A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

صوبہ خیبر پختونخواہ (Khyber Pakhtunkhwa Province)

English Version

خیبر پختونخواہ، حال ہی میں شمال مغربی سرحدی صوبے کے نام سے جانا جاتا تھا، بندوبستی علاقوں اور صوبے کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں تقسیم ہے۔

Last Updated: 27 Jan. 2014

(Introduction) تعارف

Kpk province map Khyber Pakhtunkhwa on Pakistan map
(TUBS)

خیبر پختونخواہ (KPK) پاکستان کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ اس کا کُل رقبہ 75,521 مربع کلو میٹر ہے۔ اس کے شمال مشرق میں گلگت بلتستان، مشرق میں آزاد کشمیر اور جنوب مشرق میں پنجاب واقع ہے۔ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے تعلق رکھنے والی زمین کی ایک تنگ پٹی اس کے جنوب میں واقع ہے اور اس کے بالکل نیچے بلوچستان ہے۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی سرحدیں آپس میں نہیں ملتی ہیں۔ فاٹا اس کے مغرب میں اور افغانستان اس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ 1998ء میں خیبر پختونخواہ کی کُل آبادی 17.7 ملین تھی۔ 2011 ء کے Census Bureau of Pakistan house listing operation کے مطابق یہ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی آبادی 26.8 ملین سے زیادہ ہے۔

موجودہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا برطانیہ کی جانب سے 1901ء میں بنائے گئے شمال مغربی سرحدی صوبے (NWFP) کے تحت ایک ہی یونٹ تھے۔ پاکستان کا حصہ بننے کے بعد اسے دو یونٹوں میں تقسیم کر دیا گیا: NWFP (موجودہ بندوبستی علاقے) اور قبائلی علاقے (موجودہ فاٹا اور پاٹا) ۔ موجودہ حدود 1970ء میں قائم کی گئی تھیں۔ قبائلی علاقے تین حصوں میں تقسیم کیے گئے تھے: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے(فاٹا)، NWFP کے صوبے کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (پاٹا)، اور بلوچستان کے صوبے کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے۔ NWFP کے پاٹا کے علاقے، پہلے NWFP علاقے کا ایک حصہ بن گئے، اور 2010ء میں بہت سے تنازعات کےدرمیان سرکاری طور پر پورے علاقے کا نام تبدیل کر کے خیبر پختونخواہ رکھ دیا گیا۔ نام خیبر، پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع مشہور درہ خیبر سے لیا گیا ہے، جبکہ پختونخواہ کا مطلب پختون یا پٹھان کی زمین ہے۔ ہندکو بولنے والی ہزارہ برادری اس نام کی مخالفت میں تھی۔

خیبر پختونخواہ میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ بولی جانے والی اہم زبانوں میں پشتو، گوجری اور ہندکو شامل ہیں۔ دوسری زبانوں میں باتری، چلیسو، ڈمیلی، دری، کلامی، کلاشا، کلکوتی، کھوار، پالولا، تروالی، اُشوجو اور وخی شامل ہیں۔

(Administrative setup) انتظامی نظام

خیبر پختونخواہ کو دو بڑے انتظامی یونٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے: بندوبستی علاقے، اور صوبے کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے(پاٹا)۔ بندوبستی علاقے چھے انتظامی ڈویژن پر مشتمل ہیں: ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان۔ پاٹا ایک انتظامی ڈویژن مالاکنڈ پر مشتمل ہے۔ اگرچہ فاٹا خیبر پختونخواہ کے علاقے میں شامل نہیں ہے،یہ ریاستی اور سرحدی علاقوں کی وزارت کی زیرِ نگرانی پاکستان کے صدر کے ایجنٹ کے طور پر خیبر پختونخواہ کے گورنر کے زیرِ انتظام ہے۔

Province map kpk KPK, PATA, FATA district map
(PDMA)

صوبہ خیبر پختونخواہ کے مندرجہ ذیل سات ڈویژن ہیں:

مالاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع ہیں: چترال، اپر دیر، لوئر دیر، بُنر، سوات، شانگلہ اور مالاکنڈ

ہزارہ ڈویژن کے چھے اضلاع ہیں: کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور اور تورغر

مردان ڈویژن کے دو اضلاع ہیں: مردان اور صوابی

پشاور ڈویژن کے تین اضلاع ہیں: چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ

کوہاٹ ڈویژن کے تین اضلاع ہیں: کوہاٹ، ہنگو اور کرک

بنوں ڈویژن کے دو اضلاع ہیں:بنوں اور لکی مروت

ڈیرہ اسماعیل خان کے دو اضلاع ہیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک

(Major cities) بڑےشہر

خیبر پختونخواہ کے اہم شہروں میں پشاور، چترال، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، چارسدہ، ہنگو، مانسہرہ، ٹانک، مردان، کوہاٹ، صوابی اور سوات شامل ہیں۔

Find out more

Books & Articles

"Khyber Pakhtunkhwa." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 1 Dec. 2010.

Websites

Ethnologue: Pakistan

FATA

Government of Khyber Pakhtunkhwa: About Khyber Pakhtunkhwa

Cobtribute
p5