پنجاب وہ زمین ہے جس کے ذریعے قدیم دریائے سندھ اور اس کے پانچ معاون دریا بہتے اور ایک جگہ پر ملتے ہیں۔ پنجاب کو چار خطوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: بالائی، مرکزی، غربی اور زیریں۔
پنجاب کا ایک بڑا حصہ اس کے مقامی جغرافیہ کے ذریعے بیان کیا جاتا ہے۔ لفظ پنجاب فارسی کے دو الفاظ کا مجموعہ ہے جس کا مطلب ہے دریاؤں کی سرزمین، جو انڈس کے پانچ معاون دریا، جہلم، چناب، راوی، بیاس اور ستلج کا حوالہ دیتا ہے۔ تمام پانچ معاون دریاؤں میں پانی کا ایک بڑا ذخیرہ ہے اور تہہ نشین مواد کی ایک بڑی مقدار موجود ہے۔دریائے بیاس اور ستلج پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے ہی ایک دوسرے میں شامل ہو جاتے ہیں اور باقی تین معاون دریا پنجاب میں مختلف مقامات پر ملتے ہیں۔ آخر میں پانچوں معاون دریا مٹھن کوٹ میں ملتے ہیں اور دریائے سندھ میں شامل ہونے سے پہلے مزید 72 کلو میٹر سفر کرتے ہیں۔ ان پانچ معاون دریاؤں اور دریائے سندھ نے سندھ کے میدانوں کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، ایک ہلکا سا ڈھلوانی زرخیز علاقہ جو کہ زراعت کے لیے مناسب ہے۔ پنجاب کو چار خطوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: بالائی، مرکزی، غربی اور زیریں۔
بالائی پنجاب، جسے شمالی پنجاب بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر اس کی درجہ بندی صوبے کے شمال میں موجود پہاڑوں، ٹیلوں اور سطح مرتفع کے علاقوں سے کی جاتی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم اور میانوالی کے اضلاع شمالی پنجاب میں آتے ہیں۔ یہاں پر بولی جانے والی مختلف بولیوں جیسا کہ پوٹھوہاری اور ہندکو کی وجہ سے یہ علاقہ پنجاب کے باقی حصوں سے الگ ہے۔
دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان واقع سطح مرتفع پوٹھوہار اور سالٹ رینج اس علاقے کا زیادہ تر حصہ تشکیل دیتے ہیں اور معدنی وسائل سے مالا مال ہیں۔ چٹانی نمک، چونا، جپسم، کوئلہ اور تیل اس علاقے میں موجود ہیں۔
مرکزی یا سنٹرل پنجاب، وہ سیلابی میدان ہیں جو دریائے ستلج تک دریائے جہلم کے مغربی کنارے سے گھِرے ہوئے ہیں۔مرکزی پنجاب میں سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جھنگ، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، خانیوال، لودھراں اور ویہاڑی کے اضلاع شامل ہیں۔
دنیا کے سب سے زیادہ وسیع نہری آب پاشی نظاموں میں سے ایک پر مشتمل، مرکزی پنجاب اب تک پنجاب کا سب سے بڑا اور ترقی یافتہ خطہ ہے۔ اس نہری نظام نے زرعی پیداوار اور قابلِ کاشت زمین میں بہت اضافہ کیا۔ ایک وقت میں، پورا برطانوی بھارت گندم کی پیداوار کے لیے پنجاب پر انحصار کرتا تھا۔ اس خطے سے بھاری مقدار میں چاول اور کپاس بھی پیدا ہوتی ہے۔
غربی یا مغربی پنجاب، دریائے سندھ کے نزدیک واقع اضلاع پر مشتمل ہے۔اس کے مقامی جغرافیہ کی وضاحت دریائے سندھ کے منتقل ہوتے سیلابی میدان کے ذخائر سے حاصل کردہ ریت سے کی جاتی ہے۔ اس میں زیادہ تر صحرائے تھل اور خوشاب، بھکر اور لیہ کے اضلاع شامل ہیں۔
یہ خطہ کوئلے اور نمک سے مالا مال ہے اور مناسب تعداد میں سیمنٹ، چینی اور ٹیکسٹائل کی صنعتیں موجود ہیں۔ تاہم، شمالی اور مرکزی پنجاب کی نسبت غربت کی سطح اس خطے میں زیادہ ہے۔ایک جوہری ری ایکٹر اور میزائل بیس خوشاب میں موجود ہے۔
زیریں یا جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ چولستان کا صحرا اس خطے میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع میں پایا جاتا ہے۔ یہ خطہ سرائیکی بیلٹ کا حصہ ہے۔
پنجاب کا جنوبی خطہ اپنی معیشت کے لیے زیادہ تر زراعت پر انحصار کرتا ہے۔ ضلع بہاولپور کپاس کی کاشت اور آم کی برآمد کرتا ہے۔ اہم صنعتوں میں سوت علیحدہ کرنا اور آٹا، چینی اور چاول پیسنے کی صنعتیں شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل کی صنعت بھی اس خطے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جنوبی پنجاب میں غربت کی سطح دوسرے خطوں کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
Nadiem, Ihsan H. Punjab: Land, History, People. Lahore: Al-Faisal Nashran, 2005.