A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

پتھر کے دور سے جدید انسان تک (Stone Age to Modern Humans)

English Version

برصغیر میں ابتدائی زندگی 300سے500ہزار برس پہلے پائی جاتی تھی۔

Last Updated: 27 Jan. 2014

(Stone age)پتھر کا دور

Stone age tool Stone age tool
(Colors of Pakistan)

300 سے 500 ہزار سال پہلے دو برفانی ادوار کے بیچ،دریائے سوان کی وادی میں دورِ اولین کے لوگ بستے تھے۔ قدیم دور کے انسانوں کے تبرکات بھی راولپنڈی کے قریب اسی وادی میں پائے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق آج سے کچھ 9ہزار سال پہلے یہاں کے زیادہ تر زرعی علاقوں کے بسنے والوں نے اپنے جانوروں کو سدھانہ اور کاشت کاری سیکھی۔

شروع شروع میں انسان پتھر سے اوزار بناتا اور غاروں کی بجائے لکڑی اور پتوں کی بنی عارضی پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرتا۔ پھر وقت کے ساتھ اسکے رہن سہن کے انداز میں بہتری آتی گئی۔ وہ تیز دھار اور نوکیلے اوزار بنانے لگا جو کہ نیزے اور چاقو کے طور پر استعمال ہو سکتے تھے۔

(Modern Humans) جدید انسان

جونہی برفانی دور اپنے اختتام کو آیا صرف جدید انسان (Homo Sapiens) ہی اپنا بچاؤ کرسکا جبکہ  دیگر تمام انواع ہلاک ہو گئیں۔ وہ جانوروں سے لڑنے، غاروں میں پناہ حاصل کرنے اور اپنے آپ کو آگ سے گرم رکھنے میں کامیاب رہا۔ آج بھی غار نکاشی کے شواہد خیبر پختونخواہ میں وادئ سنگھاؤ   (Sanghao Valley) مردان  میں پائے جاتے ہیں۔

Find out more

Books & Articles

Hussain, Jain. An Illustrated History of Pakistan (Book 1). Karachi: Oxford UP, 1981.

"South Asian Stone Age." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 15 Oct. 2013.

News

Ali, Mubarak. "Old Stone Age Sites in Pakistan." Dawn. 27 Sept. 2007.

Cobtribute
p5