A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

صوبہ بلوچستان (Balochistan Province)

English Version

بلوچستان سب سےبڑا صوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سب سے کم آبادی والا صوبہ بھی ہے۔ اس علاقے میں قدرتی وسائل بکثرت پائے جاتے ہیں۔

Last Updated: 13 Apr. 2013

(Introduction) تعارف

balochistan Balochistan on Pakistan map
(TUBS)

347,190مربع کلو میٹر کے ساتھ بلوچستان، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جو کہ پاکستان کے کُل رقبے کا 43.6 فیصد ہے۔ یہ پاکستان کے جنوب مغربی کونے میں واقع ہے۔ بلوچستان کے جنوب مغرب میں ایران اور شمال مغرب میں افغانستان کی سرحدیں ہیں۔ اس کے جنوب مشرق میں صوبہ سندھ، شمال مشرق میں پنجاب، مشرق میں خیبرپختونخواہ اور فاٹا موجود ہیں۔بلوچستان کے جنوبی کنارے کے ساتھ ساتھ 70 کلو میٹر کی حدود تک بحیرہ عرب پھیلا ہوا ہے۔ یہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں قدرتی گیس کی فراہمی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔ تاہم، قدرتی وسائل سے حاصل کردہ آمدنی کی تقسیم صوبے میں کشیدگی اور مذاکرات کی ایک اہم وجہ ہے۔

پاکستان کی تقریباً 6 فیصد آبادی کے ساتھ، بلوچستان پاکستان کا سب سے کم آبادی والا صوبہ ہے۔ National Institute of Population Studies (NIPS)  x کے مطابق 2005ء میں بلوچستان کی آبادی 2.5 فیصد شرحِ اضافہ کے ساتھ 7.5 ملین تھی۔ 2011ء میں Census Bureau of Pakistan house listing operation کے مطابق بلوچستان کی آبادی تقریباً 13 ملین تھی۔ اس کے علاوہ یہ کہا گیا کہ 1998ء کی مردم شماری کے بعد سے بلوچستان کی آبادی میں 139 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے، جو کہ تمام صوبوں میں سب سے زیاد ہ ہے۔ بلوچی قوم پرست جماعتوں نے ان اعدادوشمار سے اختلاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیلاب سے بے گھر ہوئے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقامی لوگوں اور مقامی بلوچوں کے طور پر درج کیا گیا ہے، جس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ اگرچہUnited Nation High Commission for Refugees (UNHCR) xنے 2013ء کے آغاز تک 1.6 ملین سے زائد افغان مہاجرین رجسٹر کئے ہیں ، مقامی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ 2012ء کے وسط تک 4 ملین سے زائد افغان مہاجرین بلوچستان میں موجود تھے۔

بلوچستان کا مطلب بلوچی لوگوں کی سرزمین ہے، لیکن یہ علاقہ اپنی طویل اور مسلسل بدلتی تاریخ میں مختلف ناموں سے جانا جاتا رہا ہے۔ تاریخ میں بلوچستان کے مختلف علاقے ایران، افغانستان، بھارت اور یہاں تک کہ عمان سے بھی منسلک رہے ہیں ۔ بلوچی قبائل زیادہ تر بحیرہ کیسپئن کے اردگرد کے علاقوں میں وجود میں آئے اور آہستہ آہستہ ایران کے مشرق میں منتقل ہو گئے اور بالآخر 1300-1000 عیسوی کے قریب اپنے موجودہ مقام تک پہنچے۔ ان کی جنگ جُو فطرت کے حوالے سے فردوسی نے اپنے مشہور رزمیہ شاہ نامہ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ان کی آمد پر براہوی جیسے مقامی قبائل نے ان نئے آنے والوں کے خلاف مزاحمت کی، لیکن اب یہ بہت اچھی طرح ضم ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اہم زبانوں میں بلوچی، براہوی اور پشتو شامل ہیں۔ دیگر بولی جانے والی زبانوں میں دہواری، فارسی، ہزارگی، جدگالی، کہترانی، لاسی اور وینسی شامل ہیں ۔

(Administrative setup) انتظامی ڈھانچہ

صوبہ بلوچستان کے مندرجہ ذیل چھے ڈویژن ہیں۔ بہت سے اضلاع نئے بنائے گئے ہیں:

کوئٹہ ڈویژن کے پانچ اضلاع ہیں: کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی اور نوشکی۔

ژوب ڈویژن کے چھے اضلاع ہیں: ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان اور شیرانی۔

قلات ڈویژن کے سات اضلاع ہیں: قلات، مستونگ، خضدار، خاران، واشک، آواران اور لسبیلہ۔

سبی ڈویژن کے پانچ اضلاع ہیں: سبی، زیارت، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور ہرنائی۔

نصیرآباد ڈویژن کے چھے اضلاع ہیں: نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، لہری اور کچی۔ ضلع کچی پہلے 2008ء تک ضلع بولان کے طور پر جانا جاتا تھا۔

مکران ڈویژن کے تین اضلاع ہیں: کیچ، پنجگور اور گوادر۔

Province Map Balochistan district map
(Wikimedia Commons)

(Major cities) بڑے شہر

بلوچستان کے بڑے شہروں میں کوئٹہ، قلات، کیچ اور خضدار شامل ہیں۔ آبادی کے یکساں اعدادوشمار کی کمی کے باعث مزید شہروں کا تعین کرنا مشکل ہے۔

Find out more

Books & Articles

"The People and the Land of Baluchistan." History of Pakistan.

News

"Balochistan Divided into Six Divisions." Aaj News 24 Jan. 2009.

Websites

Ethnologue: Pakistan

Government of Balochistan

Government of Balochistan: Districts

Cobtribute
p5