A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

گلگت بلتستان کی معیشت (Gilgit-Baltistan Economy)

English Version

سیاحت کا گلگت بلتستان کی معیشت میں نمایاں حصہ ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پن بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک مثالی جگہ پر واقع ہے۔

Last Updated: 23 Oct. 2013

(Overview) عمومی جائزہ

گلگت بلتستان کی معیشت کی مکمل درجہ بندی چار شعبوں میں کی جا سکتی ہے، سیاحت، زراعت، معدنیات اور پن بجلی۔

(Tourism) سیاحت

K2 K-2 Peak
(Vasiq Eqbal)

سیاحت گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک اہم زریعہ ہے۔کوہ پیماؤں اور نقلِ وطن کرنے والوں کے لیے اسے اکثر جنت کہا جاتا ہے، یہ دنیا کے کچھ بلند ترین پہاڑو ں، آثارِ قدیمہ کے متعدد مقامات، تاریخی قلعوں، شاہرائے ریشم کے دنوں سے چٹانوں کی تراش، بہت اونچائی کے جنگلات پر مشتمل ہے— اس علاقے میں سیاحت کے ایک اہم مرکز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت ہے اگر اسے مناسب طریقے سے ترقی دی جائےاور اس کی کفالت کی جائے۔ لیکن ناقابل رسائی، پالیسی کی کمی، اس خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے منفی تاثر اور دوسرے عوامل گلگت بلتستان کو اس کی صلاحیت بڑھانے سے روکتے ہیں۔ 2010ء میں سیاحوں کی تعداد 62,000 کے قریب تھی۔ گلگت بلتستان کی حکومت اپنی سیاحت کی صنعت کو ایسے ترقی دینے کی اُمید کرتی ہے کہ وہ ہر سال 150,000 سیاحوں کی گنجائش نکال سکیں۔

(Agriculture) زراعت

گلگت بلتستان سرد اور خشک آب و ہوا رکھتا ہے اور پانی کے وسائل سے مالا مال ہے۔ پھل جیسا کہ آڑو، سیب، انگور، ناشپاتی اور انار کی اس علاقے میں وسیع پیمانے پر پیداوار کی جاتی ہے۔ خشک پھل اور گری دار میوے آمدنی کا ایک اور ذریعہ ہیں۔ یہ علاقہ معتدل پھلوں اور سبزیوں کی نشوونما کے لیے مثالی ہے اور کیڑوں، بیماریوں اور وباؤں کی تعداد بھی کم ہے۔

(Minerals) معدنیات

Gb Economy 2 Topaz
(Chris 73)

اپنے قدرتی وسائل میں گلگت بلتستان معدنیات کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ ان میں دھاتی، غیر دھاتی، توانائی کی معدنیات، قیمتی پتھر اور صنعتی استعمال کے مختلف پتھر شامل ہیں۔ اس خطے کے جنوبی علاقوں میں نِکل، لیڈ،تانبے اور زرقون کے کافی ذخائر موجود ہیں۔ اس کے شمالی علاقوں میں لوہے، چاندی، سونے، یاقوت اور پکھراج کے ذخائر موجود ہیں۔ ان معدنیات کی کھُدائی وادیوں میں اور دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ کی جاتی ہے۔ پاکستان میں فروخت کے ساتھ ساتھ یہ باقی دنیا میں بھی برآمد کی جاتی ہیں۔

(Hydropower) پن بجلی

گلگت بلتستان توانائی کے شعبے کا مرکز بننے کے لیے ایک مثالی مقام پر واقع ہے۔ ایک وسیع آبگیری علاقے کی موجودگی اسے پن بجلی کے استعمال کے لیے موزوں بناتی ہے۔ دریائے سندھ اور اس کے چھے معاون دریا اس علاقے سے گزرتے ہیں اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ مل کر تقریباً 40,000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فی الحال یہاں توانائی کے 29 منصوبے زیرِ تعمیر ہیں اور 14 منصوبے ایسے ہیں جن کی فعال منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Find out more

Books & Articles

Ahmed, Bakhtiar. NASSD Background Paper: Sustainable Tourism and Cultural Heritage. IUCN, 2003.

Websites

Government of Gilgit-Baltistan: Investment Potential.

Cobtribute
p5