A Project of
SAHE-logo-high brown cqe-logo final

Humshehri: Thinking Pakistan's History

Thinking Pakistan's History

کوٹ ڈیجی اور آمری (Kot Diji & Amri)

English Version

4000 قبل مسیح کے قریب جب لوگوں نے اپنے دیہاتوں سے نکل کر پنجاب اور سندھ کے میدانوں کی طرف حرکت شروع کی ، تو ایک نئی تہذیب اُبھر کر سامنے آئی۔

Last Updated: 27 Jan. 2014

(Overview)عمومی جائزہ

4000 قبل مسیح کے لگ بھگ ایک نئی شہری تہذیب اُبھر کے سامنے آئی جب لوگوں نے اپنی گاؤں کمیونیٹز سےزیریں  پنجاب اور سندھ کے میدانوں کی طرف حرکت شروع کر دی۔ یہ نئی آبادیاں آگے جا کے وادئ سندھ کی تہذیب کے طور پر سامنے آئیں۔

آمری میں واقع ایک ایسا مقام، سندھ میں کیرتھرکی حدود کے قریب موہن جو ڈرو کے جنوب میں 3600 سے 3300 قبل مسیح کے درمیان نکھر کر سامنے آیا۔ایک اور مقام کوٹ ڈیجی میں ، خیر پور سندھ میں واقع روہری کی پہاڑیوں کے نزدیک 3200 سے 2600  قبل مسیح کے درمیان اُبھرا۔

ان لوگوں نے نئے زرعی طریقہ کار کو ترقی دی اور ا ِسکے ساتھ حکمرانوں اور دستکاروں پر مبنی ایک نئے معاشرے کو جنم ملا۔ اُس وسیع پیمانے پہ لگنے والی آگ کا ثبوت آج بھی موجود ہے جس نے ان شہروں کو تباہ کردیا۔

 

(Pottery) ظروف سازی

Amri pottery with bull motif Amri pottery with bull motif
(Precious Art from Past)

کوٹ ڈیجی اور آمری میں 3000قبل مسیح کے قریب کمہار کے چاک (potter’s wheel) کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس وقت ظروف سازی میں تیزی سے ترقی ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں نے کُل وقتی کمہاروں کے طور پے کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ ہر شہر نے ظروف سازی کے اپنے اپنے مخصوص انداز کو ترقی دی۔

کوٹ ڈیجی میں ملے نمونوں میں کھلونا گاڑی بھی شامل ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بیل سے چلنے والی پہیہ گاڑی بھی اُس وقت استعمال میں تھی۔

Find out more

Books & Articles

Hussain, Jain. An Illustrated History of Pakistan (Book 1). Karachi: Oxford UP, 1981

"Kot Diji." Wikipedia. Wikimedia Foundation, 12 Nov 2013.

Cobtribute
p5