پہلی دہلی سلطنت، جو کہ مملوک یا غلام سلطنت (1290-1206) کے طور پر جانی جاتی ہے، قطب الدین کی جانب سے قائم کی گئی جو محمد غوری کا سابق غلام جنرل تھا۔
Qutbuddin Aibakمحمد غوری کے جرنیلوں میں سے ایک، قطب الدین ایبک نے دہلی سلطنت قائم کی، قطب الدین ایبک نے 1206ء میں غوری کی ہلاکت کے بعد دہلی کے سلطان ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس نے حکمرانوں کا ایک سلسلہ قائم کیا جو کہ مملوک یا غلام شاہی سلسلے کے طور پر جانا گیا، کیونکہ وہ اور بہت سے دیگر سلطان جنہوں نے اس سے جانشینی کا دعویٰ کیا، حقیقت میں فوجی غلام تھے۔ ایبک آرٹ اور ادب کا دلدادہ تھا۔ اس نے قطب مینار کی تعمیر کا آغاز کیا۔ تاہم، اس کا دورِ حکومت مختصر رہا اور وہ 1210 ء میں پولو کے ایک حادثے میں انتقال کر گیا۔
Coins from reign of Iltutmishقطب الدین ایبک کے بعد اس کا داماد التمش (1235-1210) حکومت میں آیا، جو کہ خاندان کے نامور حکمرانوں میں سے ایک تھا۔ اس نے سلطنت کی توسیع کی، دارالحکومت دہلی منتقل کیا اور ایک منظم فوج قائم کی۔ منگول حملے اس کے دورِ حکومت میں ہوئے، لیکن وہ منگولوں کے مقابلے میں اپنی ریاست کے تحفظ میں کامیاب رہا۔ التمش کا سب سے اہم کردار کرنسی کی ایک نئی شکل متعارف کروانا تھا، چاندی کا سکہ (Tanka)، جس نے آگے جا کر روپے کی شکل اختیار کر لی۔ اس نے دہلی میں قطب مینار کی تعمیر بھی مکمل کروائی، جو کہ دنیا کے بلند ترین میناروں میں سے ایک ہے۔
1236ء میں، التمش نے اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کو اپنا جانشین نامزد کیا، حالانکہ کورٹ کے شرفا اس کی شدید مخالفت میں تھے۔ التمش کی موت کے سات ماہ بعد تک، شہزادہ رُکن الدین سلطان کے طور پر حکومت کرتا رہا۔ آخر کار رضیہ نے اپنے بھائی کو معزول کیا اور دہلی کے تخت کی کفالت اپنے ذمے لی۔ وہ ایک ریاست کو چلانے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی۔ وہ ایک ہوشیار سیاستدان، کم عمری سے ہی اپنے والد کے معاملات میں دلچسپی رکھتی آئی تھی، اور ایک قابل منتظم تھی۔ یہاں تک کہ وہ عوام کے درمیان ہاتھی پر سواری کرتی اور مردانہ لباس پہنتی۔ تاہم اس کی کامیابی کا دور مختصر تھا۔ تقریباً تمام گورنروں نے اس کے خلاف بغاوت کی، اور اگرچہ اس نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا، اسے 1240 ء میں قتل کر دیا گیا۔
مفتوح علاقوں اور حریف خاندانوں کی جانب سے مسلسل بغاوتوں کا سامنا کرتے ہوئے، مملوک سلطنت1290ء میں اپنے اختتام کو پہنچی۔
Bajwa, Farooq N. Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
"Delhi Sultanate." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 6 Feb. 2009.