320 عیسوی سے 600 عیسوی تک کا گپتا دور برصغیر کے سنہری دور کے طور پر جانا جاتا ہے، جب سائنس اور ریاضی میں بہت ترقی ہوئی۔
چندر گپت اول نے320 عیسوی میں گپتا سلطنت قائم کی۔ اس کے جانشینوں کی سرپرستی میں، گپتا سلطنت نے خلیج بنگال سے بحیرہ عرب تک برصغیر کے حصوں کا احاطہ کر لیا۔ گپتا دور میں ہوئی سائنسی، معاشی اور ثقافتی ترقی کی وجہ سے اسے برصغیر کا سنہری دور کہا جاتا ہے۔ آرٹ، فنِ تعمیر، ادب، موسیقی اور خصوصی طور پر ریاضی اور سائنس میں بہت پیش رفت ہوئی۔فا-ہین (Fa-Hein)، ایک چینی سیاح، جس نے اس دور میں برصغیر کا سفر کیا اور برصغیر کے خوبصورت شہروں، عمارتوں اور خوشحالی کے بارے میں لکھا۔
600 عیسوی میں علاقوں اور اقتدار میں آئی کمی کے ساتھ ساتھ ہُنوں کے حملوں کی وجہ سے سلطنت بالآخر زوال کا شکار ہو گئی۔ اس زوال کے بعد ایک بار پھر اس خطے پر متعدد ریاستوں کی جانب سے حکمرانی کی گئی۔
گپتوں نے ریاضی اور سائنس میں بہت ترقی کی۔ عظیم ریاضی دانوں اور ماہرینِ فلکیات میں سے ایک، آریہ بھٹہ(Aryabhata) نے 499 عیسوی میں دریافت کیا کہ زمین ایک دائرہ ہے جو اپنے محور میں گھومتے ہوئے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے۔وہ اعشاری نظام کی ایجاد کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ براہم گپتا(Brahmagupta)، گپتا دور کے ایک اور مشہور ریاضی دان نے صفر کی پلیس ہولڈر کی بجائے ایک نمبر کے طور پر اہمیت کو اُجاگر کیا۔
Hussain, Jain. An Illustrated History of Pakistan (Book 1). Karachi: Oxford UP, 1981.
"Aryabhata I." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 6 Jan. 2014.
"Brahmagupta." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica.
"The Gupta Dynasty." Silk Road Exhibit. University of Washington.
PBS The Story of India: Episode 4 – Gupta Empire and Aryabhata (video)