شاہ عبدالطیف بھٹائی سندھی زبان کے سب سے عظیم شاعروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں(1752-1689)۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی ایک مشہور سندھی صوفی عالم، بزرگ، شاعر اور موسیکار ہیں، جو مذہبی رواداری اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ 1689ء میں گاؤں سوئی قندار،سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بہت کم باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ زیادہ تر خود آموختہ، انہیں عربی اور فارسی سمیت کئی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔
انہوں نے حیدرآباد کے جنوب میں گنجو پہاڑیوں سے تھر کے صحرا تک سندھ کے کئی حصوں ، بلوچستان میں لسبیلہ کے سرحدی علاقوں اور ملتان تک مذہبی سچائیوں کی تلاش میں سفر کیا۔ انہوں نے جوگیوں اور سامیوں کے ساتھ سفر کیا اور عام لوگوں سے ملاقات کی۔ ان کی شاعری ان کی مہم جوئی اور سفر کی سرگزشت پر مشتمل ہے۔ ایک متمول نسب سے تعلق رکھنے کے باوجود ، نوجوانی سے ہی وہ اپنے تقویٰ، زاہدانہ عادات اور نماز کی جانب لگن کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اسراف، نا انصافی اور ہر قسم اور ہر سطح کے استحصال کی مذمت کی، اور سادگی اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔
اپنے سفر میں انہوں نے تہاںئی اور مراقبے کے لیے جگہ تلاش کی۔ انہیں کرار جھیل کے نزدیک، ریتیلے پتھروں اور پُرخار جھاڑیوں سے بھری اور پانی کے جوہڑوں سے گھِری ہوئی ایسی جگہ مل گئی۔ اس کو بھٹ کا نام دیا گیا جس کا مطلب ریتیلا ٹیلا ہے۔ وہ یہاں آباد ہو گئے اور آٹھ سال بعد 1752ء میں وفات پا گئے۔ بعد ازاں، سندھ کے اس وقت کے حکمران غلام شاہ کلھوڑو نے ان کی قبر پر مزار تعمیر کروایا۔ شاہ عبدالطیف کے اعزاز میں بھٹ شاہ میں ہر سال تین روزہ عرس منایا جاتا ہے جو صفر کی چودہ تاریخ سے شروع ہوتا ہے۔ سندھ بھر سے لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی سندھی زبان کے سب سے عظیم شاعروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ ان کے کام کا موازنہ عظیم صوفی شاعررومی کے کام سے کیا جاتا ہے۔ 1866ء میں ، ان کی وفات سے سو سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد، ان کی نظموں کو شاہ جو رسولو یا شاہ کا پیغام کی شکل میں مرتب کیا گیا۔ یہ تقریباً تیس سُروں یا ابواب پر مشتمل ہے۔ اس میں سسی پنو اور لیلا چنیسر کی مشہور سندھی لوک کہانیاں بھی شامل ہیں، جنہیں شاہ عبدالطیف نے شاعری کی زبان میں بیان کیا۔
Shah Jo Risalo: Versions of this work in Sindhi and selected verses in English.
Minhas, Salman. "Sufi Poet-Saints." The South Asian (2006).
“Shah Abdul Latif Bhittai.” Wikipedia. Wikimedia Foundation, 6 Feb. 2014.