A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

ہجرت اور اس کے اثرات

English Version

انسانی تاریخ میں سب سے وسیع پیمانے پر ہوئی ہجرت اپنے پیچھے گہرے زخم چھوڑ گئی۔

(Impact of partition) تقسیم کے اثرات

Exodus and its Impact 01 Trains crowded with refugees
(Wikimedia Commons)

جب برصغیر دو حصوں میں تقسیم ہوا ، لاکھوں خاندانوں، دوستوں اور پڑوسیوں نے خود کو ایک دوسرے سے جُدا پایا، جب کہ دوسروں نے خود کو تقسیم کی غلط جانب پایا۔ پاکستان میں مقیم بہت سے ہندوؤں اور بھارت میں مقیم مسلمانوں کو اچانک ہی اپنا سامان باندھنا پڑا اور اپنے گھر، پڑوسی، دوست اور مال و اسباب پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے نئے وطن روانہ ہونا پڑا۔ دیگر متعدد مذہبی اقلیتیوں جیسا کہ سکھوں، یہودیوں، عیسائیوں اور پارسیوں کو یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ وہ اپنی باقی زندگی کہاں گزارنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ 1947ء سے آگے کے سالوں میں، 18 سے 20 ملین کے قریب افراد نے ہجرت کی اور نیا وطن اختیار کیا۔

اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی لوگوں کی یہ ہجرت بدنظمی اور انتشار کے ساتھ بڑھتی ہوئی جھڑپوں اور تشدد کی وجہ بنی۔ تاہم، 1947ء کی ہجرت کے نتیجے میں ہوئے قتل و غارت کو دونوں اطراف میں موجود مذہبی عناد نے ایندھن فراہم کیا۔ تقسیم کے بعد ہوئے اس بڑے پیمانے کے انتشار میں تقریباً دس لاکھ افراد نے اپنی زندگیاں گنوا دیں۔ درست اعداوشمار میں اختلاف پایا جاتا ہے کیونکہ ایسی تباہی اور حکومت کی عدم موجودگی میں اس کو شمار کرنا ناممکن تھا۔

(The routes) راستے

مہاجرین کی اکثریت نے گرینڈ ٹرنک روڈ (جی ٹی روڈ) پر سفر کیا جو کانپور، نئی دہلی اور لاہور سے گزرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ریلوے لائن گزرتی ہے، جو کہ ہزاروں افراد کے لیے نقل و حمل کا ایک ترجیحی ذریعہ تھی۔ حالانکہ یہ تھکے ہوئے اور بھوکے مہاجرین کے لیے ایک نعمت تھی، یہ بہت سے افراد کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بھی ثابت ہوئی جو اپنے نئے وطنوں تک نہ پہنچ سکے۔ مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں نے سرحدوں کو پار کرتے وقت ان ٹرینوں میں ہزاروں افراد کو ذبح کیا۔ ٹرینیں اکثر اپنی منزل پر ایک بھی زندہ روح کے ساتھ نہ پہنچیں۔

تقسیم میں خواتین کا کردار اور ان کی حکایتیں عام طور پر نظر انداز کیا ہوا ایک موضوع رہا ہے، لیکن حال ہی میں ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ تقسیم کے دوران خواتین کے خلاف تشدد اور غیرت کے نام پر جرائم میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ پاکستان اور بھارت، دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے اپنے کیے گئے سفر کے حوالے سے تقسیم کی تباہی کے مناظر بیان کرنا ایک عام بات ہے۔

(Problems for the new state) نئی ریاست کے لیے مسائل

تقسیم کےفوراً بعد، عملی مسائل اُبھر کر سامنے آنا شروع ہو گئے۔دونوں نئی ریاستوں نے ابتدائی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ تقسیم کے ایک سال بعد تک اشیاء، سرمایہ اور افراد کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت ہو گی، لیکن وہ معاہدہ ٹوٹ گیا۔ کوئلے اور چینی کی رسد پاکستان میں قلیل تھی کیونکہ انہیں اب کے بھارت میں موجود علاقوں میں پیدا کیا جاتا تھا۔ غیر ملکی زرِ مبادلہ کے اثاثے، برطانوی مسلح افواج کے اثاثے، اور ریاست کی دیگر ملکیتیں بھارت کے لیے 7 اور پاکستان کے لیے 5 کے تناسب سے تقسیم کی گئیں، تاہم نفاذ مشکل تھا، اور اختلافات آنے والے بیس سالوں تک جاری رہے۔ پاکستانی حکام اس بٹوارے سے خوش نہیں تھے، کیونکہ وہ نئے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کے لیے وسائل میں برابر کا حصہ ملنے کی اُمید کر رہے تھے۔

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "The Division of Assets and the Canal Water Dispute." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

Dixit, Jyotindra N. India-Pakistan In War and Peace. New Delhi: Books Today, 2002.

Malik, Iftikhar. Rev. of Life after Partition: Migration, Community and Strife in Sindh, 1947-1962, by Sarah Ansari. Reviews in History Nov. 2007.

News

Sengupta, Somini. “Potent Memories from a Divided India.” New York Times. 13 Aug. 2013.

Website

My Learning: Migration from India and Pakistan - Partition of India and end of British Rule.

Cobtribute
p5