A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

ڈیرہ اسماعیل خان (Dera Ismail Khan)

English Version

شہر کی بنیاد رکھنے والے بلوچی سردار کے نام سے منسوب ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرائیکی، پٹھان، بلوچی اور اُردو بولنے والے مہاجرین کا گھر ہے۔

Last Updated: 24 Feb. 2015

(Overview) عمومی جائزہ

ڈی آئی خان کے نام سے مقبول، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخواہ صوبے میں دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔ لاہور کے شمال مغرب میں تقریباً 320 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع، ڈی آئی خان اسی نام کے ضلع کا دارالحکومت ہے۔ ڈیرہ ایک سرائیکی لفظ ہے جس کا مطلب آبادکاری یا ٹھکانا ہے لہذا ڈیرہ اسماعیل خان کا مطلب اسماعیل خان کی آبادکاری یا ٹھکانا ہے۔

Dera Ismail Khan Google Maps DI Khan Location
(Google Map)

چونکہ ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی خیبرپختونخواہ میں آخری اہم شہر ہے، لوگوں کے مختلف گروہ یہاں رہائش پذیر ہیں۔ سرائیکی، پٹھان اور بلوچی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ اُردو بولنے والے مہاجرین کی موجودگی نے اس شہر کے تنوع اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالانکہ سرائیکی غالب زبان ہے، پشتو اور اُردو بھی آبادی کے ایک بڑے حصے میں بولی جاتی ہے۔

ڈی آئی خان اپنی دستکاریوں جیسا کہ شیشے اور ہاتھی دانت کی اشیاء، روغن کی ہوئی لکڑی کا کام، اور لُنگیوں (تہبند) کے لیے مشہور ہے۔ ڈی آئی خان کی صنعتوں میں صابن بنانے کی صنعتیں، ٹیکسٹائل اور تیل بنانے کے کارخانے شامل ہیں۔

(History) تاریخ

ڈی آئی خان کے اصل شہر کی بنیاد پندرھویں صدی کے اختتام یا سولہویں صدی کے آغاز میں، ملک سہراب خان کے بیٹے، سردار اسماعیل خان بلوچ نے رکھی۔ اس وقت، یہ علاقہ ملتان کے سلطان حسین کے تسلط میں تھا۔ اپنے علاقوں کی حفاظت کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے، سلطان حسین نے بلوچی جنگجو سہراب خان کو انڈس اور سلیمان رینج کے درمیانی علاقوں کی حفاظت کے لیے بلایا؛ وہ علاقہ بعد میں ڈیرہ جات کے نام سے جانا گیا۔ سہراب کے بیٹوں، اسماعیل خان اور فتح خان نے، ڈیرہ جات میں دو شہروں کی بنیاد رکھی اور ان کا نام اپنے ناموں سے منسوب کیا: ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ فتح خان۔ ایک اور بلوچی سردار نے قریب ہی ڈیرہ غازی خان کے نام سے ایک تیسرے شہر کی بنیاد رکھی۔ چنانچہ ان تین ڈیروں کی موجودگی نے اس علاقے کو ڈیرہ جات کا نام دیا! ڈی آئی خان کا اصل شہر 1823ء میں آنے والے ایک سیلاب میں بہہ گیا تھا اور 1825ء میں نواب شیر محمد خان سدوزئی نے، اصل مقام سے مغرب کی جانب چند میل دور، اسے دوبارہ تعمیر کروایا۔ سدوزئی نےاس کا اصل نام برقرار رکھا۔

تقریباً تین سو سال تک ڈی آئی خان پر شہوت انگیز بلوچی قبیلے نے حکومت کی۔ 1750ء میں احمد شاہ درانی نے یہ علاقہ ان سے لے لیا۔ 1794ء میں، درانی شہنشاہ نے ڈی آئی خان اور اس کے نواحی علاقے نواب محمد خان نامی ایک پٹھان کو دے دئیے۔ اس کے وارثوں نے دریائے سندھ کے مشرق میں اپنے علاقے رنجیت سنگھ کے ہاتھوں کھو دینے کے بعد ڈی آئی خان پر اپنا قبضہ برقرار رکھا لیکن سکھوں کو ایک چھوٹا سا خراج ادا کیا۔ آخر کار 1836ء میں، سکھوں نے ڈی آئی خان لے لیا، لیکن نواب کو اراضی سے مختصر محصول وصول کرنے کی اجازت دی۔ 1849ء میں، انگریزوں کے ہاتھوں سکھوں کی حتمی شکست کے بعد، برطانیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کا الحاق پنجاب کے ساتھ کر دیا۔ سر ہنری ڈیورنڈ، پنجاب کے ایک گورنر جنرل، یہاں پر ایک چرچ میں دفن ہیں۔

(Gurudwara) گردوارہ

DI 2 Gurudwara in DI Khan
(Iqbal Qaiser)

ڈی آئی خان کے چھوٹا بازار میں سکھوں کی ایک مقدس عبادت گاہ یا گردوارہ موجود ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ گرو نانک دیو جی ڈی آئی خان آئے اورجس جگہ وہ ٹھہرے ان کے عقیدت مندوں نے وہاں یہ گردوارہ تعمیر کیا۔ آج یہ عمارت ایک سرکاری سکول کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔

(Bilot Fort) قلعہ بلوٹ

DI 3 Temples at Bilot Fort
(Mudasir Hassan)

بلوٹ قلعہ قبل از تاریخ کے مندروں کی ایک بہت بڑی تعداد پر مشتمل ایک مقام ہے، جو ڈی آئی خان کے شمال میں 48 کلو میٹر کے فاصلے پر بلوٹ شریف قصبے کے قریب واقع ہے۔ وادئ خرم سے ملحقہ پہاڑی پر واقع، بلوٹ قلعہ دریائے سندھ کی چشم پوشی کرتا ہے۔ کھنڈرات ایک ہزار سال سے زیادہ پرانے ہیں، ممکن ہے کہ یہ ہندو شاہی بادشاہوں نے تعمیر کیا ہو جنہوں نے آٹھویں صدی سے دسویں صدی تک اس علاقے پر حکومت کی۔ اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے ان بادشاہوں نے کلیدی مقامات پر قلعے تعمیر کیے اور بعد میں عوام کی روحانی آسودگی کے لیے مندر بنوائے۔ اب قلعہ کی چار دیواری بڑی حد تک ٹوٹ چکی ہے لیکن مندروں کے کھنڈرات ابھی بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

(Rehman Dheri) رحمان ڈھیری

DI 4 The site of Rehman Dheri
(Pakistanpaedia)

رحمان ڈھیری ایک قدیم شہر ہے جو کہ ہڑپہ تہذیب سے پہلے آباد تھا۔ یہ ڈی آئی خان کے شمال میں 22 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ لوگوں نے چار ہزار سال سے بھی پہلے رحمان ڈھیری کو آباد کیا۔ انہوں نے مستطیل شکل میں شہر کی بنیاد رکھی اور جنگلہ نما انداز میں گلیوں کی تعمیر کی۔ مٹی کی اینٹوں والی ایک بہت بڑی دیوار کبھی اس کا احاطہ کیا کرتی تھی۔ آج، اس سرگرم شہر کا صرف ایک مٹی کا ٹیلا باقی ہے۔ جنوبی ایشیاء میں شہر کاری کی قدیم ترین مثالوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے، اسے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات کی فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔

Find out more

Books & Articles

Websites

Meyer, William Steven. "Dera Ismail Khan Town." Imperial Gazetteer of India. Vol. 11. Oxford: Clarendon, 1908-1931. Digital South Asia Library.

Qaiser, Iqbal. "Gurudwara Dharamsala Guru Nanak DevJi at Dera Ismail Khan."All About Sikhs.

"Archaeological Site of Rehman Dheri." UNESCO. 30 Jan. 2004.

“D. I. Khan.” KPK Tribune.

Cobtribute
p5