A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

کاشی کاری (Kashi Kari)

English Version

سرامکس کی صدیوں پرانی دستکاری، کاشی کاری جو بلیو پوٹری کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، ملتان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر حصوں میں بنائی جاتی ہے۔

Last Updated: 25 Aug. 2014

(Introduction) تعارف

Tomb in UchSharif Tomb in Uch Sharif
(Alexandra & Wouter)

کاشی کاری چینی مٹی (ceramic) کی مصنوعات پر ہاتھ سے نقاشی کرنے کا ایک طریقہ ہے، یہ خاص طور پر ٹائلوں اور مٹی کے برتنوں پر کی جاتی ہےجو کہ بلیو پوٹری کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ یہ ایک ہنر ہے جسے اس کی کمال درجے کی خوبصورتی اور پچیدہ کاریگری کی بدولت پوری دنیا میں عزت ملی ہے۔ کام کا ایک بڑا تھیم نیلے اور فیروزی رنگوں کا استعمال ہے۔

کاشی کاری ایک صدیوں پرانی دستکاری ہے۔ آثارِ قدیمہ کے مقامات سے کھدائی کر کے نکالے گئے مٹی کے سب سے قدیم برتنوں میں سے کچھ 900عیسوی سے تعلق رکھتے ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ یہ کاشغر، چین ( جیسا کہ اس کا نام ہے) سے شروع ہوئی اور اس میں نیلے رنگ اور خاص بنیادی نقوش کاوسیع استعمال ایرانی ثقافت سے متاثر ہونے کی وجہ سےہے۔

(Technique) تکنیک

کاشی کاری کا ایک نمونہ بنانے کے لیے بیس مراحل سے گزرنا ضروری ہے۔ پہلے مرحلے میں پسی ہوئی مٹی کو پانی میں گوندھنا اور باقی رہ جانے والی گندگی کو صاف کرنا شامل ہے۔ اس کے بعد ایک کمہار گیلی مٹی کا ایک ڈھیلا لیتا ہے اورپہیے پر اس کے ساتھ کام کرتا ہے، اپنے پاؤں سے پہیے کو گھماتے ہوئے اور مطلوبہ شکل میں لانے کے لیے چکنی مٹی کو اپنےہاتھوں سے ڈھالتا ہے۔ کمہار اس ڈھالی ہوئی چکنی مٹی کو پکانے کے لیے گیس کی بھٹی میں900سینٹی گریڈ پر بارہ سے چودہ گھنٹوں تک رکھتا ہے۔ اس کے بعد، اسے خشک ہو کر سخت ہونے تک دو دن کے لیے سورج کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے۔ جب برتن سخت ہو جاتا ہے، ماہر دستکار اونچے درجہ حرارت میں اس پر رنگ اور روغن کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر، گہرا نیلا، فیروزی، زرد، جامنی، بھُورا اور سفید رنگ برتنوں کو رنگنے کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک خصوصی تکنیک کے ذریعے، کوبالٹ آکسائیڈ اور کاپر آکسائیڈ استعمال کر کے نیلے اور سبز رنگوں کو کاشی کاری میں واضح طور پر دکھایا جاتا ہے۔ کاشی کاری میں استعمال ہونے والے نمونوں میں ہندسی اشکال، پھول، پتے اور عربی، سندھی، فارسی اور اردو کی خوش خط نقش کاری شامل ہے۔

(Works of Kashi Kari) کاشی کاری کے کام

کاشی کاری کا فن یادگاروں کو سجانے کے لیےپاکستان بھر میں استعمال کیا گیا ہے، جن میں جنوبی پنجاب کے کئی علاقے، سندھ(ہالہ، نصرپور اور ٹھٹھہ) اور خیبر پختونخواہ (ڈیرہ اسماعیل خان) بھی شامل ہے۔ یہ بہاولپور میں اوچ شریف اور سندھ میں سچل سرمست اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزاروں جیسی یادگاروں پر پایا جا سکتا ہے۔ لیکن جو شہر ہمیشہ سے کاشی کاری کے فن میں معروف رہا ہے وہ ملتان ہے۔

ساوی مسجد بھی ملتان میں موجود ہے، جو نہ صرف شہر کی سب سے قدیم مسجد ہے، بلکہ کاشی کاری کے فن کا ایک شاندار نمونہ بھی ہے۔ ملتان میں کاشی کاری کا قدیم ترین باقی رہ جانے والا اور سب سے مشہور کام حضرت بہاؤالدین زکریا کے مزار پر ہے۔ ملتان میں متعدد مساجد اور مزارات ہیں جو کاشی کاری کو نمایاں کرتے ہیں جیسا کہ مسجد نواب شاہ، موسیٰ پاک شہید مسجد، خداکا مسجد، یحیی نواب مسجد اور شاہی مسجد کے ساتھ ساتھ شاہ رُکنِ عالم، شاہ شمس اور بی بی پاک دامن کے مزارات۔

Find out more

Books & Articles

Shirazi, S.A.J. “True Blue of Multan.” Pakistaniat. 5 Oct. 2007.

News

“Kashi Kari: Centuries old mosaic art on verge of extinction.” Express Tribune. 28 Oct. 2013.

“Kashi Kari: Centuries-old mosaic art survives.” Dawn. 28 Oct. 2013.

Maajid, Mudabbir. “The dying blue art of Pakistan.” Dawn. 30 Apr. 2014.

Shah, Danial. “Kashi Kari: Down to Earth.” Express Tribune. 1 June 2014.

Cobtribute
p5