پنجاب کی مقبول ترین اور المناک رومانوی داستانوں میں سے ایک داستان، ہیر رانجھا ضلع جھنگ میں پیش آئی۔
ہیر رانجھا پنجاب کی سب سے مشہور اور بہت زیادہ پڑھی اور گائی جانے والی ایک لوک کہانی ہے۔ صوبے کی دیگر کہانیوں کی طرح، یہ محبت کی ایک داستان ہے، جو دریائے چناب کے بائیں کنارے پر واقع ضلع جھنگ کے ایک شہر تخت ہزارہ میں پیش آئی۔ یہ کہانی ایک چوہدری کے بیٹے دھیدو کے گرد گھومتی ہے، جو عام طور پر اپنی ذات رانجھا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اپنے باپ کی وفات کے بعد، وہ اپنے بھائیوں اور بھابھیوں کا ہدف بن جاتا ہے، اور اس طرح وہ گھر چھوڑ کر پنجاب میں بے مقصد پھرنے لگتا ہے۔ اس کے سفر کے دوران ہی اس کی ملاقات جھنگ کے سیال قبیلے کی خوبصورت ہیر سے ہوتی ہے۔ کہانی کا باقی حصہ تکالیف کا ایک سلسلہ ہے جو محبت کرنے والوں کو ایک دوسرے سے ملاپ کی جدوجہد میں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ آخر میں ہیر کو رانجھا کے خاندان والے زہر دے دیتے ہیں اور رانجھا اس صدمے سے مر جاتا ہے۔
سب سے پرانی پنجابی کہانی سمجھی جانے والی ہیر رانجھا کو ایک لازوال کہانی کی حیثیت حاصل ہے، جسے بے شمار شاعروں نے زندگی بخشی۔ اس کی قدیم ترین تحریری شکل ہری داس کی جانب سے پہلے مغل بادشاہ بابر (1605-1556) کے دور میں قلمبند کی گئی۔ تاہم، ان تحریروں میں سب سے نمایاں تحریر معروف پنجابی شاعر وارث شاہ نے لکھی۔ وہ 1722ء میں ضلع شیخوپورہ کے جنڈیالہ شیر خان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ہیر رانجھا کا ورژن 1766ء کے دوران مکمل کیا۔ انہیں پنجاب کا شیکسپیئر اور سعدی بھی کہا گیا۔
Nadiem, Ihsan H. Punjab: Land, History, People. Lahore: Al-Faisal Nashran, 2005.
Khalid, Sadia. “Folk tale of Heer Ranjha projected in diorama.” The News. 25 Apr. 2011.
Qalandar, Mast. “Folktales of Pakistan: Heer Ranjha.” Pakistaniat. 1 Jan. 2008.