تقسیم کی افراتفری اور انتشار کے دوران، بہت سی شاہی ریاستوں کو یہ فیصلہ کرنا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ ہی رہیں گی یا خود کو پاکستان کے حوالے کر دیں گی، جس کے نتیجے میں بعض صورتوں میں تنازعات بھی سامنے آئے۔
برطانوی راج کے دوران، آبائی ریاستوں نے اندرونی خود مختاری کا لطف اٹھایا، جبکہ بیرونی معاملات جیسا کہ غیر ملکی تعلقات، دفاع اور کرنسی حکومت پر چھوڑ دئیے۔ 1920ء میں، ریاستوں کی نمائندگی کے ایک فورم کے طور پر، نئی دہلی میں چیمبر آف پرنسز (Chamber of Princes) قائم کیا گیا۔ تقسیم کے وقت، حکومت کی جانب سے کی گئی ایسی کوششوں کی ماضی میں مخالفت کے باوجود ، تقریباً تمام 562 اصل ریاستوں نے متحدہ بھارت کو قبول کیا۔ تاہم، چند ایک نے پاکستان اور بھارت کی نئی ریاستوں کے لیے سنگین مسائل پیدا کیے۔
جونا گڑھ اور حیدرآباد کی ریاستوں کے فیصلوں کو لے کر بہت اختلاف پایا جاتا تھا، جن کا الحاق بالآ خر بھارت کے ساتھ ہوا۔ جوناگڑھ کی صورتحال کشمیر کے جیسی تھی۔ جوناگڑھ پر ایک مسلمان نواب کی حکومت تھی لیکن 80% آبادی ہندو تھی۔ نواب نے ابتدائی طورپر جوناگڑھ کا الحاق پاکستان کے ساتھ قبول کیا، لیکن نئی بھارتی حکومت نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا اور بالآخر جوناگڑھ بھارت کا ایک حصہ بن گیا۔ اس کو ایک مثال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، پاکستانی رہنماؤں نے کشمیر کا مسئلہ پیش کیا، جہاں حکمران ہندو تھا لیکن آبادی کی اکثریت مسلمان تھی۔
کشمیر کے حکمران، ہری سنگھ، نے ابتدائی طور پر غیرجانبداررہنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ کشمیر اپنے جغرافیائی مقام کی وجہ سے پاکستان یا بھارت دونوں میں شامل ہو سکتا تھا۔ جوناگڑھ کی قسمت کے فیصلے کی وجہ سے ، پاکستان اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ کشمیر منصفانہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھتا ہے اور اس طرح کشمیر حاصل کرنے کے لیے قبائلی علاقوں سے مسلم جنگجو بھیجے۔ ہری سنگھ بغاوت کا سامناکرنے کے قابل نہ تھا اوراس نے اکتوبر 1947ء کو الحاق کے دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے کشمیر بھارت کو سونپ دیا۔ یہ مسئلہ48-1947ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوئی پہلی جنگ کی وجہ بنا۔
حیدرآباد برصغیر میں سب سے بڑی آبائی ریاست تھی اور جناح کے خیال میں بھارت میں یہ سب سے قدیم مسلمان شاہی سلسلہ تھا۔حیدر آباد کے نظام، میر عثمان علی خان، ایک آزاد اور خودمختار ریاست چاہتے تھے۔اس خیال کو پاکستان کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی کہ یہ بھارت کے مسلمانوں کو کچھ تحفظ فراہم کر سکے گا جو پاکستان ہجرت نہیں کر سکے تھے۔ تاہم نئی بھارتی حکومت نے اس کو قبول نہ کیا کیونکہ حیدرآباد ہندو اکثریتی ریاستوں سے گھرا ہوا ایک مسلمان اکثریتی علاقہ تھا۔ بالآخر نظام نے حیدرآباد بھارت کو سونپ دیا۔
قلات کے خان نے 15 اگست 1947ء کو آزادی کا اعلان کیا کیونکہ وہ قلات کو پاکستان کے حوالے کرنے کی بجائے صرف اس کے ساتھ منسلک کرنے کی خواہش رکھتا تھا۔ فوجی کاروائی کی دھمکیوں کے ساتھ، قلات کو زبردستی پاکستان میں شامل کر لیا گیا لیکن عبدالکریم کے بعد جلد ہی، قلات کے خان کے بھائی نے پاکستان کی ریاست کے خلاف ایک بغاوت شروع کی جو بلوچستان میں اب تک جاری ہے۔
Jones, Owen B. “Kashmir.” Pakistan: Eye of the Storm. Pakistan: Vanguard Books, 2002.
Bangash, Yaqoob K. “Recalling BalochHistory.” The Express Tribune. 14 June 2011.
Venkateshwarlu, K. "How the Nizam Lost Hyderabad in 1948." The Hindu. 14 Aug. 2012.