A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

قراردادِ پاکستان کی جانب پیش قدمی (Lead up to Pakistan Resolution)

English Version

1937ء کے انتخابات کے بعد کانگریس کے فعل نے یہ واضح کر دیا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے واحد حل ایک علیحدہ ملک تھا۔

1937ء کے انتخابات (Elections of 1937)

انڈیا ایکٹ1935ء کے جاری کردہ فرمان کے مطابق پہلے صوبائی انتخابات 37-1936 میں منعقد کیے گئے ۔ کانگریس اور مسلم لیگ دونوں ہی اس ایکٹ سے مطمئن نہیں تھے، لیکن بہر حال انتخابات میں حصّہ لیا۔ لیاقت علی خان نے، 1932ء میں دوسری گول میز کانفرنس کے بعد سے خود ساختہ طورپر جلا وطن ہوئے جناح کو ہندوستان واپس لوٹنے اور مسلم لیگ کی قیادت سنبھالنے پر آمادہ کیا۔

تقریباً 30ملین ہندوستانیوں نے ان انتخابات میں شرکت کی۔ مسلم لیگ کی 106نشستوں کے مقابلے میں ، 1161 نشستوں میں سے707 نشستیں حاصل کر کے کانگریس سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ 11صوبوں میں سے 5میں کانگریس نے سادہ اکثریت حاصل کی، جبکہ 3میں اس نے اتحاد قائم کیا۔ مسلم لیگ کو خاص طور پر دھچکا، صوبہ سرحد، بنگال، پنجاب اور سندھ کے مسلم اکثریت والے علاقوں میں اس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لگا۔ مسلم لیگ نے ان انتخابات سے اہم سبق سیکھے، یعنی کہ بڑے پیمانے پر اپیل کا فقدان تھا اورمنصوبہ بندی اور تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی۔

Muslim League session 1937 Muslim League session 1937
(Wikimedia Commons)

انتخابات کے بعد کانگریس نے ہندوستان میں واحد حقیقی نیشنل پارٹی ہونے کا دعوا کیا۔انہوں نے اس شرط پر مسلمانوں کے ساتھ حکومت بنانے پر اتفاق کیا، جب تک کہ وہ مسلم لیگ کا حصّہ نہ ہوں۔یہ اور کئی دوسرے طرزِ عمل، مسلمان رہنماؤں کا کانگریس سے اعتماد کھو بیٹھنے کا باعث بنے اور1937ء کے مسلم لیگ لکھنوء سیشن میں پنجاب، بنگال اور آسام کےوزرائے اعلیٰ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔

(World War II) دوسری جنگِ عظیم

ستمبر1939ء میں وائسرائے، لارڈ لنلتھگو، نے ہندوستان کی دوسری جنگ عظیم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کانگریس نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان تب تک یہ جنگ نہیں لڑے گا جب تک اسے آزادی نہ مل جائے۔اسکے نتیجے میں انگریزوں نے جنگ کے بعداسےآزادسلطنت کی حیثیت دینے کا وعدہ کیا۔ یہ پیشکش کانگریس کی جانب سے قبول نہیں کی گئی اور اس نے اپنے وزراء کو مستعفی ہونے کا کہا۔ 22دسمبر1939ء کو انکے استعفے کے بعدجناح نے کانگریس کے اقتدار کے خاتمے کو نجات کا دن قرار دیا۔

(Pakistan Resolution) قراردادِ پاکستان

Pakistan Resolution stamp Pakistan Resolution stamp
(Flags & Stamps)

مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا خیال نیا نہیں تھا۔ یہ1930ء کی دہائی سے مسلمان رہنماؤں کے درمیان زیرِ بحث تھا۔ ابتدائی طورپر جناح نے محسوس کیا کہ انکے لئے ہندوستان کے وفاق کے اندر ہی مضبوط نمائندگی کے ساتھ رہنا سب سے بہترین ہوگا۔ تاہم 1937ء کے انتخابات کے بعد کانگریس کے رویے سے یہ ثابت ہوا کہ وہ مسلمانوں کے خدشات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور یوں مسلم لیگ نے آزادی کے لئے باقاعدہ جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ 23مارچ 1940ء کو لاہور کے مقام پر مسلم لیگ نے اپنے سالانہ اجلاس میں قرار دادِ پاکستان منظور کی، جس میں انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔ قرارداد کے اہم پہلو مندرجہ ذیل ہیں:

”کوئی آئینی منصوبہ اس ملک میں قابلِ عمل اور مسلمانوں کے لیے قابلِ قبول نہ ہو گا ، تاوقتیکہ جغرافیائی طور پر متصل یونٹس کی حد بندی ایسے خطوں میں کی جائے کہ جن علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے مثلاً ہندوستان کے شمال مغربی اور مشرقی حصے ، ان کی تشکیل ایسی آزاد ریاستوں میں کی جائے جنہیں خود مختار حیثیت حاصل ہو۔“

”آئین میں خاص طورپر ان حلقوں اور خطوں میں اقلیتوں کی مشاورت سے انکے مذہبی،ثقافتی،معاشی،سیاسی، انتظامی اور دیگر حقوق کے تحفظ کے لئے مئوثر، مناسب اور لازمی تدابیر کی جائیں۔ جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں ، ان کے حقوق و مفادات کا مناسب تحفظ کیا جائے۔“

Primary sources

Jinnah Speech Lucknow 1937: Jinnah’s Presidential Address to the Muslim League.

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "Towards Pakistan." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

Ziring, Lawrence. "The Origins of Pakistan." Pakistan: At the Crosscurrent of History. Lahore: Vanguard, 2004.

"Indian Provincial Elections, 1937." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 11 Oct. 2013.

"Lahore Resolution." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 22 Oct. 2013.

Cobtribute
p5