سلطنتِ عثمانیہ کی حفاظت کے لیے ہندوستان کے مسلمانوں کی طرف سے شروع کی جانے والی تحریکِ خلافت آہستہ آہستہ ایک مقبول سِول نافرمانی کی تحریک میں تبدیل ہو گئی۔
پہلی جنگ عظیم میں مرکزی قوتوں (جرمن اور آسٹرین)کی حمایت کرنے کے بعد سلطنتِ عثمانیہ کو ایک عظیم عسکری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خلافت کی کرسی کے طور پر، سلطنتِ عثمانیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت رکھتی تھی۔ بہت سے لوگ سلطنت کی قسمت کے بارے میں فکر مند تھے کیونکہ یہ ظاہر تھا کہ اتحادی ﴿برطانیہ، فرانس اور روس﴾ سلطنت کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اگرچہ اس پر پوری مسلم دنیا نے احتجاج کیا ، لیکن سب سے نمایاں ردِعمل برصغیر سے آیا۔
Muhammad Ali Jouhar & Shaukat Ali1919ء میں مولانہ محمد علی جوہر نے اپنے بھائی، مولانہ شوکت علی، اور ابو الکلام آزاد جیسے دیگر مسلمان رہنماؤں کے ہمراہ سلطنتِ عثمانیہ کو بچانے کی غرض سے خلافت کمیٹی تشکیل دی۔ انہوں نے انگریزوں پر زور دیا کہ وہ جنگِ عظیم اوّل کے دوران سلطنت عثمانیہ کی حفاظت سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔
میثاقِ لکھنؤ کے بعد مسلم ہندو اتحاد عروج پہ تھا۔ 1920ء میں خلافت کمیٹی نے انڈین نیشنل کمیٹی کے ساتھ اتحاد قائم کیا۔ گاندھی نے انتہائی مصلحت کے ساتھ، ایک بڑی آبادی کو اپنے ساتھ شریک کرنے کی غرض سے، سوراج یا خود مختارحکمرانی کے تصور کو اس تحریکِ خلافت کے ساتھ منسلک کیا۔ زیادہ تر سیاسی رہنماؤں نے اس مقصدکی حمایت کی،ماسوائے جناح کے، جن کے مطابق خود مختار حکمرانی کی یہ مانگ قبل ازوقت تھی۔ انہوں نے کانگریس سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنے آپکو اس تحریک سے دور رکھا۔
یہ تحریک ملکی سطح پر پہلی مشہور سول نافرمانی کی تحریک کے طورپر سامنے آئی۔ لوگوں نے برطانوی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیا، قانون اور عدالتوں کو ترک کیا اور اسکول اور کالج خالی کردیے۔اس مشہور آہ وبکاء اور بے مثال مسلم ہندو اتحاد کے ساتھ،یہ تحریک 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد سب سے بڑا سیاسی خطرہ ثابت ہوئی ۔
ابتدائی متاثرکن کامیابیوں کے باوجود، بہر کیف یہ تحریک خلافت انتشار کا شکار ہو گئی۔ پر امن طورپر شروع ہونے والی یہ تحریک 1922ء میں چورا چوری کے واقعے کیساتھ تشدد کی سمت بڑھی، جسے دیکھتے ہوئے گاندھی نے خود مختار حکمرانی کی اس جدوجہد کو منسوخ کر دیا۔ اس کاروائی کے بعد مسلمانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور یوں کانگریس-خلافت اتحاد کمزور پڑگیا۔ مسلمانوں کو آخری دھچکا تب لگا جب 1924ء میں مصطفی کمال نے سلطنتِ عثمانیہ کا تختہ پلٹ دیا اور خلافت کا خاتمہ کرتے ہوئے ترکی ایک سیکولرریاست بنا۔ تاہم، اس تجربے کے ذریعے مسلمانوں نے اپنے آپ کو سیاسی طورپر منظم کرنے اور ایک مقصد کے لئے لڑنے کے حوالے سے کارآمدسبق سیکھا۔
Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
Ziring, Lawrence. "The Origins of Pakistan." Pakistan: At the Crosscurrent of History. Lahore: Vanguard, 2004.
"Khilafat Movement." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 3 Nov. 2013.