A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

منصورہ (Mansura)

English Version

منصورہ سندھ میں عرب سلطنت کا دارالحکومت تھا۔ اس کے موجودہ درست مقام کا معاملہ ابھی بھی زیرِ بحث ہے۔

Last Updated: 13 Sep. 2013

(Overview) عمومی جائزہ

منصورہ سندھ میں قدیم عرب بادشاہت المنصورہ کا دارالحکومت اور اس کے گیارہ بنیادی شہروں میں سے ایک تھا۔ 734 عیسوی میں محمد بن قاسم کے بیٹے امر نے اس کی بنیاد رکھی۔ یہ سرگرم تجارتی شہر دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر تعمیر کیا گیا تھا اور دریا کے ایک دوسرے حصے سے ایسے گھِرا ہوا ہے کہ دیکھنے میں ایک جزیرہ معلوم ہوتا تھا۔ منصورہ کے چار دروازے تھے، باب البحر، بابِ توران،بابِ سندان اور بابِ ملتان، ان تجارتی راستوں کی نشاندہی کرتے ہیں جن کے زریعے اس کے پڑوسیوں کے ساتھ تجارت کی جاتی تھی۔

اس قدیم شہر کا موجودہ مقام ابھی بھی علماء کے مابین زیرِ بحث ہے ۔ ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حیدر آباد شہر سے 69 کلو میٹر کے فاصلےپر ضلع سانگھر میں موجود مقام برہمن آباد ہی منصورہ تھا۔ ایک اور نقطہ نظر یہ ہے کہ موجودہ مقام بھیرو یا بھیمبرے جو ٹھل در حقیقت منصورہ شہر تھا۔

(Archeological discoveries) آثارِ قدیمہ کی دریافتیں

Coins from Amirs of Sindh Coins from Amirs of Sindh
(Wikimedia Commons)

آثارِ قدیمہ کی بہت سی دریافتوں کی وجہ سے بھیرو کا مقام منصورہ کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔ عمارتوں کی تعمیر میں استعمال کی جانے والی اینٹیں چھوٹی اور پتلی ہیں جو کہ بنیادی طور پر مسلمان آبادی استعمال کرتی تھی۔ اس مقام سے سکوں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی ملا ہے جن پر سندھ کے عرب گورنروں اور المنصورہ کے حباری حکمرانوں کے نام کھُدے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک چھوٹے سے علاقے کے اندر تین مساجد کے کھنڈرات اس کی شناخت ایک مسلم اکثریتی شہر کے طور پر کرتے ہیں اور اس کا مقام اور سائز مشہور سیاحوں کی حکایتوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

(Banu Habbar dynasty) بنو حبار خاندان

بنو حبار 855ء سے 986ء تک المنصورہ کے بااثر حکمران تھے۔ ان کے دورِ حکومت میں المنصورہ ریاست نے امن اور خوشحالی دیکھی کیونکہ وہ مخالف دھڑوں کو قابو کرنے کے قابل تھے۔ ان ہی کے وقت میں قرآن کا پہلی بار سندھی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ 986ء میں محمود غزنوی نے اس شہر کو برطرف کر کے اسے اپنے تسلط میں لے لیا۔

Find out more

Books & Articles

Pathan, Mumtaz Husain. Arab Kingdom of Al-Mansurah in Sind. Hyderabad: Institute of Sindhology, University of Sind, 1974.

Panhwar, M.H. “Sindh, The Archeological Museum of the World”.

Cobtribute
p5