A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

تقسیمِ بنگال (Partition Of Bengal)

English Version

1905ء میں صوبہ بنگال کو تقسیم کرنے کا فیصلہ، بعد میں عوام کی آہ وبکا اور بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کو مدنظر رکھتے ہوئے 1911ء میں منسوخ کردیا گیا۔

Last Updated: 16 Nov. 2013

(Partition) تقسیم

1765ء کے بعد سے بنگال کے ساتھ ساتھ بیہار ، اڑیسہ اور آسام کو ملا کر ایک واحد صوبہ تشکیل دیا گیا۔ بیسویں صدی کے آغازمیں صوبہ بنگال، کلکتہ کے ساتھ ساتھ، سب سے زیادہ گنجان آبادی والے صوبوں میں سے ایک تھا، اور یہ ثابت ہوا کہ اس صوبےکے انتظامی عمل کے لئے ایک گورنر ناکافی ہوگا۔ اس طرح 1905ء میں ہندوستان کے وائسرائے، لارڈ کرزن (Lord Curzon)، نے لندن میں ایک تجویز ارسال کی کہ بنگال کی حدود کو دوبارہ کھینچا جائے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ اس نے تجویز کیا کہ 31 ملین کی آبادی ﴿12 ملین ہندو اور 18 ملین مسلمان﴾ پر مشتمل بشمول آسام ایک حصہ مشرقی بنگال اور 54 ملین کی آبادی ﴿42 ملین ہندو اور 9 ملین مسلمان﴾ پر مشتمل ایک حصہ مغربی بنگال میں تقسیم کیا جائے ۔

Partition of Bengal 1905 Partition of Bengal 1905
(Banglapedia)

(Annulment of Partition) تقسیم کی تنسیخ

مقامی آبادی کی جانب سے تقسیم کو ملا جلا ردِعمل ملا۔ مسلمانوں نے اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے مسلم اکثریت والے صوبے، مشرقی بنگال، کو اپنی طاقت کے اظہار کے طور پر دیکھتے ہوئے اس تقسیم کا خیر مقدم کیا۔ ہندوؤں کے درمیان فرقہ پرست گروہ نےبندے ماترم کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اسے ایک الگ رنگ دیا۔ جبکہ قوم پرستوں کے گروہ نے سیاسی بنیادوں پر بنگال کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے، اسے 'بانٹو اور راج کرو' حکمت عملی کے طورپر دیکھا۔ انکے مطابق انگریزوں کا مقصد اس بڑھتی ہوئی قوم پرست تحریک کو روکنا تھا، جو بنگال میں سب سے زیادہ عروج پہ تھی۔

قوم پرستوں نے کلکتہ میں 16اکتوبر1905ء کو سوگ کا دن قرار دیا اور امریکی مصنوعات کے چینی بائیکاٹ سے متاثر ہوکر، برطانوی منصوعات کی برآمد کے خلاف سوادیشی تحریک چلائی۔ زبردست احتجاج، دیہی علاقوں میں بدامنی اور دہشت گردی کی کاروائیوں نے انگریزوں کو اس پالیسی پر نظرِ ثانی کے لیے مجبور کر دیا۔ 1910ء میں بنگال کو پھر سے جوڑنے، بیہاراوراڑیسہ کے لئے ایک نیا صوبہ بنانے اور ہندوستان میں برطانوی ریاست کا دارالحکومت کلکتہ سے نئی دہلی منتقل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ 1911ء میں یہ تجویز قبول کرلی گئی اور کنگ جارج(پنجم) نے باضابطہ طورپر بنگال کی تقسیم کو منسوخ کر دیا۔

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

Subramanian, Samanth. "The Long View: The Partition Before Partition." India Ink. International New York Times, 3 Oct. 2011.

"Partition of Bengal." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 2009.

Maps

Schwartzberg, Joseph E. "The Bengal Partition and Related Territorial and Administrative Changes, 1905." A Historical Atlas of South Asia. 2nd ed. NY/Oxford: Oxford UP, 1992. Digital South Asia Library. University of Chicago

Cobtribute
p5