بعد میں آنے والے نمایاں مغل حکمرانوں میں جہانگیر،شاہ جہاں اور اورنگزیب عالمگیر شامل تھے۔
اکبر کے بعد اسکے بیٹے سلیم نے عہدہ سنبھالہ، جسے جہانگیر کا لقب ملا (1627-1605)۔جہانگیر نے اپنے دور حکومت میں اپنے باپ کی حاصل کردہ فتوحات کو قائم رکھا اور مزید فتوحات کے ذریعے مغل سلطنت بتدریج بڑھتی گئی۔ جہانگیر نے قلعہ آگرہ اور دریائے جمنا کے درمیان ’انصاف کی زنجیر ‘ قائم کی جسے بجا کر کوئی بھی فریادی بادشاہ سے انصاف مانگ سکتا تھا۔ وہ ایک روادار حکمران اور آرٹ اور فن تعمیرکے عظیم سرپرست کے طورپر جانا جاتا تھا۔ جہانگیر کے دورِ حکومت میں ، ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1615ء میں فیکٹریاں قائم کرنے کی اجازت حاصل کی۔
اکتوبر1627ء میں جہانگیر کے انتقال کے کچھ ہی عرصے بعد اسکے بیٹے شاہ جہان نے تخت سنبھالہ۔ اپنی حکومت کے آغاز میں اسے کئی بغاوتوں اور ایک قحط سے نمٹنا پڑا۔ اس نے پرتگیزیوں کے خلاف جنگ لڑ کر اپنے پیش رو کے مقابلے میں یورپیوں(Europeans)کی طرف کم روادارہونے کا ثبوت دیا۔ شاہجہان کی حکومت کا بیشتر حصہ اگرچہ سنہرے دور کے طورپر جانا جاتا ہے۔ اس کے تیس سالہ دورِ حکومت میں کسی بھی غیر ملکی حملے کا کوئی خطرہ نہیں تھا، تجارت بڑھی تھی اور شہر تیزی سے وسیع ہوئے تھے۔ فنِ تعمیر ، ادب، موسیقی اور فنونِ لطیفہ کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی گئی تھی۔ اسکے وقت میں مغل عمارت سازی میں مزید بہتری آئی۔ اس دوران کچھ شاندار عمارتیں تعمیر ہوئیں ، آگرہ میں موجود مشہور تاج محل بھی ان میں شامل ہےجو شاہجہان نے اپنی محبوب بیوی ممتاز محل کے مقبرے کے طور پر تعمیر کروایا۔
1657ء میں شاہ جہان جب بیمار ہوا تو اسکے چار بیٹوں میں جانشینی کی جنگ پھوٹ پڑی۔ داراشکوہ (Dara Shikoh) جو اپنے والد کی طرح روادار روحانی عقائد کا حامل لیکن جنگ وجدل میں کم ہنر مند تھا، اوراورنگزیب (Aurangzeb) جو ایک کامیاب فوجی اور راسخ العقیدہ مسلمان تھا، دو سنگین مخالفین تھے۔ وہ دو سال تک لڑے،آخر کار اورنگزیب عالمگیر فاتح قرار پایا۔ اسکے طویل دور حکومت (1707-1658) کے ابتدائی سالوں میں اگرچہ مغل سلطنت کو مزید وسعت ملی، مگر حکومت کے آخری حصے میں یہ سلطنت منتشر ہونا شروع ہو گئی۔
1707ء میں اورنگزیب کی وفات کے بعد اسکے کئی تابعداروں نے اپنے آپ کو خود مختار حکمرانوں کے طورپر قائم کیا اور یوں ایک ایسے دور کا آغاز ہوا جو کہ جانشین ریاستوں(Successor states) کا دور کہلاتا ہے۔ 1803ء کے بعد مغل حکمران مؤ ثر طریقے سے ایسٹ انڈیا کمپنی) (East India Companyکا پیادہ بنے۔ مغل حکمرانی بالآخر 1857ء میں اپنے اختتام کو پہنچی جب آخری مغل بادشاہ، بہادر شاہ ظفر، کو 1857ء کی جنگِ آزادی کے باغیوں کی مبینہ طور پر قیادت کے جرم میں مقدمے میں ڈالا گیا۔ اس کو سزا ملی اور باقی زندگی ایک اجنبی سرزمین پر گزارنے کے لیے رنگون منتقل کر دیا گیا۔ وہ پانچ سال بعد انتقال کر گیا۔
Bajwa, Farooq N. "The Mughal Empire." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
Lal, Vinay. "Aurangzeb: A Political History." Manas:History and Politics. UCLA, 2007.
Lal, Vinay. "Jahangir." Manas: History and Politics. UCLA, 2007.
Sansom, Ian. “Great Dynasties of the World: The Mughals.” The Guardian 16 July 2011.
PBS The Story of India: Episode 5 – The Meeting of Two Oceans (1000-1700 CE)