اِنڈو آرین اور ویدک ثقافت کی ابتداء کے حوالے سے مختلف نظریات موجود ہیں۔
اِنڈو آرین ،جو کہ سنسکرت زبان بولتے تھے، اور ویدک ثقافت کی ابتداء کے حوالے سے کئی متضاد نظریات موجود ہیں۔یہ دو زمروں میں آتے ہیں: (1) اِنڈو آرین نے برصغیر میں ہجرت کی﴿چاہے حملوں کے ذریعے یا امن کے ساتھ﴾ اور آخر کار وادئ سندھ کی مقامی آبادی میں شامل ہو گئے یا (2) وہ پہلے ہی مقامی آبادی کا ایک حصہ تھے اور نتیجے میں ثقافتی تبدیلیوں کے تسلسل سے ویدک ثقافت اُبھر کر سامنے آئی۔
ایک مشہور نظریہ یہ ہے کہ اِنڈو آرین جنگی خانہ بدوشوں اور مویشی پالنے والوں کا ایک گروہ تھا جو 2000 سے 1500 قبل مسیح کے درمیان ایران اور ترکی سے گزرتے ہوئے وسطی ایشیاء سے جدید دور کے پاکستان میں ہجرت کرگئے۔ انہوں نے وقت کے ساتھ چھوٹے گروہوں میں حرکت کی اور ابتدائی طور پر سوات، گومل، کرم اور کابل کے دریاؤں کے ساتھ ساتھ آباد ہو گئے۔اس مفروضے کے ساتھ یہ بھی یقین کیا جاتا ہے کہ آریاؤں نے وادئ سندھ کی تہذیب کے اُن لوگوں پر حملہ کیا جن سے اُنہوں نے کاشتکاری کے طریقے سیکھے۔آخر کار آریاؤں نے کھیتوں اور چراگاہوں کو اپنے قبضے میں لے لیا کیونکہ ان کے پاس ہتھیار، دھاتی زرہ بکتریں اور گھوڑا گاڑیاں تھیں۔جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ، آرین زرعی لوگوں کے طور پر آباد ہو گئے۔ اس نظریے کی حمایت آثارِ قدیمہ کے ثبوت کرتے ہیں ، کانسی اور تانبے کے اوزار اور ہتھیار جو اس علاقے سے ملے ان کی تاجکستان اور ازبکستان سے ملے اوزاروں اور ہتھیاروں سے حیران کُن حد تک مماثلت ہے۔
ایک اور نظریہ یہ ہے کہ اِنڈو آرین کی جانب سے کوئی ہجرت یا حملہ نہیں ہوا تھا بلکہ اِنڈو آرین درحقیقت مقامی آبادی کا ایک حصہ تھے۔ ویدک ثقافت بہت سی ثقافتی تبدیلیوں یاانضباط کے زریعے اُبھر کر سامنے آئی۔آریائی فتح کے ثبوت کی کمی، جیسے کہ گھوڑوں اور رُتھوں کی باقیات، ثقافتی تبدیلی کے اس نظریے کی حمایت کرتی ہے۔
Hussain, Jain. An Illustrated History of Pakistan (Book 1). Karachi: Oxford UP, 1981.
Koeller, David. "The Aryan Migrations 1500 - 1200 BC." The Web Chronology Project. Then Again.