A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

علیحدہ ریاستوں کی جانب پیش قدمی (Towards Separate States)

English Version

سر پر منڈلاتی ہوئی برطانیہ کی روانگی کے ساتھ ہی آزاد ہندوستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے گئے۔

(Cripps Mission) کرپس مشن

Jinnah with Cripps Jinnah with Cripps

دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ کو کچھ بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان میں گاندھی نے آزادی کے حصول کی خاطر، برطانیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں سول نافرمانی کی تحریک چلائی۔ جاپان کی طرف سے درپیش خطرے کے باعث، انگریز کانگریس قیادت کو جنگ کی حمایت کے لئے قائل کرنا چاہتے تھے۔ 1942ء میں برطانیہ نے سر سٹیفورڈ کرپس (Sir Stafford Cripps) کو آئینی تجاویز کے ساتھ بھیجا۔ جسکے مطابق جنگ کے بعد ہندوستانی یونین کو مکمل طور پر حکومت کا درجہ دیا جائے گا۔صوبوں کو آئندہ وفاق میں شمولیت کے انتخاب کا اختیار دینے والی شق ،کانگریس پارٹی کو منظور نہ تھی اور نہ ہی مسلم لیگ کے مطالبات پر پورا اُ ترتی تھی۔ لہٰذا دونوں پارٹیوں نے اسے مسترد کردیا۔

(Gandhi-Jinnah Talks) گاندھی-جناح مذاکرات

Gandhi-Jinnah Jinnah & Gandhi

گاندھی-جناح مذاکرات بمبئی میں 9ستمبر1944ء کو شروع ہوئے اور 27ستمبر تک جاری رہے۔ ان مذاکرات کا مقصد انگریزوں کی روانگی کے بعد فرقہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اگرچہ یہ مذاکرات کسی بھی واضح معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے، البتہ انکے نتیجے میں کچھ سیاسی فوائد ضرور حاصل ہوئے، جیسا کہ کانگریس نے پہلی مرتبہ لیگ کے ساتھ برابری کی سطح پر ملاقات کی۔

(Wavell Plan) ویول پلان

دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر، برطانوی ہندوستان کے اندر اقتدار کی منتقلی کے لیے مذاکرات کرنا چاہتے تھے، تاکہ وہ تمام توجہ اپنے قومی امور پر مرکوز کرپاتے۔ جون1945ء میں وائسرائے، لارڈ ویول (Lord Wavell)نے ایک عملی منصوبہ تجویز کیا، جس کے مطابق ایک ایگزیکٹو کونسل تشکیل دی جائے جو کہ عبوری حکومت کے طور پر کام کرے گی۔ وائسرائے اور دفاعی رکن کے علاوہ پوری کونسل ہندوستانیوں پر مشتمل ہونا تھی۔ اور مسلمانوں اور ہندوؤں کو مساوی نمائندگی حاصل ہو گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس منصوبے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے شملہ کے مقام پر مدعو کیا گیا۔ کونسل کے ارکان کے انتخاب کو لے کر ایک بحث برپا ہوئی، جس میں کانگریس نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں کو نامزد کرنے کا حق انہیں حاصل ہے۔ جبکہ مسلم لیگ نے دلائل دیے کہ اس کے تمام تر حقوق صرف انکے پاس ہونے چاہیں۔ اس معاملے پر کوئی اتفاقِ رائے نہ ہو سکا۔

(Cabinet Mission Plan) کیبنٹ مشن پلان

Cabinet Mission Plan Jinnah & Cabinet Mission members

برطانوی حکومت کی طرف سے، کانگریس اورمسلم لیگ کے درمیان امن قائم کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں۔46-1945ء میں منعقد کیے جانے والے عام انتخابات کے نتائج نے،دو بڑی جماعتوں کے درمیان عدم تعاون کے نتیجے میں ہونے والے سیاسی تعطل کے فوری حل کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ اس کے خاتمے کے لئے، برطانوی حکومت نے کابینہ کے تین سینئر وزراء پر مشتمل، ایک خاص مشن ہندوستان بھیجا۔ یہ آزادی کے بعد برصغیر کو ایک وفاق کے نیچے اکٹھا رکھنے کی آخری کوشش تھی۔ یہ مشن مارچ 1946ء میں ہندوستان پہنچا۔ کانگریس اور مسلم لیگ قیادت کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد، اس کابینہ مشن نے 16مئی 1946ء کو دونوں جماعتوں کے آگے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس منصوبے کے اہم نکات تھے:

برصغیرکوتین گروہوں میں تقسیم کیا جائے گا: سندھ، پنجاب اور صوبہ سرحد کے مسلم اکثریت والے صوبے ایک گروپ پر مشتمل ہوں گے، بنگال اور آسام دوسرا گروپ اور ہندو اکثریت والے صوبے تیسرے گروپ میں شامل ہوں گے؛

یہ گروہ بڑی حد تک خود مختار اور اپنے آئین کو وضع کرنے کے قابل ہوں گے؛

دہلی میں ایک مرکزی حکومت قائم کی جائے گی، جوخارجہ ،دفاع اور مواصلات کے امور کی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دے گی؛

اسکے علاوہ سیاسی جماعتوں کی حمایت کے ساتھ ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔

اگرچہ مسلم لیگ کی قیادت اس تجویز کردہ منصوبے سے خوش نہ تھی، اسکے باوجود عبوری حکومت میں شمولیت کے لئے آمادہ نظر آئی۔ لیکن جولائی 1946ء میں جب نہرو نے یہ کہا کہ آزادی کے بعد آئندہ ہندوستانی حکومت یہ ضروری محسوس نہیں کرے گی کہ وہ اس کیبنٹ مشن پلان کی پابند رہے۔ یہ اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کے لئے آخری دھچکا ثابت ہوا اور یوں لیگ نے بھی اپنی حمایت واپس لے لی۔

Primary source

Cabinet Mission Plan: Statement by the Cabinet Delegation and the Viceroy as issued in New Delhi on 16 May 1946.

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "Towards Pakistan." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

Ziring, Lawrence. "The Origins of Pakistan." Pakistan: At the Crosscurrent of History. Lahore: Vanguard, 2004.

"British Raj." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 14 Nov. 2013.

Cobtribute
p5