A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

خود مختار حکومت کا سوال (The Question of Self-Rule)

English Version

صدی کی پہلی دو دہائیوں میں ہندوستانیوں کو زیادہ اختیارات فراہم کرنے کی طرف متعدد اقدامات اُٹھائے گئے۔ جس نے خود مختارحکمرانی کے امکان کو اُبھارا۔

(Minto-Morley Reforms) منٹو - مورلے اصلاحات

fogi Lord Minto
(Wikimedia Commons)

1906ء میں ہندوستانی امور کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ،لارڈ مورلے، نے یہ اعلان کیا کہ حکومت ہندوستان میں نئی اصلاحات متعارف کروانا چاہتی ہے۔ جس کے تحت ہندوستانیوں کو قانون سازی کے امور پر زیادہ اختیارات دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی لارڈ کرزن کی جگہ آنے والے انڈیا کے نئے وائسرائے، لارڈ منٹو، اور لارڈ مورلے کے درمیان خط وکتابت کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ ان اصلاحات پر مبنی منصوبے کو تجویز کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، اور یوں برطانوی پارلیمنٹ نے انڈین کو نسل ایکٹ 1909ء منظور کیا، جو عام طورپر منٹو - مورلے ریفورمز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ان اصلاحات نے شاہی اور صوبائی کونسلوں میں توسیع کرتےہوئے، ہندوستانیوں کومؤثر طریقے سے اپنی رائے کے اظہار کا موقع فراہم کیا، جبکہ قوانین میں ترمیم لانے کی اصل طاقت برطانوی حکومت نے اپنے پاس رکھی۔ ان اصلاحات نے مسلمانوں کو الگ انتخابات کا حق بھی دیا۔ یہ ایک ایسا پہلو تھا جس سے انڈین نیشنل کانگریس کی اپوزیشن کو اختلاف رہا۔ مجموعی طورپر کانگریس نے ان اصلاحات کی مذمت کی کیونکہ یہ ان کے خود مختارحکمرانی کے مطالبے کو پورا نہیں کرتی تھیں۔

(Lucknow Pact) میثاقِ لکھنؤ

Lucknow Pact Jinnah and colleagues
(Wikimedia Commons)

1911ء میں بنگال کی تقسیم کے منسوخ ہونے پر ، مسلم لیگ برطانوی حکومت کی طرف سے مایوسی کا شکار ہوئی، جو کہ مسلم لیگ کے ساتھ کئے گئے اپنےوعدوں سے پیچھے ہٹی تھی۔ محمد علی جناح کی نئی قیادت کے زیرِ نگرانی نئے نقطہ نظر تیار کئے گئے، اور 1915ء میں خودمختار حکمرانی کی مانگ لیگ کے مقاصد میں شامل کردی گئی۔ اس مطالبے نےمسلم لیگ کا کانگریس کے ساتھ مشترکہ جواز پیدا کیا۔

1916ء میں کانگریس نے بال گنگا دھر تلک اور مسلم لیگ نے جناح کی قیادت میں میثاقِ لکھنؤ پر دستخط کئے۔ اس معاہدے میں اہم نکتہ بھارت میں مسلمانوں کے نمائندہ کے طور پر مسلم لیگ کو تسلیم کرنا اور اس سے بھی زیادہ اہم مسلمانوں کو ایک علیحدہ رائے دہندہ کا اختیار دینا تھا۔ کانگریس اور مسلم لیگ پہلی مرتبہ برطانوی حکومت سےکیے جانے والے مطالبات کی فہرست پر بھی متفق ہوئی۔

(Montague-Chelmsford Reforms) مونٹیگ - چیلمسفورڈ اصلاحات

خودمختار حکمرانی کی طرف ایک اور اہم قدم سامنے آیا جب 1917ء میں دیوانِ عام میں ہندوستانی ریاست کے امور کے سیکرٹری، مونٹیگ، نے کہا کہ مقامی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ان کی حکومت مقامی افراد کو مزید نمائندگی دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وائسرائے ، چیلمسفورڈ کے تعاون کے ساتھ 1918ء میں مونٹیگ نے ہندوستان کے لئے آئینی اصلاحات پر ایک رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کو برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے منظوری دے دی گئی اور یہ انڈیا ایکٹ 1919ء کے طورپر سامنے آئی۔ عام طورپر یہ رپورٹ مونٹیگ - چیلمسفورڈ ریفورمز کے نام سے جانی جاتی ہے۔

اس قانون نے صوبائی حکومتوں کو دوہری حاکمیت کی اجازت دی۔ اس کے تحت گورنر اور اس کی مجلسِ عاملہ اور وزراء اور صوبائی کونسلوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم ہونا تھی۔زراعت، صحت، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ جیسے امور کا اختیار وزراء کو دیا گیا ، جبکہ دفاع اور امورِ خارجہ کا اختیار گورنر کے پاس ہی رہا۔پھر بھی، مرکزی حکومت نے اپنے کافی اختیارات کو برقرار رکھا، جس میں صوبائی اسمبلیوں کو برطرف کرنے کا اختیار بھی شامل تھا۔

یہ اصلاحات اس لیے بھی اہم تھیں کیونکہ برطانوی حکومت کی طرف سے پہلی بار خود مختار حکمرانی کا ذکر کیا گیا تھا۔ تاہم، یہ اصلاحات مسلم لیگ اور کانگریس دونوں کی توقعات پر پورا نہیں اُتریں اور ان پر اچھے طریقے سے عمل نہ کیا گیا۔

Primary sources

Lucknow Pact 1916: Excerpts of the speeches made during meetings of the Muslim League and Congress.

Government of India Act 1919: Full text of the act.

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

"Indian Councils Act of 1909." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 4 Feb. 2013.

Cobtribute
p5