A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

مسلم لیگ کا قیام (Muslim League Formation)

English Version

1906ء میں مسلم مفادات کے تحفظ کے ایک ذریعہ کے طورپر یہ لیگ قائم کی گئی، جس نے آخر کار پاکستان کے قیا م کی وکالت کی۔

Last Updated: 16 Nov. 2013

(Establishment) قیام

وقت کے ساتھ ساتھ انڈین نیشنل کانگریس کی بڑھتی ہوئی طاقت اور عسکریت پسند ہندومت کے قیام نے مسلمانوں کو سیاسی طورپر مزید منظم ہونے کی ضرورت کا احساس دلایا۔ تقسیم بنگال اور اس پر فوری ردعمل کے بعد یہ ضرورت شدت سے محسوس کی گئی۔ 30دسمبر 1906ء کو محمدن ایجوکیشنل کانفرنس کا سالانہ اجلاس چیئرمین نواب وقار الملک کی سربراہی میں ڈھاکہ میں منعقد کیا گیا۔ تقریباً 300نمائندوں نے اس سیشن میں شرکت کی۔ پہلی بار کانفرنس میں سیاسی بحث سے پابندی کو اٹھایا گیا، جب نواب سلیم اللہ خان نے مسلمانوں کے مفادات کی حفاظت کے لیے آل انڈیا مسلم لیگ کے نام سے ایک سیاسی جماعت قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

آل انڈیا مسلم لیگ کا مرکز لکھنؤ میں قائم کیا گیا۔ سرآغا خان ، چھ نائب صدر، ایک سیکریٹری اور دو مشترکہ سیکریٹریوں کے ہمراہ تین سال کی مدت کے لیے اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے،۔ ابتدائی طورپر تمام صوبوں کےاراکین کے ساتھ لیگ کی کُل رُکنیت 400تھی۔

(Objectives) مقاصد

مولانا محمد علی جوہر نے لیگ کا آئین لکھا، جو ”گرین بُک“ کے نام سےجانا جاتا ہے۔اس مرحلے پر ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی بجائے مسلم مفادات کا تحفظ اس لیگ کا بنیادی مقصد تھا۔ مسلم لیگ کے مقرر کردہ کچھ مخصوص مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

مسلمانوں کے درمیان حکومت سے وفا داری کا احساس پیدا کرنا اور حکومت کے اقدامات اور ارادوں کے حوالے سے مسلمانوں کے ذہنوں میں موجود اختلافات اور غلط فہمیوں کی تصحیح کرنا ؛

ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق اور مفادات کو بڑھانا اور حفاظت کرنا، اور حکومت کے آگے انکی ضروریات اور خواہشات کی نمائندگی کرنا ؛

اپنے مقاصد پر سمجھوتہ کئے بغیر مسلمانوں اور دیگر قومیتوں کے درمیان کسی قسم کی عداوت کو پروان چڑھنے سے روکنا ۔

(Role in history) تاریخ میں کردار

ابتداء میں یہ لیگ ایک بڑے پیمانے کی تنظیم نہ تھی، لیکن 1930ء کی دہائی میں یہ ایک زیادہ فیصلہ کن کردار ادا کرنے لگی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسلم اکثریت والےایک علیحدہ وطن کی وکالت کرنے لگی، جس کے نتیجے میں برصغیر کی تقسیم ناگزیر ہو گئی۔ پاکستان کے قیام کے بعد اس نے پہلی حکومت قائم کی۔

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

"All-India Muslim League." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 8 Nov. 2013.

Cobtribute
p5