A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

پاکپتن (Pakpattan)

English Version

قرونِ وسطیٰ کے دور میں تجارت کا ایک اہم مقام ہونے کے ساتھ ساتھ پاکپتن عظیم صوفی بزرگ بابا فرید کے مسکن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

Last Updated: 17 Jun. 2013

(Overview) عمومی جائزہ

پاکپتن کا شہر مرکزی پنجاب میں دریائے ستلج کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہ بھارتی سرحد کے تقریباً 40 کلو میٹر مشرق میں اور لاہور سے 163 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ انتظامی طور پر، یہ ساہیوال ڈویژن کے ضلع پاکپتن میں موجود ہے۔ 1998ء میں اس کی آبادی بارہ لاکھ چھیاسی ہزار چھے سو اسی تھی۔

Pakpattan map Pakpattan location
(Google Maps)

لکڑی کے پچیدہ کام، جھروکوں (بالکونیوں)،دیوار سے باہر کی طرف نکلی ہوئی کھڑکیوں اور دروازوں کے لیے مشہور،پاکپتن نے اپنی تنگ اور بل کھاتی گلیوں کی اصل خصوصیات کو قابلِ ذکر حد تک برقرار رکھا ہے ۔ تاہم اصل قلعہ بندی دیوار اب طبعی بگاڑ کی حالت میں ہے، چھے میں سے چار دروازے (شہیدی، رحیمن، ابو اور موری) اب تک بچ سکے ہیں۔

(History) تاریخ

قدیم دور میں پاکپتن اجھودن کے نام سے جانا جاتا تھا، اور یہ بھی امکان ہے کہ اس سے پہلے یہ اور بھی پُرانے ناموں سے جانا جاتا رہا ہو گا۔پاکپتن اور اس کے اردگرد کے علاقے قدیم دور میں آباد کیے گئے۔ یونانی مؤرخین نے ، سودراکا یا سوراکا کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے ایسے لوگوں کے گروہ کا ذکر کیا ہے، جو سکندر اعظم کے حملے کے وقت دریائے ستلج کے اردگرد کے علاقوں میں رہتے تھے۔ سودراکا کے دو اہم شہر تھے، جن کے بارے میں مؤرخین کا یقین ہے کہ وہ پاکپتن اور اس کا ہمسائیہ شہر دیپالپور ہیں۔ پاکپتن 327 قبل مسیح سے بھی پہلے کا قائم شہر ہے اور اصل میں چھے دروازوں کے ساتھ قلعہ بند دیواروں کے گھیرے میں موجود شہر تھا۔

صدیوں سے، اس کے دریائے ستلج کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے (دریا کا اپنا رُخ تبدیل کرنے سے پہلے)،پاکپتن دریا پار کشتی بانی کا ایک اہم مقام تھا۔ اس کے علاوہ، اس وقت کی دو مشہور سڑکیں، ایک ڈیرہ اسماعیل خان اور دوسری ڈیرہ غازی خان سے، پاکپتن میں ملتے ہوئے گزرتی تھیں۔اس طرح، پاکپتن وسطی بھارت میں داخلے کا ایک اہم راستہ تھا۔تاجر، مسافر، حملہ آور اور بادشاہ پاکپتن سے گزرے اور اسے تجارت اور فتوحات کا ایک اہم مقام بنا دیا۔

بہت ممکن ہے کہ 711عیسوی میں سندھ کی فتح کے بعد، ملتان سے دیپالپور جاتے ہوئے محمد بن قاسم پاکپتن کے راستے گزرا تھا۔ ریکارڈ میں ہے کہ 980 عیسوی میں امیر سبکتگین اور 1080 عیسوی میں ابراہیم غزنوی نے پاکپتن پر قبضہ کر لیا۔ منگول فاتح تیمور نے1397 عیسوی میں اپنے دہلی کے سفر میں پاکپتن کے اصل قلعہ پر قبضہ کر لیا ، اور یہ کہا جاتا ہے کہ اس نے بابا فرید کے مزار کی تعظیم میں وہاں کے باشندوں کی جان بخش دی۔ ابنِ بطوطہ، افریقہ کے ایک مشہور سیاح، نے یہاں کا سفر کیا اور بعد میں پاکپتن کے بارے میں لکھا۔ آج، قدیمی مسجد کے باہر ماربل کی تختی ابنِ بطوطہ کے دورے کی یاد دلاتی ہے۔ برطانوی راج کے دوران، پاکپتن خطے کا ایک اہم انتظامی ہیڈ کوارٹر تھا اور 1910ء کے بعد یہ ریلوے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بھی بن گیا۔

(Baba Farid) بابا فرید

baba frid Baba Farid shrine
(Ghilzai)

بابا فرید کے نام سے مشہور بزرگ، شیخ فریدالدین مسعود گنج شکر، پاکپتن کے روحانی موجد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ 1173عیسوی میں کوٹھیوال گاؤں (آج کاضلع ویہاڑی) میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ دہلی میں اپنے قیام کے دوران بابا فرید چشتی سلسلہ میں شامل ہو گئے۔پاکپتن میں آباد ہونے سے پہلے انہوں نے بڑے پیمانے پر سفر کئے اور دنیاوی امور سے دور ہتے ہوئے اپنی باقی زندگی گزارنے کے لیے پاکپتن میں بسیرا کر لیا۔ان کے انتقال کے بعد، خواجہ نظام الدین اولیاء نےپاکپتن میں انکے عزاز میں مزار تعمیر کروایا۔ مزار کے دو دروازے ہیں؛ ایک مشرق کی جانب جو نوری دروازہ کہلاتا ہے اور دوسرا جنوب کی جانب جو بہشتی دروازہ یا جنت کے دروازے کے نام سے مشہور ہے۔

(Origin of name ‘Pakpattan’) پاکپتن'نام کی بنیاد'

پاکپتن کا نام مشہور صوفی بزرگ بابا فرید سے منسوب کیا جاتا ہے جنہوں نے اس شہر کو اپنا گھر بنایا، لیکن ان کے انتقال کے بہت عرصے کے بعد اجھودن پاکپتن کے نام سے جانا گیا۔ پاک اور پتن پنجابی کے دو الفاظ ہیں جن کا پنجابی میں مطلب دریا کا پاک کنارا ہے۔ مختلف روایات میں کئی نظریات پیش کیے جاتے ہیں کہ پاکپتن کا نام کیسے اُبھرا۔ سب سے مقبول روایت یہ ہے کہ بابا فرید اپنی نماز سے پہلے دریائے ستلج کے کنارے وضو کیا کرتے تھے۔ ایک دن جب بابا فرید وضو کرنے میں مصروف تھے تو ایک آدمی وہاں سے گزرا اور انہیں کہا کہ دریا کے کنارے کا یہ حصہ وضو کے لیے صاف نہیں ہے۔ اس کے جواب میں ، بابا فرید نے اس بات پر زور دیا کہ دریا کا یہ کنارا پاک ہے۔ اجھودن کو باضابطہ طور پر پاکپتن کا نام اکبر نے بابا فرید کے مزار پر اپنے دورے کے بعد دیا۔

Find out more

Books & Articles

Chaghatai, M. Abdullah. "Pakpattan and Shaikh Farid." Iqbal Review 9.1 (1968). Allama Iqbal.

Cunningham, Alexander. "Ajudhan or Pakpatan." The Ancient Geography of India. London: Trubner & Co, 1871. 214-219. Archive.

Meyer, William Steven. Imperial Gazetteer of India. Vol. 19. Oxford: Clarendon, 1908-1931. Digital South Asia Library. University of Chicago.

Nadiem, Ihsan H. Punjab: Land, History, People. Lahore: Al-Faisal Nashran, 2005.

Tariq, Mian Allahbaksh. Tareeqh-e-Pakpattan. Pakpattan: Al-Farid Academy, 1998.

News

Ejaz, Manzur. "The People's Poet: Baba Fareed (1173-1266)." Friday Times 19 Aug. 2011.

Shirazi, S.A.J. "Pakpattan: The Home of Baba Farid Ganj Shakar." All Things Pakistan. 27 Jan. 2009.

Cobtribute
p5