A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

سیاسی شعور کا اجاگر ہونا (Birth of Political Consciousness)

English Version

بلوچ قوم پرستی، پاکستان کے موجودہ معاملات میں ایک متنازعہ مسئلہ ہے، جو کہ1947ء کی آزادی سے بھی پہلے وجود میں آئی۔

Last Updated: 7 Dec. 2013

(Roots) بنیاد/ اساس

بیسویں صدی میں، جو آج پاکستان کے بلوچستان کے طور پر جانا جاتا ہے، دراصل تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا: قلات کے خان کی ریاست، برطانوی بلوچستان(جس کی حکومت براہِ راست گورنر جنرل کے ماتحت تھی) اور خان کی جانب سے برطانیہ کو ٹھیکے پر دئیے گئے قبائلی علاقے۔ جیسے ہی انگریزوں کی روانگی ناگزیر ہو گئی اور ہندوستانی قوم پرست ہوائیں چلنے لگیں، تعلیم یافتہ اشرافیہ کی نوجوان نسل نے، اگرچہ زیادہ تر سردار پسِ منظر سے تعلق رکھتے تھے، دیکھا کہ بلوچ اور بھارتی شناخت میں وسیع اختلافات ہونے کے باوجود یہ خطہ ہندوستانی امور میں مشغول رہا تھا۔ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء نے، قلات کی خود مختاری کے پچھلے آئینی وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، خان ریاستوں کو ضمنی طور پر بھارتی شاہی ریاستوں میں شامل کر دیا۔

(First political party) پہلی سیاسی جماعت

قلات،برطانوی بلوچستان اور ٹھیکے پر دیے گئے علاقوں کی نازک صورتحال نے قوم پرستی کی شکل میں سیاسی شعور کو جنم دیا۔1920ء میں میر یوسف مگسی اور عبدالعزیز کرد جیسے رہنماؤں نے انجمنِ اتحادِبلوچاں و بلوچستان کے نام سے پہلی سیاسی جماعت قائم کی، جس نے بلوچیوں اور پٹھانوں کو آئینی اصلاحات اور ایک متحدہ خود مختار بلوچستان کے مطالبے پر متحد کیا۔ انجمن کی نمایاں کامیابیوں میں1932ء میں شروع ہونے والی غیر فرقہ وارانہ آل انڈیا بلوچ اور بلوچستان کانفرنسیں، 1931ء میں اعظم جان اور اس کے بعد 1933ء میں احمد یار کی قلات کے جائز وارث کے طورپر کامیاب تخت نشینی شامل ہے۔ قلات کے خان اس ابتدائی قوم پرستی کی علامت بن گئے۔

(Rifts) دراڑیں

میر یوسف علی مگسی کی وفات اور گورنمٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کی منظوری نے جماعت کے اندر دراڑ پیدا کر دی۔جہاں ایک گروہ نئے وفاقی ہندوستان میں رکن کے طورپر حصّہ لینے کا خواہشمند تھا، تو دوسری جانب خان اپنی سلطنت کے لئے خودمختارحیثیت حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگے تھے۔ وہ لوگ جو انگریزوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار تھے، غدار کے طورپر دیکھے گئے۔اس انتہا پسندی کے نتیجے میں فرقہ وارانہ تقسیم کا آغاز ہوا۔

1937ء میں انجمن کے انتہا پسند ونگ نے قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی(KSNP) قائم کی، جس کا مقصد بلوچستان کو خان ذات کے اردگرد یکجا کرنا تھا۔ نمائندہ حکومت قائم کرنے سے متعلق KSNP کے متصادم مفادات کی وجہ سے خان کے ساتھ یہ اتحاد بار بار ناکام ہوا اور احمد یار کی جانب سے ابتدائی حمایت کے باوجود، 1939ء میں قلات کے اند ر اس پارٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

بلوچستان میں پشتون قوم پرستی کے محافظ دستے کے طور پر، 1937ء میں عبدالصمدخان اچکزئی نے انجمنِ وطن قائم کی، جس کا مقصد خطے میں سب سے بڑی پٹھان کمیونٹی کے گھر، برطانوی بلوچستان کے اندر رہتے ہوئے انتظامی اور آئینی اصلاحات لانا تھا۔

Find out more

Books & Articles

Axmann, Martin. Back to the Future: The Khanate of Kalat and the Genesis of Baloch Nationalism, 1915-1955. Karachi: Oxford UP, 2008.

Cobtribute
p5