A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

لال شہباز قلندر(Lal Shahbaz Qalandar)

English Version

لال شہباز قلندر سیہون، سندھ سے ایک مشہور صوفی شاعر ہیں (1274-1177) ۔

Last Updated: 2 Apr. 2014

(Biography) سوانحِ حیات

Shahbaz Qalandar shrine Shahbaz Qalandar shrine

لال شہباز قلندر، سندھ کے پہلے صوفی شاعروں میں سے ایک، 1177ء میں سید عثمان مرونڈی کے نام سے افغانستان میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی سے ہی انہوں نے گہری روحانی فطرت کا مظاہرہ کیا اور بیس سال کی عمر میں تصوف میں داخل ہو گئے۔ وہ ملتان کے بہاؤالدین زکریا، پاکپتن کے بابا فرید گنج شکر اور اُچ کے جلال الدین بخاری کے ہم عصر تھے۔وہ چار یار یا چار دوستوں کے طور پر جانے جاتے تھے۔ بعض ذرائع کے مطابق انہوں نے برصغیر میں اکٹھے سفر کیا اور اسلام کے پیغام اور تصوف کو پھیلایا۔

اپنے سفر کے بعد شہباز قلندر سیہون شریف، سندھ میں بسر ہو گئے۔روایت کے مطابق، شہر کے فقیروں نے، اس بات کی جانب اشارہ کرنے کے لیے کہ شہر فقیروں سے بھرا پڑا ہے اور مزید کے لیے جگہ نہیں ، انہیں دود ھ کا کٹورا بھیجا جو کناروں تک بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے سطح پر تیرتے ہوئے ایک پھول کے ساتھ کٹورا واپس بھجوا دیا جو اس بات کا اشارہ تھا کہ سیہون ایک اور کی گنجائش نکال سکتا ہے۔

شہباز قلندر نے مسلمانوں اور ہندوؤں کے مابین مذہبی رواداری کی تبلیغ کی۔ وہ ایک شاعر بھی تھے اور یہ کہا جاتا ہے کہ انہیں فارسی، ترکی، سنسکرت، عربی اور سندھی زبانوں میں روانی حاصل تھی۔ وہ، لال اپنے سُرخ لباس کے لیے، شہباز (شاہی باز) ان کی حاصل کردہ صوفیانہ اور روحانی بلندیوں کو ظاہر کرنے کے لیے، اور قلندر ان کی صوفی وابستگی کے لیے جانے جاتے تھے۔

(Legacy) میراث

شہباز قلندر کے انسان دوست پیغام کے نتیجے میں صدیوں سے بڑی تعداد میں پیروکار شامل ہوتے آ رہے ہیں، ان میں ہندو اور مسلمان دونوں ہی شامل ہیں۔ بہت سے دوسرے ، جیسا کہ شاہ عبدالطیف اور سچل سرمست، انکی روایت کو لے کر آگے بڑھے۔ مشہور قوالی ”دم دم مست قلندر“ میں شہباز قلندر کے اعزاز میں بلھے شاہ کی جانب سے ترمیم کی گئی۔ ہر سال ایک عُرس، انتقال کا دن، اٹھارہ شعبان کو سیہون میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں اکثر ایک ملین سے بھی زیادہ زائرین شریک ہوتے ہیں۔

Find out more

Books & Articles

Rashid, Iqbal A. "Lal Shahbaz Qalandar." Story of Pakistan. 6 Mar. 2012.

"Lal Shahbaz Qalandar." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 03 Oct. 2014.

Cobtribute
p5