A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

مشہور پہاڑی چوٹیاں (Famous Mountain Peaks)

English Version

گلگت بلتستان نہ صرف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کا گھر ہے بلکہ بہت سی مشہور پہاڑی چوٹیاں جیسا کہ نانگا پربت اور گاشر برم بھی یہاں واقع ہیں۔

Last Updated: 23 Oct. 2013

(K2) کےٹو

K2 K-2 Peak
(Vasiq Eqbal)

K ) K2 سے مراد قراقرم ہے) 8611میٹر بلندی کے ساتھ دُنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔ یہ جزوی طور پر پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان اور جزوی طور پر چین کے علاقے شِنجیانگ میں واقع ہے۔1856ء میں تھامس منٹگومری، برطانوی انجینئرز کے ایک لیفٹیننٹ—کرنل اور بھارت کے مشہور مثلثیاتی سروے کے ایک پیمائش کنندہ، نے قراقرم پہاڑی سلسلے میں دو بلند چوٹیوں کا مشاہدہ کیا اور ان کی عددی بنیادوں پر نقشہ بندی کی۔ K1مقامی طور پر ماشربرم کے نام سے جانی جاتی تھی لیکن K2 ، شاید دوردراز ہونے کی وجہ سے بہت اچھی طرح سے نہیں جانی جاتی تھی۔ اس کا مقامی نام چوگوری ہے، جس کا بلتی زبان میں مطلب ‘بڑا پہاڑ’ ہے، لیکن یہ نام بڑے پیمانے پر استعمال نہیں ہوتا۔اس کی اونچی شرح اموات، زیادہ اونچائی اور مشکل علاقے کی وجہ سے کوہ پیما بعض اوقات K2 کو وحشی پہاڑ کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔

(Nanga Parbat) نانگا پربت

Gasherbrum Nanga Parbat ariel view
(Vasiq Eqbal)

8126 میٹر کی بلندی کے ساتھ نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے اور ہمالیہ کے مغربی سِرے پر واقع ہے۔ کشمیری نام نانگا پربت سنسکرت الفاظ نگناپروتا (Nagna Parvata) سے ماخوذ کیا گیا ہے، جس کا مطلب عریاں پہاڑ ہے۔اس چوٹی کا عربی نام دیامیر ہے، جس کا مطلب پہاڑوں کا بادشاہ ہے۔ اس کے گردونواح میں ایسا کوئی دوسرا پہاڑ نہیں ہے جو 7000 میٹر کی بلندی کو بھی پار کرتا ہو، اس لیے یہ اپنے پڑوسیوں کے درمیان واضح یا عریاں کھڑا ہے۔ نانگا پربت کو قاتل پہاڑ کا خوفناک عنوان بھی حاصل ہے۔ یہ شاہراہِ قراقرم سے واضح دکھائی دیتا ہے۔

(Gasherbrum) گاشربرم

gusher Gasherbrum IV
(Vasiq Eqbal)

گاشربرمز چھے دوردراز چوٹیوں کا ایک جھُرمٹ ہے جو کہ قراقرم سلسلے کے بلتوڑو گلیشئر کے شمال مشرقی سِرے پر واقع ہے۔ گاشربرم کا مطلب اکثر ، لیکن غلط انداز سے، چمکتی ہوئی دیوار سمجھا جاتا ہے، لیکن بلتی زبان میں گاشربرم دو الفاظ کا مجموعہ ہے، جس کا مطلب خوبصورت پہاڑ ہے۔

گاشربرمK5,I کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، گاشربرمز کےدرمیان بلند ترین چوٹی، قراقرم سلسلے کی دوسری اور دُنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کے انتہائی دوردراز ہونے کی وجہ سے 1892ء میں ولیم مارٹن کونوے کی جانب سے اسے پوشیدہ چوٹی کا نام بھی دیا گیا۔ گاشربرم II کی اونچائی 8035 میٹر، گاشربرم III کی 7952 میٹر، گاشربرم IV کی 7925 میٹر، گاشربرم V کی 7321 میٹر، اور گاشربرم VI کی 7001 میٹر بلند ہے۔

(Masherbrum) ماشربرم

Masherbrum Masherbrum
(Vasiq Eqbal)

7821 میٹر کی بلندی کے ساتھ ماشربرم دنیا کی چوبیسویں اور پاکستان کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔ اس پہاڑ کے دو اُونچے سِرے ہیں: مرکزی یا شمالی سِرا 7821 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہے اور جنوب مغربی سِرا 7806 میٹر بلند ہے۔

بلتستان میں، یہ مانا جاتا ہے کہ ماشربرم بلتی الفاظ سے بنا ہے مشہدر،جس کا مطلب منہ سے بھری جانے والی بندوق (muzzle-loading gun)، اور برم جس کا معنی پہاڑ ہے، کیونکہ پہاڑ ایک پُرانی منہ سے بھری جانے والی بندوق کے مشابہ ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ماشا کا مطلب رانی یا عورت ہے اور اس وجہ سے ماشربرم کا مطلب چوٹیوں کی رانی ہے۔ اگرچہ شاذونادر ہی لیکن ماشربرم K1 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ قراقرم سلسلے میں واقع ہے۔

(Laila Peak)لیلی چوٹی

Laila Peak Laila Peak, Hushe Valley
(Vasiq Eqbal)

پاکستان میں اصل میں تین لیلی چوٹیاں ہیں۔ مقامی زبان میں لیلی کا مطلب عزیز ترین یا سب سے زیادہ پیارا ہے۔ بلند ترین چوٹی، 6986 میٹر بلندی کے ساتھ، ہراموش پہاڑوں میں چوگو لُنگما گلیشئر کے جنوب کی جانب واقع ہے۔ دوسری بلندترین لیلی چوٹی، 6096 میٹر کی بلندی کے ساتھ، ہوشے وادی میں دُنیا کے بلند ترین پہاڑی درے گوندوگر لا میں موجود ہے۔ اس کی شکل نیزے کی مانند ہے۔ سب سے چھوٹی لیلی چوٹی دوردراز مغربی ہمالیہ میں روپل وادی کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ چوٹی صرف 5971 میٹر بلند ہے۔

Find out more

Books & Articles

Khalid, Nazir Ahmed. Geography of Pakistan. Lahore: Career, 2003.

BigLee. "Laila Peak." SummitPost: Climbing, Hiking & Mountaineering. 18 Apr. 2009.

"Gasherbrum." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 24 Oct. 2013.

"K2 (mountain, Asia)." Encyclopedia Britannica Online. Encyclopedia Britannica, 27 May 2010.

"Masherbrum." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 30 Oct. 2013.

"Nanga Parbat." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 31 Oct. 2013.

Websites

Pakistan Mountains

Cobtribute
p5