A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

ابتدائی مغل حکمران (Early Mughal Rulers)

English Version

سولہویں صدی کے اوائل میں وسطی ایشیاء سے مغل خاندان نے مسلم حکمرانی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ اسکی شروعات بابر سے ہوئی، جس نے سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اسکے بعد ہمایوں،جو سلطنت پر قبضہ قائم کرنے کی غرض سے لڑا،اور پھر اکبر، جس کے تحت یہ سلطنت اپنی عظیم ترین بلندیوں تک پہنچی۔

Last Updated: 29 Oct. 2013

(Babar) بابر

Emperor Babar Emperor Babar
(Wikimedia Commons)

وسطی ایشیاء سے تیمور کا بڑا پوتا اور مشہور چنگیز خان کی نسل سے تعلق رکھنے والا بابر مغل سلطنت کا بانی تھا۔ وسطی ایشیاء میں اپنی سلطنت کو وسیع کرنے میں ناکامی پر اس نے دہلی سلطنت کی زمین، جو تیمور سے تعلق رکھتی تھی ،کو بحال کروانے کے لیے اس پر اپنی نظریں جمالیں۔ ابراہیم لودھی کے ماتحت ، پنجاب کے وائسرائے دولت خان نے بابر کو ہندوستان فتح کرنے کی دعوت دی اور غیر مقبول لودھی حکمران سے چھٹکارا حاصل کیا۔ 1526ء میں پانی پت کے مقام پر اسکا سامناابراہیم لودھی کی افواج سے ہوا، جہاں اس نے دہلی سلطنت کے آخری سربراہ پر حملہ کیا۔ بابر کو کامل فتح نصیب ہوئی۔اس کے بعد1527ء میں راجپوتوں اور9152ء میں لودھی کے بھائی کو شکست دی، جس نے اسے برصغیر کے شمالی حصے کا حکمران بنا دیا ۔ بابر نے اپنی سلطنت کی انتظامیہ کو منظم بنایا اور کچھ ہی عرصے بعد1530ء میں اس دنیا سے چل بسا۔

 

(Humayun) ہمایوں

Emperor Humayun Emperor Humayun
(Wikimedia Commons)

1530ء میں بابر کا بیٹا ہمایوں اسکا جانشین بننے میں کامیاب ہوا اور سلطنت کو اسی پہلی امتیازی خصوصیات سے نوازا۔ ہمایوں نے عظیم شیر شاہ سوری کے خلاف دو جنگیں لڑیں ، 1529ء میں چونسا کی جنگ اور اس سے اگلے سال کنوج کی جنگ، اور مکمل طور پر شکست کھائی۔ اسے پندرہ سال جلا وطنی میں کاٹنے پڑے یہاں تک کہ وہ سلطنت کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیاجب اس نے شیر شاہ سوری کی موت کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کا فائدہ اُٹھایا۔ بہر حال ہمایوں کی قسمت میں اپنے باپ کی سلطنت پر حکمرانی کرنا نہ لکھا تھا اور وہ دہلی داخل ہونے کے صرف ایک سال بعد ہی چل بسا۔ اس مختصر مدت کی حکومت میں ہمایوں نے شیر شاہ سوری کی جانب سے بنائے گئے انتظامی آئین کی ترتیب و تدوین کی،جو آنے والے سالوں میں سلطنت کے لیے مددگار ثابت ہو گی ۔

(Akbar) اکبر

Emperor Akbar Emperor Akbar

اکبر13سال کی عمر میں مغل تخت پر غالب ہوا اور1556ء سے لے کر 1605ء تک حکومت کی۔ابتدائی سالوں میں اس نے اپنے تخت کے لیے دو بڑے خطرات کا سامنا کیا: افغان اور راجپوت۔ اکبر کی سب سے بڑی فتح اس وقت ہوئی جب وہ 1556ء میں پانی پت کی دوسری جنگ میں، ہیمو کی سربراہی میں افغان افواج سے ملا۔ اکبر کی ا فواج کو بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ راجپوتوں سے اکبر زیادہ تر سفارت کاری اور ایک راجپوت شہزادی سے شادی کےذریعےنمٹا۔

اکبر13سال کی عمر میں مغل تخت پر غالب ہوا اور1556ء سے لے کر 1605ء تک حکومت کی۔ابتدائی سالوں میں اس نے اپنے تخت کے لیے دو بڑے خطرات کا سامنا کیا: افغان اور راجپوت۔ اکبر کی سب سے بڑی فتح اس وقت ہوئی جب وہ 1556ء میں پانی پت کی دوسری جنگ میں، ہیمو کی سربراہی میں افغان افواج سے ملا۔ اکبر کی ا فواج کو بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ راجپوتوں سے اکبر زیادہ تر سفارت کاری اور ایک راجپوت شہزادی سے شادی کےذریعےنمٹا۔

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "The Mughal Empire." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

Ikram, S. M. "The Establishment of the Mughal Empire." Muslim Civilization in India. Ed. Ainslie T. Embree. New York: Columbia UP, 1964. South Asia Study Resources (Pritchett, Columbia University).

Lal, Vinay. "The Mughal Empire." Manas: History and Politics. UCLA, 2007.

Sansom, Ian. “Great Dynasties of the World: The Mughals.” The Guardian 16 July 2011.

Websites

PBS The Story of India: Episode 5 – The Meeting of Two Oceans (1000-1700 CE)

Cobtribute
p5