جناح کے چودہ نکات مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی حفاظت کرنے کی ایک کوشش تھی، اور کانگریس کے ساتھ آئندہ مذاکرات کی بنیاد بھی بنے۔
Mohammad Ali Jinnahنہرو رپورٹ کی اشاعت کے فوری بعد، محمد علی جناح نے اپنے مشہور چودہ نکات کی شکل میں ایک متبادل مسلم ایجنڈا پیش کیا۔21جنوری1929ء کو آل پارٹیز مسلم کانفرنس آغا خان کی قیادت میں دہلی میں منعقد کی گئی۔ اس اجلاس میں 1924ء سے الگ مسلم لیگ کے دونوں دھڑوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں جناح نے اپنے نکات پیش کیے۔یہ بھارت کی خود مختار حکومت میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی حفاظت کے لیے ایک مؤثر کوشش تھی اور اس نے کانگریس پارٹی کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں مسلم لیگ کی پوزیشن کے لیے ایک بنیاد قائم کی۔
کچھ اہم نکات درج ذیل ہیں: آئندہ آئین کی صورت وفاقی ہونی چاہیے؛ تمام کابینہ میں مسلمانوں کی ایک تہائی نمائندگی؛ تمام مجلسِ قانون ساز اور دیگر مقامی ادارے مؤثر اصولوں پر قائم کیے جائیں اور تمام صوبوں میں اقلیتوں کو مؤثر نمائندگی حاصل ہو؛ فرقہ وارانہ گروہوں کی نمائندگی جداگانہ انتخاب کے زریعے جاری رہے گی؛ تمام فرقوں کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دی جائے گی؛ آئین میں ایسے تحفظات فراہم کیے جائیں جو مسلمانوں کے مذہب ، ثقافت، زبان اور تعلیم کی حفاظت کی ضمانت دے سکیں۔
Bajwa, Farooq N. "Towards Pakistan." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
"Fourteen Points of Jinnah." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 31 July 2013.