A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

قراقرم پہاڑی سلسلہ (Karakoram Mountain Range)

English Version

قراقرم پہاڑی سلسلہ، جو پاکستان، بھارت اور چین میں موجود ہے، دنیا میں پائے جانے والی بلند چوٹیوں کا سب سے کثیف جھرمٹ ہے۔

Last Updated: 23 Oct. 2013

(The Karakorams) قراقرم

The Karakorams Karakoram planet of peaks
(Vasiq Eqbal)

قراقرم پہاڑی سلسلہ، ایشیاء کے عظیم پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے، یہ تین ملکوں کی سرحدوں پر واقع ہے: پاکستان، بھارت اور چین۔ پاکستان کا خطہ گلگت بلتستان، بھارت کا خطہ لداخ ، چین کا صوبہ شِنجیانگ اس پہاڑی سلسلے کا گھر ہیں۔ تقریباً 500 کلو میٹر لمبے اور 200 کلو میٹر چوڑے، قراقرم سلسلہ کے شمال میں کوہ پا میر کی سرحد، شمال مشرق میں سطح مرتفع تبت اور جنوب میں ہمالیہ پہاڑی سلسلے کی حدود ہیں۔ گلگت، سندھ اور شوک دریا ان دو پہاڑی سلسلوں کو الگ کرتے ہیں۔

قراقرم پہاڑی سلسلہ، جو پاکستان، بھارت اور چین میں موجود ہے، دنیا میں پائے جانے والی بلند چوٹیوں کا سب سے کثیف جھرمٹ ہے۔ کے ٹو، دنیا کی دوسری اور پاکستان کی پہلی بلند ترین چوٹی، 8611 میٹر بلند ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ 7000 میٹر سے بلند بیس سے زائد پہاڑی چوٹیوں کا گھر ہے، ان میں سے چار 8000 میٹر سے بھی بلند ہیں۔ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے چار قراقرم سلسلے میں واقع ہیں: کےٹو، گاشربرم 1 اور 2 اور بروڈ پیک۔

یہ سلسلہ پولر خطے سے باہر کچھ طویل ترین گلیشئرز پر مشتمل ہے۔ یہ اندازا لگایا گیا ہے کہ قراقرم کا 37 فیصد حصہ گلیشئرز پر مشتمل ہے۔ دنیا کا دوسرا طویل ترین گلیشئر، سیاچن گلیشئر 72 کلو میٹر طویل، اس خطے میں واقع ہے۔ قراقرم سلسلے میں موجود دیگر گلیشئرز میں بلتوڑو،بیافو،بتوڑا اور ہسپر شامل ہیں۔ ان گلیشئرز کی لمبائی متنازعہ ہے کیونکہ متعدد ذرائع مختلف لمبائیوں کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

قراقرم سلسلے کے اند حرکت کرنا دشوار ہے اور اس سلسلے میں موجود درے بہت اونچائی پر واقع ہیں۔ 5,575 کلو میٹر بلندی پر موجود درہ قراقرم اس سلسلے میں موجود سب سے زیادہ اونچائی والا درہ ہے۔ دیگر دروں میں خنجراب، منٹکا، کیلِک، شِمشال اور پاپرِک شامل ہیں۔

(Formation) تشکیل

ایک سو پچاس ملین برس قبل قراقرم پہاڑی سلسلہ تھیٹس نامی ایک وسیع کم گہرائی والے سمندر کی تہہ میں موجود تھا۔ آہستہ آہستہ زمین ٹھنڈی ہوتی گئی، نئی بننے والی چٹانیں اُبھر کر سامنے آئیں اور سطح مرتفع تبت کو تشکیل دیا، اور ٹھیٹس سے پانی کا نکاس ایک نئے دریا انڈس میں ہو گیا۔ آہستہ آہستہ یہ براعظم یا ایشیائی براعظمی پلیٹ جنوب کی جانب حرکت کر گئی جبکہ انڈین براعظمی پلیٹ شمال کی جانب منتقل ہو گئی۔ تقریباً 65 ملین سال قبل یہ دو قدیم براعظم ملے اور زمین یکجا ہو گئی اور ایشیاء کے عظیم پہاڑی سلسلے—ہمالیہ، قراقرم، ہندوکش اور پامیر — وجود میں آئے۔ یہاں تک کہ ابھی بھی ان دو پلیٹوں کے درمیان موجود ارضیاتی تنازعہ پہاڑوں کو ہر سال ایک یا دو ملی میٹر اُوپر دھکیلتا ہے۔

 مشہور مثلثیاتی سروے

Great Trigonometric Survey of India Original sketch K1 and K2
(Thomas Montgomerie)

”…اپنی آمدنی اور انتظامی مقاصد کے لیے ملک کا مکمل جغرافیائی علم“حاصل کرنے کے لیے برطانوی سلطنت اپنی بھارتی سلطنت کی نقشہ بندی کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی تھی۔ کرنل ولیم لیمبٹن نے 1802ء میں مشہور مثلثیاتی سروے قائم کیا۔ لیکن یہ اس کا جانشین جارج ایورسٹ تھا جس نے سروے کا زیادہ تر کام درستگی کے ساتھ مکمل کیا جو آج بھی قابلِ ذکر ہے۔ یہ ایورسٹ کا جانشین اینڈریو وا تھا جس نے اس کے نام پر ماؤنٹ ایورسٹ کو نام دیا۔

تھامس منٹگومری، بھارتی سروے کا ایک جوان پیمائش کنندہ، کشمیر میں تعینات تھا، ماؤنٹ ہرامُکھ پر موجود اپنے اسٹیشن سے اس نے چھے اونچی چوٹیوں کو دیکھا اور انہیں K1 سے K6 تک لیبل دے دیا جہاں K سے مراد قراقرم ہے۔ آج بھی، K2 اس نام سے جانا جاتا ہے۔

Find out more

Books & Articles

Amin, Mohamed, Duncan Willetts, and Brian Tetley. The Roof of the World. Nairobi: Camera Pix International, 1989.

Khalid, Nazir Ahmed. Geography of Pakistan. Lahore: Career, 2003.

Middleton, Tim. "History: The Great Trigonometrical Survey." Bluesci: Cambridge University Science Magazine. 29 Jan. 2011.

Websites

Central Karakoram National Park: Karakoram Mountains

Pakistan Geographic

Pakistan Mountains

Cobtribute
p5