A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

سکھ ریاست (Sikh Kingdom)

English Version

سکھ ریاست میں نمایاں اضافہ رنجیت سنگھ کے دور میں ہوا۔ اس کی موت کے بعد ہی برطانوی ، سکھ علاقوں کو اپنے ساتھ ملحق کرنے کے قابل ہوئے۔

Last Updated: 29 Oct. 2013

(Rise to Prominence) نمایاں اضافہ

سکھ ریاست کے آغاز کا سراغ مغل دور ﴿1707ءکے قریب﴾سے جا ملتا ہے۔ تاہم رسمی طور پر یہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے تحت قائم ہوئی جب اس نے 1799ء کے قریب لاہور پر قبضہ کرنے کے بعد ایک جیسی آزاد اور خود مختار ریاستوں کو یکجا کرنا شروع کیا۔

رنجیت سنگھ سکھ بادشاہوں میں سب سے عظیم سمجھا جاتا تھا اور اس کی فوج ایک مضبوط قوت تصور کی جاتی تھی۔ اس نے جدیدہتھیاروں اور تربیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوج کو جدید طرز پر لانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔اس نے انتہائی منظم طریقے سے پنجاب کی سرحدوں میں توسیع کی اور امرتسر، لاہور، ملتان ، کشمیر اور پشاور کے اردگرد کے علاقوں کو اپنی حکمرانی میں لایا۔1809ء میں رنجیت سنگھ نے انگریزوں کے ساتھ امرتسر کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت ستلج کو اپنی مغربی سرحد کے طور پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس معاہدے نے پشتون علاقے میں سکھ ریاست کی مغربی توسیع اور انگریزوں کے ساتھ پُر امن تعلقات کی منادی کی۔

(Anglo-Sikh Wars) فرنگی- سکھ جنگیں

British crossing Sutlej 1846 copy British crossing Sutlej 1846
(Sir Henry Yule)

1839ء میں رنجیت سنگھ کی موت کے بعد سکھ ریاست انتشار کا شکار ہو گئی اور جانشین حکمران تیزی سے بدلتے رہے۔ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے ریاست کی کمزوری کو جنگ اور سکھ علاقوں کو اپنے ساتھ ملحق کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا۔

فیروزشاہ اور سوبراؤں کی لڑائیوں پر مشتمل پہلی اینگلو -سکھ جنگ 1845ء سے1846ء کے درمیان برپا ہوئی۔ انگریزوں کو کئی ابتدائی فتوحات ملیں، انہوں نے سکھوں کو علی وال(Aliwal)اور سوبراؤں(Sobraon)کے مقام پہ فیصلہ کن شکست دی ، اور 20فروری 1846ء میں لاہور پر قبضہ کیا۔ مارچ 1846ء میں ہونے والے معاہدہ لاہور نے سکھوں کو جموں،کشمیر،ہزارہ ، جالندھر دوآب (دریائے بیاس اور دریائے ستلج کے درمیان واقع) اور دیگر کئی قیمتی علاقے سونپنےپر مجبور کر دیا، جس کے باعث انکی ریاست کم ہو کر صرف ایک حصے تک محدود ہوکر رہ گئی۔ اس کے علاوہ فوج کے سائز پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔

دوسری اینگلو -سکھ جنگ 1848ء سے1849ء کے درمیان لڑی گئی۔برطانوی حکومت کے لیے نفرت، 1848ء میں ملتان میں ہونے والی بغاوت کا سبب بنی۔ اسکی پیروی میں ہنگاموں کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ گورنر جنرل، لارڈ ڈلہوزی(Lord Dalhousie)نے جنگ کا اعلان کر دیا اور چند ماہ کے اندر ہی سکھوں کو اپنی فوج کی کم تعداد کی وجہ سے ہتھیار ڈالنے پڑے، اور یوں 30مارچ 1849ء کو تمام سکھ علاقوں پر برطانوی تاج نے قبضہ کر لیا۔

Find out more

Books & Articles

Meyer, William S., et al. Imperial Gazetteer of India. Vol. 2. Oxford: Clarendon, 1908-1931. Digital South Asia Library. University of Chicago.

"Ranjit Singh." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 2009.

"The Sikh Wars & the Annexation of the Panjab." Victoria and Albert Museum.

Websites

BBC Radio: This Sceptred Isle (A 90 part history of the British Empire) –Episode 48: The First Sikh War

Columbia University: South Asia Study Resources – Ranjit Singh and his Sikh Kingdom

Cobtribute
p5