A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

رنجیت سنگھ (Ranjit Singh)

English Version

سکھ سلطنت کا بانی، رنجیت سنگھ، پنجاب کی سرحدوں کو توسیع دینے کے لیے مشہور ہے(1839-1780)۔

(Establishing Sikh Kingdom)سکھ سلطنت کا قیام

Ranjit Singh Portrait Ranjit Singh Portrait
(Manu Saluja)

پنجاب میں سکھ سلطنت باضابطہ طور پر رنجیت سنگھ کے تحت قائم ہوئی۔ وہ سکھ بادشاہوں میں سب سے عظیم مانا جاتا تھا۔ اس نے منظم طریقے سے پنجاب کی سرحدوں میں توسیع کی اور امرتسر، لاہور، ملتان، کشمیر اور پشاور کے اردگرد کے علاقوں کو اپنی حکمرانی میں لایا۔

رنجیت سنگھ یا شیرِ پنجاب، 1780ء میں گوجرانوالہ میں سکھ سردار ماہا سنگھ کے گھر پیدا ہوا۔ بارہ سال کی عمر میں وہ اپنے باپ کا جانشین بنا اور سیاسی شادیوں کے ذریعے اپنی جگہ کو دیگر نیم وفاقی سکھ ریاستوں میں سب سے بالاتر ریاست کی حیثیت سے محفوظ بنانے میں کامیاب ہوا۔ 1799ء میں رنجیت سنگھ نے لاہور پر قبضہ کر لیا اور تمام سکھ، ہندو اور مسلمان رعایا کو متحد کرتے ہوئے، 1801ء میں اپنے نام کا سکہ جاری کر کے خود کو پنجاب کا مہاراجہ نامزد کر دیا۔ اس نے اگلے چند سال بغاوتوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے اور پنجاب کی سرحدوں کو بڑھانے کے لیے اپنی سلطنت کی توسیع کرتے ہوئے گزارے۔ افغان درانیوں کی زوال پذیر طاقت اور باغی سکھ رہنماؤں کے خلاف اس کی بہت سی جنگوں سے امرتسر، لاہور، ملتان، کشمیر اور پشاور کے اردگرد کے علاقے اس کی حکمرانی میں آگئے۔

(Ranjit Singh’s court) رنجیت سنگھ کی عدالت

کہا جاتا تھا کہ رنجیت سنگھ کی عدالت پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ شاندار تھی۔ اگرچہ وہ لکھنا اور پڑھنا نہیں جانتا تھا، وہ ایک تیز دماغ رکھنے کے لیے جانا جاتا تھا اور ایک زیرک فوجی مہم جُو اور شاندار آدمی کے طور پر مشہور تھا۔ اس کی فوج اور عدالت، سکھ، ہندو اور مسلمان کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے سالاروں اور کابینہ کے وزراء کے ساتھ، نسبتاً مساوات کے اصول پر مبنی تھی۔ تاہم، مسلم علماء کے خلاف اس کے مضبوط مؤقف نے اسے مسلمان کمیونٹی میں مقبول نہ ہونے دیا، جو ایک غیر مسلم کی جانب سے حکومت کئے جانے پر ناخوش تھے۔ خاص طور پر، اس کا بادشاہی مسجد کو ایک فوجی چوکی میں تبدیل کرنا– ایک ایسا عمل جو برطانوی راج میں بھی جاری رہا– اور اس کے صحن کو فوجی گھوڑوں کے اصطبل میں تبدیل کرنا، مسلمان رعایا کی جانب سے غیر سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

(Amritsar Treaty) امرتسر معاہدہ

رنجیت سنگھ کی ساکھ نے کئی یورپی جرنیلوں کو متوجہ کیا، جو نیپولین (Napoleon)،جین-فرینکوئس الرڈ (Jean-Francois Allard) اور جین-بیپٹسٹ وینٹورا(Jean-Baptiste Ventura) کے ماتحت خدمات سر انجام دے چکے تھے، جنہوں نے سب سے پہلے اس کی فوجی کمان سنبھالی۔ اس نےاس بات کو سمجھا کہ خلیج میں ستلج کے پار بڑھتے ہوئے برطانوی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے، اسے یورپی ٹیکنالوجی اور حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ستلج کو اپنی مشرقی سرحد کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے، رنجیت سنگھ نے 1809ء میں برطانیہ کے ساتھ امرتسر معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ مستقبل میں سکھ ریاست کی پشتون علاقے کی جانب مغربی توسیع اور برطانیہ کے ساتھ پُر امن تعلقات کی علامت بنا۔

(Later life) بعد کی زندگی

رنجیت سنگھ کی زندگی کے آخری سال پشاور اور بیرونی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پشتونوں سے جنگ کرتے ہوئے گزرے۔ 1838ء میں وائسرائے لارڈ آکلینڈ (Viceroy Lord Auckland) کے ساتھ ایک معاہدے نے کابل میں تخت پر شاہ شجاع کی بحالی میں برطانیہ کے لیے سکھوں کی مدد کو یقینی بنایا۔ سکھ افواج نے درہ خیبر کا کنٹرول حاصل کیا اور کابل میں فتح کی پریڈ میں حصہ لیا۔ لیکن رنجیت سنگھ بیمار ہو گیا اور 1839ء میں لاہور میں وفات پا گیا۔ اس نے اپنے پیچھے کوئی قابل وارث نہ چھوڑا، عدالت دھڑوں میں منتشر ہو گئی، اور سکھ سلطنت کے خاتمے کا آغاز ہوا۔

Find out more

Books & Articles

Meyer, William S., et al. Imperial Gazetteer of India. Vol. 2. Oxford: Clarendon, 1908-1931. Digital South Asia Library. University of Chicago.

"Ranjit Singh." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 2009.

"The Court of Maharaja Ranjit Singh." Victoria and Albert Museum.

Websites

Columbia University: South Asia Study Resources – Ranjit Singh and his Sikh Kingdom

Cobtribute
p5