A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

مہر گڑھ (Mehrgarh)

English Version

7000 قبل مسیح سےتعلق   رکھنے والے کاشتکار دیہات بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے کھود کر نکالے گئے۔

Last Updated: 27 Jan. 2014

(Overview) عمومی جائزہ

Neolithic civilizationsmap Mehrgarh map
(Wikimedia Commons)

1974ء میں پاکستانی اور فرانسیسی آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے بلوچستان میں سبی سے تیس کلو میٹر کی فاصلے پر، کچی کےمیدانوں پر جنوبی ایشیاء میں زراعت اور دیہی بستیوں کے کچھ ابتدائی ثبوت دریافت کئے۔ جدید زمانہ پتھر کی تہذیب،مہر گڑھ، نے 7000سے2500 قبل مسیح تک پتھر کے زمانے سے فوری پہلے فروغ پایا۔ اس دریافت کے بعد مہر گڑھ، وادئ سندھ کی تہذیب کے پیش رو کے طور پر جانا جانے لگا، جس نے پاکستان میں آباد زندگی کی تاریخ کومزید چند ہزار سال پیچھے دھکیلا۔ .

مہر گڑھ ،دریائے بولان جو کہ زراعت اور ذاتی استعمال کے لیے پانی فراہم کرتا تھا اور بولان پاس(Bolan pass) جو بلوچستان اور آج کے افغانستان کے درمیان حرکت کی اجازت دیتا تھا، کے قریب واقع تھا۔

(Achievements) کامیابیاں

آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے مہر گڑھ کی تاریخ کو کئی ادوار میں تقسیم کیا۔ 7000سے 6000قبل مسیح میں اس علاقے کے لوگوں نے جو اور گندم جیسے جنگلی اناج اُگانے اور ایشیائی بھینسوں اور بکروں جیسے جانوروں کو پالتو بنانے جیسے تجربے کرنا شروع کئے۔ وہ گاؤں میں آباد ہوئے اور مٹی کی اینٹوں کے گھر بنانا شروع کیے جو بعد کے ادوار میں بھی جاری رہے۔

Mehrgrh Coin Decorated greyware
(UNESCO)

6000سے 5500قبل مسیح کا درمیانی دور ظروف سازی اور زراعت میں ترقی کی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔عمارتوں کی تعمیر میں گوداموں کے ثبوت فصلوں کی زائد پیداوار کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ سدھانے کے لیے مویشی ترجیحی جانوروں کے طور پر سامنے آئے۔ فیروزہ، سنگ مرمر ، سمندری خول اور لاجورد سے بنے موتیوں کے زیور ات ظاہر ہوئے۔ نیم قیمتی پتھروں کا استعمال وسطی ایشیاء کے مقامات میں تجارت کے امکانات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 

بعد کے ادوار، تقریباً 5500قبل مسیح سے آگے، اِن کامیابیوں میں مزید بہتری کو ظاہر کرتے ہیں جیسے کہ، بڑھتی ہوئی بستیاں، دھات کاری اور تانبے کا وسیع پیمانے پر استعمال اور ظروف سازی کے مزید پچیدہ ڈیزائن۔ 2600سے2000قبل مسیح کے درمیان کسی وقت میں لوگ وادئ سندھ کی تہذیب کے مزید ترقی یافتہ شہرو ں کی طرف حرکت کر گئے۔

Find out more

Books & Articles

Shaffer, J. G., and B. K. Thapar. "Pre-Indus and Early Indus Cultures of Pakistan and India." Ed. A. H. Dani and V. M. Masson. The History of Civilizations of Central Asia. Vol. 1. Paris: UNESCO, 199

.Hussain, Jain. An Illustrated History of Pakistan (Book 1). Karachi: Oxford UP, 1981

.West, Barbara A. Encyclopedia of the Peoples of Asia and Oceania. New York: Facts On File, 2009

."Archaeological Site of Mehrgarh." UNESCO World Heritage Centre

"India - Neolithic Agriculture in the Indus Valley and Baluchistan." Encyclopedia Britannica  Online. Encyclopedia Britannica, 23 Oct. 2013

Cobtribute
p5