A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

موافقت کی کوششیں (Attempts to Reconcile)

English Version

دہلی مسلم تجاویز کے ذریعے مسلم-ہندو اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی گئیں، تاہم نہرو رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد ظاہر تھا کہ یہ ایک قابلِ اعتبار امکان نہیں ہے۔

Last Updated: 16 Nov. 2013

(Delhi-Muslim Proposals) دہلی-مسلم تجاویز

مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لیے، تاکہ دونوں گروہ انگریزوں کے سامنے اپنے عام مطالبات پیش کر سکیں، کچھ تجاویز تخلیق کی گئیں۔ علیحدہ انتخابات کے مسئلے کو دونوں گروہوں کے درمیان تکرار کی ایک اہم وجہ سمجھتے ہوئے، محمد علی جناح کی قیادت میں چند ممتاز مسلمانوں کے ایک گروہ نے یہ رائے دی کہ اگر ہندو بعض تحفظات فراہم کرنے پر اتفاق کریں تو مسلمان اس مطالبہ سے دست بردار ہوجائیں گے۔ کچھ اہم مطالبات میں شامل تھا: سندھ کے لئے ایک علیحدہ صوبے کی تشکیل؛ پنجاب اور بنگال میں مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے نمائندگی اور مجلسِ قانون ساز (Legislature)میں مسلمانوں کی کم از کم ایک تہائی نمائندگی۔ 1927ء میں دہلی کے مقام پر منعقد کانفرنس میں یہ تجاویز باقاعدہ طورپر منظور کی گئیں اور اس کے نتیجے میں یہ دہلی-مسلم تجاویز کہلائیں۔ اگرچہ ابتدائی طورپر ان تجاویز کو اچھا ردِعمل ملا لیکن بالآخر کانگریس کی جانب سے ان تجاویز کو قبول نہیں کیا گیا۔

(Nehru Report) نہرو رپورٹ

Nehru Report Response to Nehru Report

جب 19مئی 1928ء کو آل پارٹیز کانفرنس تیسری مرتبہ ممبئی میں ملی، کسی بھی متفقہ آئین کے امکانات بہت مشکل نظر آئے۔ پھر آئین کی تفصیلات پر کام کرنے کے لئے ایک چھوٹی سی کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ موتی لال نہرو، جو کہ ایک وکیل اور جواہر لال نہرو کے والد بھی تھے، اس کمیٹی کے سربراہ بنے، نہرو رپورٹ کے نام سے جاری کردہ اس رپورٹ میں بنیادی مقصد کے طورپر بھارت کو حکمران کی حیثیت دینے کامطالبہ کیا گیا۔ اگرچہ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ مسلمانوں کو علیحدہ نمائندگی اور مرکز میں مخصوص نشستیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ رپورٹ پچھلے کچھ سالوں میں پرورش پانے والے ہندو-مسلم اتحاد کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوئی۔

Primary sources

Nehru Report: The report written by Motilal Nehru in 1928, which demanded dominion status for India (Part 1 and Part 2)

Find out more

Books & Articles

Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.

Cobtribute
p5