انڈیا کی پہلی جنگ آزادی، انڈیا میں برطانوی راج کے خلاف بغاوت ، برصغیر کی تاریخ میں ایک اہم موڑکے طورسامنے آئی۔
انڈیا میں برطانوی راج کے خلاف پہلی جنگِ آزادی (1857-58) ، سپاہی بغاوت،1857ء کی بغاوت یا عظیم بغاوت کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔اس کی جڑیں وقت کے ساتھ ساتھ تعمیر ہونے والے کئی قسم کے سیاسی،سماجی، معاشی اور مذہبی عناصر سے جاملتی ہیں۔ چند مخصوص علاقے جیے کہ میرٹھ، دہلی، کانپور،لکھنؤ اور جھانسی مزاحمت کا مرکز تھے۔ بنیادی طورپر ہندوستانیوں میں قیادت اور اتحاد کے فقدان کی وجہ سے اس مزاحمت میں انتشار پیدا ہوا۔ یہ ہندوستانی تاریخ میں ایک غیر معمولی واقع تھا، جس نے ہندوستان میں برطانوی راج کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ساتھ نو آبادیاتی نظام سے آزادی کے لئے جدوجہد کی ابتدائی لہر پیدا کی۔
جنگِ آزادی کچھ دیرینہ اور کچھ فوری طور پر وقوع پذیر عوامل کی وجہ سے شروع ہوئی۔ ایک اہم سبب 1852ء میں متعارف کروائے جانے والا ڈاکٹر ائین آف لیپس (Doctrine of Lapse)بنا، جس کے تحت برطانوی ہر اس سلطنت پر قبضہ کرنے کا حق رکھتے تھے جس کا براہ راست کوئی مرد وارث نہ تھا۔ گورنر جنرل، لارڈ ڈلہوزی(Lord Dalhousie)، اسی نظریے کو استعمال میں لاتے ہوئے سلطنتِ اُودھ جیسی کئی نمایاں ریاستوں کو ملحق کرنے میں کامیاب ہوا۔ 1834ء میں سنسکرت اور فارسی کی جگہ انگریزی کا سرکاری زبان کے طور پر استعمال اورستی کے خاتمے جیسی اصلاحات کی گئیں ،ایسی اصلاحات تبلیغی جماعتوں کے کام کے ساتھ ساتھ سماجی اورمذہبی اقدار کو لاحق خطرے کے خوف کی طرف لے گئیں۔
شمالی ہندوستان، خاص طورپر سلطنتِ اُودھ سے بھرتی کی جانے والی بنگال فوج میں آزردگی بھی بغاوت کی بنیاد بنی۔ جیسے جیسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنے علاقے کو وسعت دی، بنگال فوج کے سپاہیوں سے دور دراز کے علاقوں اور بیرونِ ملک خدمت سر انجام دینے کی توقع کی گئی،یہ ایک ایسی چیز تھی جس سے وہ پہلے مذہبی وجوہات کی بنا پہ مستثنٰی تھے۔ ترقی اور کم تنخواہ جیسے مسائل بھی تھے جو کہ فوج میں عدم اطمینان کی بنیادبنے۔
جنگ کا فوری سبب جنوری 1857ء میں متعارف کروائی گئی اینفیلڈ رائفل (Enfield Rifle) بنی، جس میں نمایاں طورپر گائے اور سور کی چربی سے لپٹی کارتوس کا استعمال کیا گیا۔اس نے ہندوستانی فوج کے دستوں میں ناموافقت پھیلائی۔ بالآخر انگریزوں نے وہ کارتوس منسوخ کروانے کی کوشش کی لیکن فوجی دستوں میں پہلے ہی بغاوت شروع ہو جانے کے باعث تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
مارچ1857ء میں بنگال میں ایک سپاہی منگل پانڈے نے کارتوس کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے اپنے کمانڈنگ افسران کے خلاف بغاوت کی، جسے بعد میں پھانسی کی سزا دے دی گئی۔اپریل1857ء میں میرٹھ میں کارتوس کے استعمال سے انکار کرنے والے سپاہیوں کودس سال قید کی سزا سنائی گئی، جس نے مئی میں بغاوت کی پہلی چنگاری کو جنم دیا۔ وہاں سے یہ بغاوت دہلی، لکھنؤ، کانپور اور جھانسی تک پھیلی اور یوں چند ہی ہفتوں میں برطانوی اپنا اختیار کھو بیٹھے۔ آخری مغل حکمران، بہادر شاہ ظفر، کو دہلی میں حکمران کے طورپر تقرر کیا گیا۔ کانپور میں ناناصاحب کی زیر قیادت بغاوت نے شہر پر قبضہ کرلیا۔ جھانسی کی رانی لکشمی بائی جھانسی کے دفاع کے لئے لڑی ، بعد میں گوالیار پر قبضہ کیااور اپنی موت تک خوب بہادری سے لڑی۔ دہلی کا محاصرہ جولائی 1857ء سے ستمبر 1857ء تک جاری رہا، کچھ دیر کے لئے ایسا لگنے لگا تھا گویا باغی، انگریزوں کو لوٹنے پر مجبور کردیں گے، تاہم برطانوی افواج اپنا غلبہ قائم کرنے اور شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ 1857ء کے اختتام پرانگریزوں نےشہروں پر دوبارہ قبضہ کرنا شروع کر دیا۔ مارچ 1858ء میں انہوں نے لکھنؤ پر دوبارہ قبضہ کیا اور 8 جولائی 1858ء کو دستخط ہونے والے امن معاہدے نے بغاوت کو مکمل طورپر ختم کردیا۔
ہندوستانیوں میں قیادت اور اتحاد کے فقدان کے باعث یہ بغاوت ناکام رہی۔ بہت سے اہم نوابوں نےبغاوت کا ساتھ نہ دیا اور ملوث افراد کے درمیان بھی مشترکہ مقصد کی کمی تھی۔اس بغاوت کے نتیجے میں برطانوی حکومت نے ہندوستان میں براہِ راست حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی۔ 1858ء میں پارلیمنٹ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے حقوق برطانوی تاج کیجانب منتقل کر دئیے۔ یہ نئی انتظامیہ ریاست کے ایک برطانوی سیکریٹری ، ایک وائسرائے ﴿گورنر جنرل کی جگہ﴾ اور ایک مشاورتی کونسل پر مشتمل تھی۔1877ء میں انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریا کوبھارت کی ملکہ قرار دیا گیا۔
Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
Marshall, Peter. "British India and the Great Rebellion." BBC History. BBC, 17 Feb. 2011.
Patel, Nilesh. "Sepoy Mutiny of 1857." Postcolonial Studies @ Emory. Emory University, June 2012.
"Indian Mutiny." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 2010.
BBC Radio: This Sceptred Isle (A 90 part history of the British Empire) – Episode 49 - Origins of the Indian Mutiny; Episode 50 - Sepoy Rebellion I; Episode 51 - Sepoy Rebellion II and Episode 52 - End of Mutiny
PBS The Story of India: Episode 6 – Great Rebellion of 1857 (video)