ہندوستان کے مستقبل کے منصوبوں کے تعین کی خاطر گول میز کانفرنسیں منعقد ہوئیں، جن کی ناکامی کے باعث انگریزوں نے ہندوستان کے لئے ایک نیا ایکٹ بناتے ہوئے سیاسی اصلاحات میں اگلا قدم اُٹھایا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے ہندوستان میں آئینی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے 1930ء، 1931ء اور1932ء میں تین گول میز کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ مسلم ہندو اختلافات نے ان کانفرنسوں کو ماند کر دیا۔ ہندو نمائندوں نے ایک مضبوط مرکزی حکومت کی حمایت کی جبکہ مسلم نمائندے خودمختار صوبوں پر مبنی ایک آزاد وفاق کے لئے کھڑے ہوئے۔
12نومبر1930ء میں ہونے والی پہلی گول میز کانفرنس کا آغاز لندن میں، کانگریس کے علاوہ، تمام جماعتوں کی موجودگی میں ہوا، کانگریس نے یہ مؤقف اپناتےہوئے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا کہ سوراج ﴿خود مختار حکمرانی﴾ کا مطلب مکمل آذادی ہے۔ سِول نافرمانی تحریک میں حصّہ لینے کے باعث کانگریس کے متعدد رہنما جیل میں تھے۔ اس کانفرنس میں مسلم نمائندگی سے متعلق کوئی معاہدہ نہ ہوسکا اور یہ تاثر اُبھر کر سامنے آیا کہ کانگریس کی شمولیت کے بغیر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔
دوسری گول میز کانفرنس دسمبر1931ء میں منعقد کی گئی۔ اس مرتبہ کانفرنس سے پہلے برطانوی حکومت نے کانگریس، خاص کر گاندھی، کی موجودگی کو یقینی بنایا۔ ایک مرتبہ دوبارہ مسلم اور ہندو نمائندوں کے درمیان کوئی خاص معاہدہ طے نہ پا سکا۔ صرف ایک نتیجہ صوبہ سندھ اور شمال مغربی سرحدی صوبے کے قیام کے لیے ہونے والا معاہدہ تھا۔
لامحالہ، 1932ء میں منعقد ہونے والی تیسری گول میز کانفرنس میں بھی کامیابی کے آثار بہت کم نظر آئے۔ گاندھی کو سِول نافرمانی کے جرم میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ جناح خود ساختہ طورپر سیاست سے دور ہو گئے، اس طرح دونوں اس کانفرنس میں شرکت نہ کر سکے۔ چونکہ ان کانفرنسوں میں کسی بھی مؤقف پر اتفاق نہیں کیا جا سکا، انگریزوں نے خود ہی سیاسی اصلاحات کا قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔
گول میز کانفرنس کی ناکامی کے بعد لارڈ لنلتھگو (Lord Linlithgow) کی سربراہی میں ایک "جوائنٹ سلیکٹ کمیٹی" تشکیل دی گئی ، جس کا مقصد ہندوستان کے لئے ایک نیا ایکٹ تجویز کرنا تھا۔ طویل مشاورات کے بعد کمیٹی نے ایک بِل کا مسودہ تیار کیا جو انڈیا ایکٹ کی حکومت کے طورپر جولائی 1935ء میں نافذ کیا گیا۔
اس ایکٹ کے اہم پہلوں میں سے ایک صوبوں کو خود مختاری کا درجہ دینا تھا۔ جسکے مطابق صوبے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اپنے پروگراموں کی تشکیل اور عمل کے لیے خود ذمہ دار ہوں گے۔ اسکے علاوہ اس ایکٹ میں صوبوں کی جزوی طور پر تسلیمِ نو کی بھی اجازت دی، مثال کے طور پرسندھ کواڑیسہ سے الگ کردیا گیا اور شمال مغربی سرحدی صوبے کو ایک الگ صوبے کا درجہ ملا۔ اس ایکٹ نے وفاقی حکومتی نظام کے قیام کی ایک شق بھی بنائی۔
آخر کار اس ایکٹ نے پہلی مرتبہ براہ راست انتخابات کی اجازت دی، جس کا مطلب تھا کہ مقامی آبادی کے ایک بڑے حصّے کو ووٹ ڈالنے کا حق ہو گا۔ بے شک تعلیمی قابلیت کی شرط ابھی بھی موجود تھی، جس نے ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کو محدود رکھا۔ لیکن اس کے باوجود 35ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہوئے، یہ تعداد پہلے سے پانچ گناہ زیادہ تھی۔ انگریزوں نے1932ء کے ''کمیونل ایوارڈ'' (Communal Award)کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت مسلمانوں اور ہندوؤں کو علیحدہ نمائندگی اور مسلمانوں کو ہندو اکثریت والے صوبوں میں اہمیت ملی۔ اگرچہ یہ ایوارڈ کانگریس اور لیگ دونوں کے درمیان غیر مقبول رہا، پھر بھی لیگ نے اسکی حمایت کی کیونکہ انہوں نے اسی طرح کے ایوارڈ کی تجویز دی تھی۔
Government of India Act 1935 : Full text of the act, the last piece of legislation passed by the British before independence in 1947.
Bajwa, Farooq N. "Towards Pakistan." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
Ziring, Lawrence. "The Origins of Pakistan." Pakistan: At the Crosscurrent of History. Lahore: Vanguard, 2004.
"British Raj." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 14 Nov. 2013.
"Round Table Conferences, 1930-1932." Making Britain. The Open University.