A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

مشرقی پاکستان (East Pakistan)

English Version

لسانی بحران جیسے مسائل کے نتیجہ میں، مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان دراڑ مزید گہری ہو گئی، جسے حل کرنے میں بوگرا فارمولا ناکام رہا۔

Last Updated: 16 Mar. 2015

(East Bengal and Pakistan) مشرقی بنگال اور پاکستان

East Pakistan East and West Pakistan on stamp
(Free stamp catalog)

مشرقی بنگال کا صوبہ ایک مسلم اکثریت والا علاقہ تھا، اس طرح، تقسیم کے وقت یہ مشرقی پاکستان بن گیا۔ مشرقی پاکستان جغرافیائی لحاظ سے مغربی پاکستان سے جُدا تھا، دونوں کے درمیان 1,600 کلو میٹر بھارتی علاقہ موجود تھا۔ فاصلہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان اتحاد کو اُبھارنے میں واحد رکاوٹ نہیں تھا۔مسلمان اکثریت والا صوبہ ہونے کے باوجود، مشرقی پاکستان کی زبان اور ثقافت مغربی پاکستان سے جُدا تھی۔

(Language issue) زبان کا مسئلہ

1948ء میں شروع ہوئی، بنگالی لسانی تحریک کے ساتھ اختلافات زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آئے۔ ایک تقریر میں، جناح نے اعلان کیا کہ بنگالی مشرقی پاکستان کے صوبے کی سرکاری زبان ہو سکتی ہے لیکن ریاست کی صرف ایک سرکاری زبان ہو سکتی ہے، جو کہ اُردو تھی۔تحریک کے حامیوں کا مطالبہ تھا کہ حکومتی امور میں، ہدایات کے ذریعہ کے طور پر، ذرائع ابلاغ میں، کرنسی اور ٹکٹوں پر بنگالی استعمال کی جانی چاہئے اور یہ کہ عربی رسم الحظ اپنانے کی بجائے اس کا بنگالی رسم الحظ قائم رکھنا چاہئے۔ 1954ء میں مشرقی پاکستان اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی اور اُردو کے ساتھ ساتھ بنگالی کو ملک کی قومی زبان بنا دیا۔

(Bogra Formula) بوگرا فارمولا

East Pakistan 02 Muhammad Ali Bogra
(Pakistan Herald)

محمد علی بوگرا، 1909ء میں مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے، 1953ء تک فارن سروس میں خدمات سر انجام دیں، اور تب خواجہ نظام الدین کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔ اپنے مختصر عہد کے دوران، انہوں نے مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنے کی کوشش کی۔ 1955ء میں انہوں نے مشرقی بنگال کو منتقل کر دیا اور مشرقی پاکستان کی ریاست قائم کی اور ڈھاکہ کو اس کا دارالحکومت بنایا۔جب انتخابات منعقد ہوئے، تو عوامی لیگ نےمسلم لیگ کو ایک مارجن کے ساتھ شکست دی، اور حسین سہروردی کو اپنا وزیراعظم مقرر کیا۔ بوگرا کے متعارف کروائے آئینی فارمولےکے باوجود ، جو کہ بوگرا فارمولا کے نام سے جانا گیا، دراڑ بڑھتی چلی گئی۔

بوگرا فارمولے نے مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان مشترکہ ہاؤسز میں برابری کے اصول کو برقرار رکھا اس طرح دونوں بازوؤں میں سے ہر ایک قانون ساز اسمبلی میں 175 نشستیں حاصل کر رہا تھا۔ فارمولا آئین ساز اسمبلی میں زیرِ بحث لایا گیا۔ تاہم، آئین کا وہ مسودہ جو اس فارمولے کی روشنی میں تیار کیا جانا تھا، حتمی شکل اختیار نہ کر سکا کیونکہ پاکستان کے اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمدکی جانب سے اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا۔

Find out more

Books & Articles

Ahmed, Mostak. “History of Language Movement 1947-1952.” Academia.edu.

Jabeen, Mussarat, Amir Ali Chandio, and Zarina Qasim. “Language Controversy: Impacts on National Politics and Secession of East Pakistan.” South Asian Studies, 25 (2010): 99-124.

Leung, Mikey and Belinda Meggitt. “Rajshahi and Rangpur Divisions.” Bangladesh. USA: The Globe Pequot Press Inc, 2012.

Mujahid, Sharif Al. “Pakistan.” The Far East and Australasia 2003. Psychology Press, 2002.

Websites

Mt. Holyoke: Bangladesh –Bengali Language Movement

Cobtribute
p5