پاکستان کے پہلے آئین نے ایک اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی، لیکن رائے دہندگان کی تعداد، صوبائی خودمختاری، اور اقلیتوں کے حقوق جیسے مسائل پر اختلافات کی وجہ سے یہ وسیع پیمانے پر حمایت حاصل نہ کر سکا۔
Constitution of Pakistan 1956آئین کو مرتب کرنے میں تقریباً نو سال لگے۔ 12 مارچ 1949ء کو لیاقت علی خان نے آئین ساز اسمبلی کو قراردادِ مقاصد پیش کیا، جسے علامہ شبیر احمد عثمانی نے تیار کیا تھا۔ آئین ساز اسمبلی نے بل کا مسودہ تیار کیا، جو کہ 29 فروری 1956ء کو پاکستان کے پہلے آئین کے طور پر اپنایا گیا۔
یہ پاکستان میں ایک افراتفری کا وقت تھا۔ ون یونٹ پالیسی کی وجہ سے مغربی پاکستان کے صوبوں کے مابین عدم اطمینان پایا جاتا تھا، جو مغربی پاکستان کے چاروں صوبو ں کو ایک بڑے صوبے میں مؤثر طریقے سے ضم کرتی تھی۔آئین کے بل کے مسودے نے پاکستان کو ایک اسلامی جمہوری مملکت کے طور پر متعارف کروایا۔ سندھیوں، پشتونوں، بلوچوں اور بنگالیوں نے یہ محسوس کیا کہ بل کا مسودہ تمام صوبوں کی مختلف ثقافتوں کو شامل کرنے کی بجائے، پنجابیوں کے مفادات کا حامی ہے اور ایک زبان کے طور پر اُردو کو فروغ دے رہا ہے۔
مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان اختلافات اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا اور یہ مزید بڑھ گیا جب 1956ء کا آئین منظور کیا گیا۔ اس کے بعد، عوامی لیگ، آزاد پاکستان پارٹی، پاکستان کمیونسٹ پارٹی،متحدہ پروگریسو پارٹی اور مذہبی اقلیتی گروپوں سے تعلق رکھنے والے تین اراکین نے ایک ریلی نکالی۔وجہ یہ تھی کہ بنگالیوں کی کثیر آبادی ہونے کے باوجود ان کے لیے ووٹروں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، ون یونٹ اسکیم کے تحت صوبائی خودمختاری بہت کم تھی، اور صدر کو ایمرجنسی نافذ کرنے اور فوج کو کنٹرول سنبھالنے کے لیے بلانے کی اجازت دے کر فوج کو باضابطہ طور پر سیاست کا حصہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔
1956ء کے آئین کی اہم خصوصیات یہ تھیں: یہ 234 آرٹیکلز، 13 حصوں میں تقسیم اور 6 شیڈول کے ساتھ ایک تحریری آئین تھا۔ یہ لازمی تصور کیا گیا تھا کہ صرف ایک مسلما ن ہی پاکستان کا صدر بن سکتا ہے۔ اس نے تین فہرستوں کے ساتھ وفاقی طرزِ حکومت بھی متعارف کروایا یعنی وفاقی، صوبائی اور کنکرنٹ۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف کوئی قانون پاس نہیں کیا جا سکے گا۔ مزید برآں، اُردو اور بنگالی باضابطہ طور پر قومی زبانیں بنا دی گئیں۔
آئین پر صرف دو سال تک ہی عمل کیا گیا پھر اسے معطل کر دیا گیا اور جنرل محمد ایوب خان نے مارشل لاء عائد کر دیا۔
Constitution of Pakistan of 1956. Wikipedia. Wikimedia Foundation, 22 Feb. 2015.
Razzak, Farhana. “The Constitution Making in Pakistan-1956.” Academia.edu. 2011
Paracha, Nadeem F. "Generation Landslide." Dawn. 4 Apr. 2013.
Paracha, Nadeem F. "The Pakistan Ideology: History of a Grand Concoction." Dawn. 29 Aug. 2013.