A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

حانی اور شہہ مرید (Hani & Sheh Mureed)

English Version

پندرھویں صدی کی ایک بلوچی لوک کہانی،بلوچ کے ایک لافانی درویش شہہ مرید کی داستان بتاتی ہے۔

Last Updated: 26 Jul. 2015

(Background) پسِ منظر

یہ کہانی دو اہم بلوچی شخصیات سے متعلق ہے، شہہ پرید اور میر چاکر رند۔ شہہ مرید، ایک بلوچی سردار کا بیٹا، خوبصورت حانی کے ساتھ منسوب تھا۔ میر چاکر رند، رند قبیلے کا عظیم سردار، بھی حانی سے شادی کرنے کی خواہش رکھتا تھا۔ ایک چال کے زریعے، میر چاکر رند نے شہہ مرید کو مجبور کیا کہ وہ حانی سے دستبردار ہو جائے اور بعد ازاں اس سے خود شادی کر لی۔ شہہ مرید نے اپنا ملک چھوڑ دیا اور تیس سال بعد ایک سفری درویش کے بھیس میں واپس آیا۔ وہ حانی کو واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا لیکن ایک بار پھر اسے چھوڑ دیا کیونکہ وہ اب اس زندگی سے مزید وابستہ نہیں رہا تھا۔ بلوچ اسے ایک لافانی درویش مانتے ہیں۔ اس لوک کہانی کی مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں۔

(Story) داستان

Hani and Sheh mureed 1 Mir Chakar Rind

میر چاکر نے اپنے دارالحکومت سبی سے اپنے قبیلے پر حکومت کی۔اس کا علاقہ وسیع تھا اور اس کے وفادار مردوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔اس کا مستقل ساتھی اور دوست،کاہڑی قبیلے کے سردار کا بیٹا، شہہ مرید تھا۔ شہہ مرید ایک عظیم شمشیرزن اور ایک ماہر تیر انداز کے طور پر مشہور تھا۔ اس کی خاص فولادی کمان اتنی بھاری تھی کہ صرف وہ ہی اس میں تیر لگا کر چلا سکتا تھا۔ایک دن، جب دونوں دوست شکار سے گھر واپس آ رہے تھے، وہ ایک شہر میں رکے جہاں ان دونوں کی منگیتریں رہتی تھیں۔ لیکن جیسا کہ رواج تھا، انہیں اس عورت سے ملنے کی اجازت نہ تھی جس سے انہیں ایک دن شادی کرنا تھی، چنانچہ انہوں نے ایک دوسرے کی منگیتر کے گھر جانے کا فیصلہ کیا۔ میر چاکر حانی کے گھر گیا اور پانی مانگا۔ حانی نے چاندی کے کٹورے میں پانی بھیجا جس پر تنکے تیر رہے تھے۔ حیران ہوتے ہوئے، میر چاکر نے احتیاط سے پانی پیا تاکہ تنکے نگلے نہ جائیں۔اسی دوران میں شہہ مرید، میر چاکر کی منگیتر کے گھر گیا اور پانی مانگا۔ چونکہ اس کے کٹورے میں کوئی تنکے نہ تھے اس نے اپنی پیاس بجھانے کے لیے تیزی سے پانی پی لیا اور فوراً ہی بیمار ہو گیا۔جب میر چاکر نے شہہ مرید کو اس حالت میں پایا تو وہ خالی پیٹ تیزی سے پانی پینے سے روکنے کے لیے حانی کی حکمت سمجھ گیا۔ وہ اس کی عقلمندی کے سحر میں گرفتار ہو گیا اور فیصلہ کیا کہ وہ حانی کو اپنی بیوی بنائے گا۔

ایک دن میر چاکر نے ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں اس نے کئی اہم لوگوں کو بلایا۔ جیسے ہی دعوت کا کھانا آگے بڑھا، میر چاکر نے اپنے تمام مہمانوں سے ایک عہد کرنے کا کہا جو وہ لازمی پورا کریں گے۔ ایک سردار نے وعدہ کیا کہ جو کوئی بھی اس کی ڈاڑھی کو چھوئے گا وہ اسے قتل کر دے گا، جبکہ ایک اور نے قسم کھائی کہ وہ اپنے ریوڑ میں شامل ہوئی اونٹنی کو کبھی واپس نہیں کرے گا۔ باقی سب سے سبقت لے جانے کی خواہش میں، شہہ مرید نے قسم کھائی کہ کوئی بھی اس کے پاس کسی مدد کے لیے آئے گا وہ اسے پورا کرے گا۔ بعد میں، شہہ مرید نے ایک دعوت دی جس میں موسیکاروں کے ایک گروپ نے شرکت کی۔ ان موسیکاروں نے شہہ مرید سے ایک حمایت مانگی جس پر وہ بخوشی رضامند ہو گیا۔ اس کے لیے انجان، یہ موسیکار میر چاکر کے احکامات کے ماتحت تھے۔ انہوں نے درخواست کی کہ وہ حانی کے ساتھ اپنی منگنی سے دست بردار ہو جائے۔ سراسیمہ ہوتے ہوئے، شہہ مرید نے انہیں اپنی تلوار، اپنی کمان، اپنا گھوڑا،اور اس کے علاوہ کچھ بھی دینے کی پیشکش کی۔موسیکار شہہ مرید کا تمسخر اڑانے لگے اور اسے احساس ہوا کہ اگر اس نے عمل نہ کیا تو وہ ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائے گا۔یہ واقعہ سننے پر، حانی نے اسے ملامت کی، اسے کہا کہ عورت کی عزت ایسی چیز نہیں ہے جس کا تبادلہ کیا جا سکے۔ میر چاکر نے جلدی سے شادی کے لیے اپنا پیغام بھیجا اور اس کے بعد جلد ہی اس نے حانی سے شادی کر لی۔

Hani and Sheh mureed 2 Sheh Mureed having lost Hani

شہہ مرید حانی کو کسی دوسرے کی بیوی کے طور پر دیکھنا برداشت نہ کر سکا اور اس نے شاعری لکھنا شروع کر دی جو اس کی محبت کا اظہار کرتی تھی۔ میر چاکر کے دشمنوں نے اپنے موسیقاروں کو یہ نظمیں یاد کروائیں اور ان سے پڑھوائیں۔ اس طرح تمام بلوچ جان گئے کہ شہہ مرید میر چاکر کی نئی بیوی کے عشق میں مبتلا ہے۔شہہ مرید کے والد نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن جب سب کچھ ناکام رہا، اس نے دوسرے رئیس کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے کو مارا پیٹا۔ شہہ مرید نے وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا اور مسافروں کے ایک گروپ میں شامل ہو گیا جو مکہ جا رہے تھے۔ وہ مکہ میں تیس سال تک ٹھہرا، عبادت کرتا رہا اور اپنی شاعری لکھتا رہا۔

واپس آنے پر وہ فقیروں کے ایک گروپ میں شامل ہو گیا۔ ایک دن وہ میر چاکر کے گھر گیا۔ حانی نے اسے پہچان لیا لیکن اس بات کو پوشیدہ رکھا۔ رند کے شرفا نے میر چاکر کے گھر کے پیچھے تیر اندازی کے مقابلے کا اہتمام کیا اور شہہ مرید نے اس میں حصہ لینے کا کہا۔ چونکہ وہ ابھی تک اپنے کمر سے نیچے تک لمبے الجھے بالوں کے ساتھ، اپنے بھکاری والے لباس میں تھا، شرفا اس درخواست پر بہت محظوظ ہوئے۔ اس کا مذاق اڑانے کے لیے انہوں نے اس کی درخواست مان لی۔ لیکن جلد ہی ان کا مذاق حیرت میں تبدیل ہو گیا جب شہہ مرید نے ایک کے بعد ایک کمان توڑ دی۔ ایک رئیس نے تب مشورہ دیا کہ اس بھکاری کو شہہ مرید کی کمان آزمانی چاہئے۔ شہہ مرید نے ایک کے بعد ایک، تین تیر چلائے۔ شرفا کو شک ہوا کہ یہ بھکاری شہہ مرید تھا۔ اس بات کی تصدیق ہونے پر، میر چاکر نے حانی کو طلاق دینے کی پیشکش کی تاکہ وہ شہہ مرید سے شادی کر سکے۔ اس کے کچھ ہی بعد شہہ مرید اور حانی کی شادی ہو گئی۔ لیکن اگلے دن شہہ مرید نے، جو دنیاوی معاملات سے مزید وابستہ نہیں رہا تھا، اپنے باپ کے ریوڑ میں سے ایک سفید اونٹ منتخب کیا اورسوار ہو کر انجان راستے پر چلا گیا۔

Find out more

Websites

Badalkhan, Sabir. "Lord of the Iron Bow: The Return Pattern Motif in the Fifteenth-century Baloch Epic Hero Sey Murid." Oral Tradition 19.2 (2005): 253-98.

Cobtribute
p5