A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

صوبہ سندھ (Sindh Province)

English Version

پاکستان کے تیسرے بڑےصوبے، سندھ کا نام دریائے سندھ سے اُخذ کیا گیا ہے، جو کہ کبھی سندھو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

Last Updated: 13 Sep. 2013

(Introduction) تعارف

Sindh on Pakistan map Sindh on Pakistan map
(TUBS)

سندھ، پاکستان کا تیسرا بڑا صوبہ پاکستان کے جنوب مشرقی کونے میں واقع ہے۔ اس کے مغرب میں صوبہ بلوچستان، مشرق میں انڈیا، شمال میں پنجاب اور جنوب میں بحیرہ عرب موجود ہے۔ مشرق سے مغرب تک 281 کلو میٹر کی اوسط چوڑائی کے ساتھ یہ شمال سے جنوب تک تقریباً 579 کلو میٹر ہے، اور 140,914 مربع کلو میٹر کے علاقے کا احاطہ کرتا ہے۔ 42.4 ملین کی آبادی کے ساتھ صوبہ سندھ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

صوبہ سندھ کا نام سنسکرت لفظ سندھو سے اُخذ کیا گیا ہے ، جس کا مطلب سمندر یا پانی کا وسیع ذخیرہ ہے۔ بہت پہلے، دریائے سندھ سندھو کے نام سے جانا جاتا تھا، اور آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ ساتھ دریا کے اردگرد کا علاقہ سندھ کہلانے لگا۔یونانیوں نے دریا کا نام بدل کرسندھو سے انڈوس رکھ دیا جو کہ جدید زمانے کا انڈس بن گیا۔ دریا کے نام سےاس علاقے کا نام رکھنا سب سے زیادہ مناسب ہے، کیونکہ زور آور دریائے سندھ کے بغیر ، سندھ ایک بنجر ریگستان ہوتا۔

صوبہ سندھ میں مختلف زبانوں اور بولیوں نے ترقی پائی۔ سندھ میں بولی جانے والی زبانوں میں سندھی، باگری، گوریا، مارواری اور اوڈ شامل ہیں۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بولی جانے والی دیگر زبانوں میں بلوچی، دھاتکی، گجراتی، جنداورا، کبوترا، کچی، کولی، لورکی، میمونی، پشتو، سرائیکی، اُردو اور واگھری شامل ہیں۔

(Administrative setup) انتظامی ڈھانچہ

صوبہ سندھ کے مندرجہ ذیل پانچ اضلاع ہیں:

لاڑکانہ ڈویژن کے چھے اضلاع ہیں: لاڑکانہ، کیمبر، شہدادکوٹ، شکارپور،جیکب آباد اور کشمور۔

سکھر ڈویژن کے پانچ اضلاع ہیں : سکھر، گھوٹکی، خیرپور،نوشہروفیروز اور شہید بینظیر آباد۔

حیدر آباد ڈویژن کے آٹھ اضلاع ہیں: حیدر آباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان،مٹیاری، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور دادو۔

میر پور خاص ڈویژن کے چار اضلاع ہیں: میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھر۔

کراچی ڈویژن کے پانچ اضلاع ہیں: ملیر، مشرقی کراچی، مغربی کراچی، جنوبی کراچی اور مرکزی کراچی۔

Sindh districts map Sindh districts map
(Government of Sindh)

(Major cities) بڑے شہر

کراچی نہ صرف سندھ کا بلکہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جامشورو، میرپور خاص، جیکب آباد اور نواب شاہ شامل ہیں۔

Find out more

News

"Five Administrative Divisions in Sindh." Dawn. 10 July 2011.

Websites

Ethnologue: Pakistan

Cobtribute
p5