وراثت کی خونی جنگ لڑنے کے بعد، اورنگزیب مغل تخت پر قابض ہو گیا، اپنے اقتدار کے آخری حصے میں اس کی سلطنت منتشر ہونا شروع ہو گئی۔
1657ء میں شاہ جہان جب بیمار ہوا تو اسکے چار بیٹوں میں جانشینی کی جنگ پھوٹ پڑی۔ داراشکوہ (Dara Shikoh)جو اپنے والد کی طرح روادار روحانی عقائد کا حامل لیکن جنگ وجدل میں کم ہنر مند تھا، اوراورنگزیب (Aurangzeb) جو ایک کامیاب فوجی اور راسخ العقیدہ مسلمان تھا، دو سنگین مخالفین تھے۔ اورنگزیب عالمگیر فاتح قرار پایا۔ اسکے طویل دور حکومت (1707-1658)کے ابتدائی سالوں میں اگرچہ مغل سلطنت کو مزید وسعت ملی، مگر حکومت کے آخری حصے میں یہ سلطنت منتشر ہونا شروع ہو گیب۔
Bajwa, Farooq N. "The Mughal Empire." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
Lal, Vinay. "Aurangzeb: A Political History." Manas: History and Politics. UCLA, 2007.