندھ کا رُخ کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا، اورہزاروں سالوں کے دوران یہ آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا رہا ہے۔ مزید برآں، انڈس ڈیلٹا مسلسل بڑھ رہا ہے،اس طرح قابلِ کاشت زمین میں اضافہ ہو رہا ہے۔فی الحال، سندھ کی 40 فیصد زمین قابلِ کاشت ہے اور 5 فیصد زمین چراگاہوں پر مشتمل ہے۔ سندھ کا کُل زیرِ کاشت رقبہ 5.88 ملین ہیکٹر ہے، اور 3.10 ملین ہیکٹر رقبہ فصل پیدا کر رہا ہے۔

یہاں کاشت کے دو موسم ہیں۔ خریف، یا موسمِ گرما کی فصلیں، جون میں بوئی جاتی ہیں اور اکتوبر میں کاٹی جاتی ہیں۔ ربیع، یا موسمِ سرما کی فصلیں، اکتوبر میں بوئی جاتی ہیں اور مارچ میں کاٹی جاتی ہیں۔

(Major Crops) اہم فصلیں

سندھ میدانی اور باغبانی فصلوں کی بہت سی اقسام پیدا کر رہا ہے۔ اہم میدانی فصلیں گندم، چاول، گنااور کپاس ہیں؛ کُل فصل پیدا کرنے والے رقبے کا تقریباً 68 فیصد ان کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی کُل پیداوار میں ، سندھ35 فیصد چاول، 28 فیصد گنا، 12 فیصد گندم، اور 20 فیصد کپاس پیدا کر رہا ہے۔ اہم باغبانی فصلوں میں آم، کیلا اور مرچیں شامل ہیں۔ کُل پیداوار میں سے، سندھ88 فیصد مرچیں، 73 فیصد کیلا، اور 34 فیصد آم پیدا کر رہا ہے۔ سندھ کی قابلِ کاشت زمین چارہ، دالیں،مصالحہ جات،روغنی بیج، پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے زیرِ استعمال بھی ہے۔

(Rice) چاول

چاول خریف کی نمایاں فصل ہے۔ چاول کی پیداوار دیہی علاقوں میں آمدنی اور روزگار کا ایک اہم ذریعہ مہیا کرتی ہے۔ سندھ کےگرم علاقےمیں IRRIقسم کا گرمی برداشت کرنے والا لمبے دانے والا چاول پیدا کیا جاتا ہے۔ چاول زیادہ تر دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر اُگائے جاتے ہیں۔گرمی کا شدید موسم اس قسم کے چاول کی پیداوار کے لیے بالکل مناسب ہے۔

(Cotton) کپاس

Cotton Cotton harvest
(Kimberly Vardeman)

کپاس سندھ کی نمایاں نقد آور فصل ہے۔ در حقیقت، سندھ میں کپاس کی کاشت پانچ ہزارسال پہلے وادئ سندھ کی تہذیب کے وقت سے جاری ہے۔ موہنجو ڈرو میں دنیا کا سب سے پُرانا سوتی کپڑا دریافت کیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ کپاس سب سے پہلے سندھ میں کاشت کی گئی۔ اس کے علاوہ، بابُل باشندوں نے کپاس کے لیے سندھو اور ابتدائی یونانیوں نے سندون کا لفظ استعمال کیا۔ آج پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ کپاس پاکستان کی GDP کی قدر میں دو فیصد کا اضافہ کرتی ہے۔

Find out more

Books & Articles

Pithawalla, Maneck. A Physical and Economic Geography of Sind. Hyderabad: Sindhi Adabi Board, 1979.

Rahman, Mushtaqur. Land and Life in Sindh, Pakistan. Lahore: Ferozsons, 1993.

Investment Opportunities in Agriculture Sector. Agriculture Department: Government of Sindh.

Websites

Agriculture, Supply & Prices Department, Government of Sindh: All About Crops.

Cobtribute
p5