علامہ اقبال نے 1930ء میں آلہ آباد کے مشہور خطاب میں ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا تصور پیش کیا۔
فلسفی،شاعر اور سیاسی مفکر، علامہ محمد اقبال نے 29دسمبر 1930ء کو آلہ آباد میں اپنے صدارتی خطاب میں آل انڈیا مسلم لیگ کو شمالی ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔
”میں پنجاب، شمال مغربی سرحدی صوبہ، سندھ اور بلوچستان کو ایک ہی ریاست میں ضم دیکھنا چاہوں گا۔ برطانوی سلطنت کے ساتھ یا بغیر خود مختار حکومت، میرے نزدیک کم ازکم شمال مغربی ہندوستان میں سے، ایک مضبوط شمال مغربی ہندوستانی مسلم ریاست کا قیام ہی مسلمانوں کا حتمی مقدر ہے۔“
”اس لئے میں ہندوستان اور اسلام کے بہترین مفاد میں ایک مضبوط مسلم ریاست کے قیام کا تقاضا کرتا ہوں۔ ہندوستان کے لئے یہ اقتدار کے اندرونی توازن کے نتیجے میں حاصل ہونے والے امن اور سلامتی کے معنی رکھتا ہے، اسلام کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس مہر سے چھٹکارا دلائے کہ عرب سامراج کی طرف سے اسے اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، اپنے قانون، اپنی تعلیم اور اپنی ثقافت کو متحرک کرے اور مسلمانوں کا اپنی اصل روح اور جدید دور کی روح کے ساتھ قریبی تعلق استوار کرے۔“
Sir Muhammad Iqbal’s 1930 Presidential Address: Full speech available at South Asia Study Resources, Columbia University.