1757ء میں پلاسی (Plassey)کی جنگ سے 1849ء میں سکھوں کی شکست کے ساتھ، برصغیر میں برطانوی راج قائم ہونے میں سو سال سے بھی کم وقت لگا۔
روایتاً بیان کیا جاتا ہے کہ ہندوستان میں برطانوی راج 1757ء سے شروع ہوا۔ بنگال کے نواب، سراج الدولہ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طاقت کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ جوابی کاروائی میں، رابرٹ کلائیو (ایسٹ انڈیا کمپنی کا نمائندہ) نے بنگال کے امیر ہندوؤں کے ساتھ مل کر نواب کا تختہ اُلٹنے اور اس کی جگہ ایک زیادہ فرمانبردار حکمران لانے کا معاہدہ طے کیا۔ جنگ ِ پلاسی ، 23جون 1757ء کو کلکتہ (Calcutta)اور مرشدآباد (Murshidabad)کے درمیان واقعہ ایک چھوٹےقصبے اور آم کے باغات کے مقام پر ہونے والی لڑائی میں، رابرٹ کلائیو (Robert Clive)کی سرپرستی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی قوتوں نے سراج الدولہ کے لشکر کو شکست دی۔
صوبہ بنگال اپنے قدرتی وسائل کی بدولت مغلیہ سلطنت میں امیر ترین صوبہ تھا۔ اس جنگ میں فتح سے برطانوی اُن کے سہارے پر انحصار کرنے والا ایک مقامی حکمران چننے اور اس کے ذریعے صوبے کی دولت تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ایسٹ انڈیا کمپنی کے اقتدار میں آنے کے بعد، برطانوی حکومت اسکے معاملات میں زیادہ دلچسپی لینے لگی۔ 1773ء میں انڈیا کا ریگولیٹری ایکٹ منظور ہوا، جس نے انتظامی اور اقتصادی اصلاحات نافذ کیں۔ اس ایکٹ نے حکومتی اختیار کو کافی حد تک متعارف کروایا اور اس کے تحت وارن ہیسٹنگز (Waren Hastings) انڈیا کا پہلا گورنر جنرل مقرر ہوا۔ کچھ ہی عرصے بعد 1786ء انڈیا ایکٹ منظور ہوا، جس نےواضح طور پر کمپنی اور برطانوی حکومت کے کردار کی حد بندی کی اور حکومت انتظامیہ کی انچارج بنی۔ پھر 'لارڈ کارنوالس' (Lord Carnavils)کو انڈیا کا گورنر جنرل بنا دیا گیا۔1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد، 1858ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی تحلیل ہوئی اور یوں تاجِِ برطانیہ کی طرف سے بھارت کی حکمرانی کا آغاز ہوا۔
ابتدائی کامیابیوں کے بعد، برطانوی برصغیر بھر میں مسلسل حرکت کرتے ہوئے اپنی طاقت کو مستحکم کرتے گئے۔ 1799ء میں اُودھ(Oudh)کے نواب اورمیسور (Mysore)کے ٹیپو سلطان کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے اور 1803ء میں دہلی کے اندر داخل ہوئے، جہاں مغل شہنشاہ شاہ عالم کو اپنے زیرِ تحفظ جگہ دی۔ 1843ء میں برطانیہ نے سندھ پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بالآخر 1849ء میں رنجیت سنگھ کی موت کے بعد ، وہ پنجاب کی حکومت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ برطانوی حکومت رائج ہونےکے مفروضے کی تکمیل میں سو سال سے کم عرصہ درپیش آیا۔
Bajwa, Farooq N. "The Rise of Muslim Nationalism." Pakistan: A Historical and Contemporary Look. Revised ed. Karachi: Oxford UP, 2002.
Lal, Vinay. "East India Company." Manas: History and Politics. UCLA, 2008.
Marshall, Peter. "The British Presence in India in the 18th Century." BBC History. BBC, 2011.
BBC Radio: This Sceptred Isle (A 90 part history of the British Empire) – Episode 25: Clive of India & Episode 41: Warren Hastings